Sargodha Ki Awaz

Sargodha Ki Awaz

Share

سرگودھا ڈویژن کی ہر خبر تصدیق کے ساتھ

26/08/2026

🚨 تلاشِ وارثان — سرگودھا کی بچی تھانہ پھالیہ میں موجود
اہم اطلاع: یہ بچی اپنا نام لائبہ بتاتی ہے جبکہ ایڈریس کے بارے میں صرف سرگودھا بتا رہی ہے۔ بچی اس وقت تھانہ پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین میں موجود ہے۔
اگر کوئی شخص اس بچی کو جانتا ہو یا اس کے والدین و اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر تھانہ پھالیہ سے رابطہ کرے۔
📞 رابطہ: عمیر جاوید چٹھہ، ایس ایچ او پھالیہ
0345-4711121
براہِ کرم یہ اطلاع زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچی اپنے والدین تک پہنچ سکے۔
#سرگودھا #لائبہ

26/08/2026

سرگودھا: تھانہ اربن ایریا پولیس کی بروقت کارروائی، گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا

🚨 سرگودھا میں گمشدہ کمسن بچے کی بحفاظت بازیابی

تھانہ اربن ایریا پولیس کو کمسن محمد حوران کے گمشدہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر اے ایس پی سٹی وقار احمد نے فوری طور پر بچے کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

پولیس ٹیم نے بھرپور کوششوں کے بعد کمسن محمد حوران کو بحفاظت تلاش کر لیا اور اسے والدین کے حوالے کر دیا۔

والدین نے بچے کی بحفاظت بازیابی پر سرگودھا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

#سرگودھا #بازیابی

26/08/2026

🚨 سرگودھا: نامعلوم بچہ تھانہ کوٹ مومن میں موجود، وارثان کی تلاش 🚨

یہ بچہ اس وقت تھانہ کوٹ مومن میں موجود ہے، جس کے وارثان کی تلاش جاری ہے۔

جو کوئی اس بچے کو جانتا ہو یا اس کے والدین و وارثان کے بارے میں معلومات رکھتا ہو، وہ فوری طور پر تھانہ کوٹ مومن یا درج ذیل نمبر پر رابطہ کرے۔

📞 انسپکٹر عنصر عباس، ایس ایچ او کوٹ مومن:
0300-0660820

براہِ کرم اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچے کو اس کے وارثان تک پہنچانے میں مدد مل سکے۔

#سرگودھا #پولیس

26/08/2026

🚨 سرگودھا: قرطبہ ٹاؤن سے چک نمبر 40 شمالی کے درمیان نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت کے لیے تلاشِ وارثان 🚨

سرگودھا پولیس کو قرطبہ ٹاؤن سے چک نمبر 40 شمالی کے درمیان ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت اور وارثان کی تلاش جاری ہے۔

اگر کوئی شخص اس فرد کو جانتا ہو یا اس کے اہلِ خانہ و وارثان کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا یا درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔

📞 ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر ظفر عباس:
0308-5122121

براہِ کرم یہ اطلاع زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ متوفی کے وارثان تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔

#سرگودھا #پولیس

26/08/2026

ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ۔۔۔

26/08/2026

🚨 سرگودھا: سالم بھلوال کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان ڈوب گیا، نعش برآمد

سرگودھا: چبہ پرانا، سالم بھلوال کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان محمد شہراز ولد ارشد محمود ڈوب گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لائن سرچ تکنیک کے ذریعے مسلسل تلاش کے بعد نوجوان کی نعش نہر سے برآمد کر لی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق نعش کو ضروری طبی معائنے اور حفاظتی کارروائی کے بعد THQ ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا۔

متوفی نوجوان چبہ پرانا، سالم، بھلوال کا رہائشی اور عمر 18 سال تھی۔

⚠️ نہروں میں نہاتے وقت احتیاط کریں، حفاظتی تدابیر کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔

#سرگودھا #بھلوال #سالم #نہر #ریسکیو1122 #حادثہ

Photos from Sargodha Ki Awaz's post 26/08/2026

🚨 سرگودھا: 12 ربیع الاول کے جلوس کی سکیورٹی، ڈی پی او توقیر محمد نعیم خود فیلڈ میں موجود

سرگودھا میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم خود فیلڈ میں موجود رہے۔

ڈی پی او نے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات چیک کیے اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی کے ممبران اور جلوس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

#سرگودھا #جلوس

26/08/2026

🚨 دعائے صحت کی خصوصی اپیل 🚨
❤️ صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری صاحب کا کامیاب دل کا آپریشن ❤️
نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری صاحب کا دل کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔
تمام دوست احباب سے خصوصی دعاؤں کی اپیل ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور جلد مکمل صحتیابی نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین 🤲
🚨 خصوصی اپیل: صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری صاحب کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل
#سرگودھا #صحت

25/08/2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

25/08/2026

🚨 سرگودھا: غیر قانونی سگریٹس کی بڑی کھیپ تلف، 35 کروڑ روپے سے زائد کی مجموعی مالیت کا تخمینہ

⚠️ ایف بی آر اور ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا کی بڑی کارروائی!

سرگودھا میں ایف بی آر اور ان لینڈ ریونیو سروس کی جانب سے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد غیر قانونی اور ٹیکس چوری شدہ سگریٹس کی بڑی کھیپ تلف کردی گئی۔

📦 تلف کی جانے والی کھیپ میں تقریباً 4 ہزار کارٹن شامل تھے، جن میں تقریباً 4 کروڑ سگریٹ اسٹکس موجود تھیں۔

💰 سگریٹس کی تخمینی مالیت 9 کروڑ 48 لاکھ روپے جبکہ ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں ممکنہ ٹیکس چوری کا تخمینہ 25 کروڑ 54 لاکھ روپے لگایا گیا۔

🔥 ڈیوٹی اور ٹیکس سمیت کھیپ کی مجموعی تخمینی مالیت 35 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا محترمہ نورین یعقوب نے کہا کہ غیر قانونی تجارت، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

#سرگودھا #اسمگلنگ

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sargodha?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Sargodha