Islamic posts
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamic posts, Health/Beauty, Shamsabad, Rawalpindi.
Hello,guys this page will provide you spiritual happiness.you have strong faith on Islam my page also promote your faith and this will combine with real peace which you ever find.
25/07/2026
Makkah City view 🕋
A Rare Astronomical Event
Tomorrow (Friday) at 5:24 AM, Jupiter will align directly above the Holy Kaaba and you can see it with the naked eye.
—
25/07/2026
﷽
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
25/07/2026
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر میں کسی مسلمان بھائی کے ساتھ اس کی ضرورت پوری کرنے کے لئے چلوں تو یہ مجھے اس مسجد (یعنی مسجد نبوی) میں ایک ماہ اعتکاف میں بیٹھنے سے زیادہ محبوب ہے۔
السلسلہ صحیحہ ٢٠٩ -٢
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرے، اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرے گا۔ جو شخص کسی مسلمان کی ایک مصیبت کو دور کرے، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی مصیبتوں میں سے ایک بڑی مصیبت کو دور فرمائے گا۔ اور جو شخص کسی مسلمان کے عیب کو چھپائے اللہ تعالیٰ قیامت میں اس کے عیب چھپائے گا۔
صحیح بخاری جلد ۳ ,٢٤٤٢
23/07/2026
پیارے آقا جان ﷺ نے ارشاد فرمایا:
جو شخص مُجھ ﷺ پر درُود پاک پڑھنا بُھول گیا وُہ جنّت کے راستے سے ہٹ گیا۔ (القول البدیع ص 145)
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)🌹❤️
23/07/2026
رسول ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ جب آدمی اپنے گھر میں جاتا ہے، اور گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ جل جلالہ کا نام لیتا ہے، تو شیطان ( اپنے رفیقوں اور تابعداروں سے ) کہتا ہے کہ نہ تمہارے یہاں رہنے کا ٹھکانہ ہے، نہ کھانا ہے اور جب گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیتا تو شیطان کہتا ہے کہ تمہیں رہنے کا ٹھکانہ تو مل گیا اور جب کھاتے وقت بھی اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیتا تو شیطان کہتا ہے کہ تمہارے رہنے کا ٹھکانہ بھی ہوا اور کھانا بھی ملا۔
صحیح مسلم جلد ۵ ۵۲۶۲
18/07/2026
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں:
ایک آدمی نے عرض کیا: الله کے رسول! فلاں عورت اپنی نمازوں، روزوں، اور صدقات کی کثرت کے حوالے سے مشہور ہے، لیکن وہ اپنی زبان درازی سے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف پہنچاتی ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: "وہ جہنمی ہے."
مشکوٰۃ 4992
(احمد 9673؛ حبان 5764؛ حاكم 7304)
18/07/2026
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
بیشک نرمی جس چیز میں ہوتی ہے تو وہ اُس کو زینت بخش دیتی ہے، اور جس چیز سے نرمی نکال دی جاتی ہے تو اُسے عیب دار (بدنما) بنا دیتی ہے.
مسلم 6602
(ابوداؤد 2478، 4808؛ مسند احمد 25451، 26228؛ ابی شیبہ 25813؛ مشکوٰۃ 5068)
18/07/2026
پیارے آقا جان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: جو مُجھ ﷺ پر درُود پاک پڑھے تو درُود پاک اس کا دل نفاق سے یوں پاک کر دیتا ہے جیسے پانی کپڑے کو پاک کر دیتا ہے۔
(کشف الغمّہ ص 671، جلد 2)🌹❤️
15/07/2026
Day and night view of the Royal clock Tower 🌙
❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Shamsabad
Rawalpindi