PTI Tehsil Munda
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PTI Tehsil Munda, Health/Beauty, Peshawar.
10/03/2026
کسی کو رمضان پیکج کا میسج موصول نہیں ہوا ہو اور یا کسی دوسرے موبائل نمبر پر رجسٹریشن کی ہو تو وہ اپنا رقم شناختی کارڈ پر بھی وصول کر سکتے ہے۔۔
منجانب۔ضلع انتظامیہ دیر لوئر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رمضان پیکج اپڈیٹس!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے رمضان پیکج کے تحت آج درج ذیل اضلاع میں 1 لاکھ 19 ہزار مستحق افراد کو ا8558 سے ایس ایم ایس بھیج دیا گیا ہے، جس کے ذریعے انہیں 12,500 روپے وصول کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
مستحق افراد اپنی اصل شناختی کارڈ (CNIC) کے ہمراہ بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم (BVS) کے ذریعے تصدیق کے بعد کسی بھی JazzCash ایجنٹ سے رقم وصول کر سکتے ہیں۔
متعلقہ اضلاع:
🔹ایبٹ آباد
🔹نوشہرہ
🔹بنوں
🔹پشاور
🔹خیبر
🔹مردان
🔹لوئر دیر
یہ اقدام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو رمضان المبارک میں فوری مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
🔥 دیر کی اصل ترقی کس نے کی؟ حقیقت جانئے 🔥
--------------------------------------------------------------------------------
کچھ لوگ دیر کی ترقی کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ دیر کی حقیقی ترقی پاکستان تحریک انصاف کے دور میں ہوئی ہے، نہ کہ جماعتِ اسلامی کے چالیس سالہ دور میں۔ چند واضح مثالیں ملاحظہ کریں:
1️⃣ موٹر وے اور آسان سفر
جماعتِ اسلامی کے دور میں دیر کے لوگ پشاور، اسلام آباد یا کراچی جانے کے لیے ملاکنڈ جی ٹی روڈ سے سفر کرتے تھے جہاں اکثر لوگ بیمار ہوکر الٹیاں کرتے تھے۔
لیکن پاکستان تحریک انصاف نے موٹر وے بناکر دیر کے عوام کو مختصر، محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کیا۔
2️⃣ ٹرانسفارمر کا مسئلہ
پہلے جب ٹرانسفارمر جل جاتا تھا تو لوگ چندہ جمع کرتے، خود ریفئر کرواتے اور لکڑی جلا کر گرم کرتے تھے۔
اب پی ٹی آئی کے دور میں ٹرانسفارمر ایم پی اے اور ایم این اے کے فنڈز سے ریفئر ہوتے ہیں، عوام کو صرف کرایہ دینا پڑتا ہے۔
3️⃣ نادرا دفاتر کی سہولت
جماعتِ اسلامی کے دور میں دیر میں صرف دو نادرا دفاتر تھے:
📍 ثمرباغ
📍 تیمرگرہ
لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر بھی اکثر مایوس واپس آتے تھے۔
اب پی ٹی آئی کے دور میں ہر حلقے میں نادرا دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔
4️⃣ ترقیاتی کام
پہلے ایم پی اے فنڈز سے کالی پائپ اور پانی کے موٹر خرید کر الیکشن کے دنوں میں تقسیم کئے جاتے تھے۔
اب انہی فنڈز سے سڑکیں اور دیگر ترقیاتی منصوبے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔
5️⃣ عوامی نمائندوں تک رسائی
جماعتِ اسلامی کے دور میں ایم پی اے سے ملنا کئی مراحل سے گزرنے کے بعد بھی مشکل تھا۔
لیکن پی ٹی آئی کے دور میں ہر شہری، چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو، براہِ راست ایم پی اے اور ایم این اے سے مل سکتا ہے۔
6️⃣ سرکاری امداد کی تقسیم
پہلے حکومتی امداد چند لوگوں میں آپس میں تقسیم ہو جاتی تھی۔ ایک آڈیو کال بھی سامنے آئی جس میں کہا جا رہا تھا:
"ایک ٹرک سامان آیا ہے، لوگوں تک نہیں پہنچ سکتا، آؤ آپس میں بانٹ لیتے ہیں۔"
اب پی ٹی آئی کے دور میں امداد سیدھا لوگوں کے شناختی کارڈ نمبر پر منتقل ہوتی ہے۔
7️⃣ قدرتی آفات میں امداد
پہلے زلزلہ یا دیگر آفات کے فنڈز بھی مخصوص لوگوں میں تقسیم ہو جاتے تھے۔
اب امداد براہ راست متاثرین کے اکاؤنٹس میں جاتی ہے۔
8️⃣ بجلی کا بڑا مسئلہ ⚡
جماعتِ اسلامی کے دور میں دیر کے کئی گاؤں میں بجلی کئی کئی دن بعد باری کے حساب سے آتی تھی۔
لیکن پاکستان تحریک انصاف نے میدان اور جندول میں الگ الگ گریڈ اسٹیشن بنا کر اس بڑے مسئلے کو کافی حد تک حل کر دیا۔
⚠️ منافقت بھی دیکھئے
جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو توقع تھی کہ جماعتِ اسلامی اسرائیل کے خلاف احتجاج کرے گی، مگر وہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔
اسی طرح وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55 روپے مہنگا کر دیا، مگر جماعتِ اسلامی خاموش رہی اور اب کہتی ہے کہ عیدالفطر کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
دیر کے عوام باشعور ہیں اور سچ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
05/03/2026
حکومتِ خیبرپختونخوا کا رمضان پیکج 12,500 روپے
ڈسٹرکٹ وائز مستحقین کی فہرست جاری ہو چکی ہے، ادائیگیاں جلد شروع ہوں گی۔ اس ہفتے 8558 سے تصدیقی پیغامات موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔
اگر رجسٹریشن کروا چکے ہیں تو اپنا موبائل باقاعدگی سے چیک کریں اور صرف 8558 کے پیغام پر اعتماد کریں۔ تصدیقی میسج کے بعد رقم قریبی جاز کیش ایجنٹ سے وصول کی جا سکتی ہے۔
غیر مصدقہ کالز اور نمبرز سے محتاط رہیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا ایکسپریس نیوز میں گفتگو ۔
🫵🏻🔥🫵🏻
04/03/2026
⚠️ خبردار ⚠️
بانی و پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان صاحب اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان، ایم پی ایز اور ایم این ایز کے خلاف کسی بھی قسم کی نازیبا، توہین آمیز یا غیر مہذب زبان ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اختلافِ رائے ہر شہری کا حق ہے، لیکن کردار کشی اور بدزبانی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اگر کسی نے ایسی حرکت کی تو اس کا مؤثر، مدلل اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ہم عزت دیتے ہیں اور عزت لینا بھی جانتے ہیں۔
آئیں سیاسی اختلاف کو شائستگی کے دائرے میں رکھیں ۔
14/01/2026
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی سرپرستی میں
محترم ایم پی اے عبید الرحمن صاحب، ایم این اے محمد بشیر خان صاحب اور
ضلعی زکوٰۃ چیئرمین عمران جان صاحب کی خصوصی کاوشوں سے
رفیع اللہ میڈیکل سٹور نزد حبیب بینک منڈا کو5 لاکھ روپے کی زکوٰۃ رقم فراہم کی گئی ہے،
تاکہ علاقے کے غریب، نادار اور مستحق بیمار افراد
علاج کے بغیر نہ رہیں۔
اب مستحق مریض
لوکل زکوٰۃ چیئرمین کے دستخط شدہ اجازت نامے کے ذریعے
رفیع اللہ میڈیکل سٹور منڈا سے مفت اور معیاری ادویات حاصل کر سکیں گے۔
یہ اقدام نہ صرف عوامی فلاح کا مظہر ہے بلکہ
حکومت، عوامی نمائندوں اور مقامی انتظامیہ کے باہمی تعاون کی روشن مثال بھی ھے
ڈی جی آئی ایس پی آر کو مرشد کا جواب ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Peshawar