Kulharay Sharqi Welfare Foundation Official

Kulharay Sharqi Welfare Foundation Official

Share

*ہمارا مقصد سیاست، فرقے ،قوم قبیلےاور ہر قسم کے تعصُب سے پاک ہو کر صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔*

07/10/2026

الحمدللہ!
کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن نے خدمتِ خلق کے میدان میں چار سال کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔

یہ ایک ایسے ترقی پذیر علاقے میں خدمت کا سفر ہے جہاں وسائل کی شدید کمی، غربت و افلاس، غریب اور مستحق بچوں کے تعلیمی مسائل اور بے شمار دیگر معاشرتی مشکلات موجود ہیں۔
کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اپنی بساط کے مطابق ان مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کیا۔ مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کرنے سے لے کر غریب بچوں کی تعلیم میں معاونت، ضرورت مند افراد کے لیے چھوٹے کاروبار کا ذریعہ فراہم کرنے اور علاقے کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے تک، فاؤنڈیشن نے خدمتِ خلق کے اس مشن کو جاری رکھا۔

یہ سفر صرف ایک ادارے کا سفر نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے بے لوث خدمت کرنے والے تمام رضاکاروں، معاونین اور مخیر حضرات کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے۔

ان تمام رضاکاروں کو جو اللہ پاک کی رضا کی خاطر دن رات خدمت میں مصروفِ عمل ہیں، دونوں ہاتھوں سے سلام! ❤️
ان شاء اللہ، خدمت کا یہ سفر اسی جذبے، اخلاص اور عزم کے ساتھ جاری و ساری رہے گا۔
کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن۔

15/09/2026

کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے پکھل ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ذاکر اللہ فاروقی صاحب کی عیادت کی۔ ذاکر اللہ فاروقی صاحب کا پاؤں تبلیغی اجتماع میں فریکچر ہوا تھا۔ پوری ٹیم آپ کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ اللہ پاک آپ کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔🤲

06/09/2026

خدمت انسانیت کی معراج ہے۔

26/08/2026

عظیم بھائی ایک محنت کش اور انتہائی غریب نوجوان ہیں، جو دل کی بیماری کے باعث اس وقت اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
الحمدللہ، کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے عظیم بھائی کے علاج کے لیے 35,000 روپے نقد تعاون کیا گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹرز کے مطابق مزید علاج پر تقریباً 12 سے 15 لاکھ روپے تک خرچ آسکتا ہے، جس کے لیے مزید مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
ان کی میڈیکل رپورٹس ان شاء اللہ جمعہ تک موصول ہوں گی، جس کے بعد علاج اور اخراجات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
تمام اہلِ خیر سے اپیل ہے کہ عظیم بھائی کے علاج میں حسبِ استطاعت تعاون کریں۔
اللہ پاک عظیم بھائی کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور تمام معاونین کو بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲

24/08/2026

خدمتِ انسانیت ❤️

ایک نوجوان بھائی کرائے کے گھر میں مقیم ہیں اور اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں۔ وہ دل کی بیماری میں مبتلا ہیں اور دل کے وال بند ہونے کے باعث علاج اور ادویات کے محتاج ہیں۔

کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے اس مشکل وقت میں اپنے اس بھائی کا ساتھ دیتے ہوئے انہیں ضروری ادویات اور راشن فراہم کیا، تاکہ ان کے اور ان کے اہلِ خانہ کے چند دن کچھ سکون سے گزر سکیں۔

ہماری کوشش ہے کہ ضرورت مندوں کا سہارا بنیں اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔
خدمتِ انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ ❤️
کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن — خدمت، خلوص اور انسانیت

09/08/2026

🤝 مستحق بھائی کے لیے راشن کا تحفہ ❤️

ماڈل کیش اینڈ کیری بفہ دوراہا کی جانب سے ایک انتہائی مستحق بھائی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا گیا۔

کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم سے ایک بھائی نے رابطہ کیا اور بتایا کہ گھر میں کھانا پکانے کے لیے کوئی سامان موجود نہیں۔ تنظیم نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر اقدام کیا اور ماڈل کیش اینڈ کیری بفہ دوراہا کا وزٹ کیا، جہاں اُس بھائی کے لیے راشن کا ایک بہترین پیکج تیار کروایا گیا۔

اس موقع پر ماڈل کیش اینڈ کیری کے اونر زاہد بھائی نے نہایت محبت اور خلوص کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ راشن پیکج ہماری طرف سے ہے۔ ❤️

اللہ پاک ماڈل کیش اینڈ کیری بفہ دوراہا کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، کاروبار میں برکت دے اور زاہد بھائی کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

خدمتِ انسانیت ہی عظیم ترین عبادت ہے

06/08/2026

👈 کلہاڑے غربی میں آتشزدگی سے متاثرہ خاندان کو ضروری کراکری کا سامان فراہم کر دیا گیا 👈
چند روز قبل کلہاڑے غربی سے تعلق رکھنے والے ایک بھائی، جو کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے، کا گھر شارٹ سرکٹ کے باعث مکمل طور پر جل گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے فوری طور پر متاثرہ خاندان کا دورہ کیا اور ابتدائی مالی تعاون فراہم کیا۔
آج اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے فاؤنڈیشن کی جانب سے گھر میں روزمرہ استعمال ہونے والا ضروری کراکری کا سامان خرید کر متاثرہ خاندان کے حوالے کر دیا گیا، تاکہ وہ اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لانے میں کچھ سہولت محسوس کر سکیں۔
اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات کی اس تعاون میں شرکت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور متاثرہ خاندان کو صبرِ جمیل اور بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین۔

02/08/2026

👈 متاثرہ خاندان کے ساتھ مالی تعاون کر دیا گیا 👉

کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ کلہاڑے غربی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ایک خاندان کا گھر شارٹ سرکٹ کے باعث مکمل طور پر جل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فاؤنڈیشن کی ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔

صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مالی امداد فراہم کی گئی، تاکہ وہ اپنی فوری اور بنیادی ضروریاتِ زندگی کا سامان خرید سکیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ متاثرہ خاندان کو اس آزمائش پر صبرِ جمیل عطا فرمائے، ان کے نقصان کا بہتر نعم البدل عطا کرے، اور تمام اہلِ خیر کو دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین۔

19/07/2026

👈کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر راشد خان صاحب عاکفہ فاؤنڈیشن (UK) کے تعاون اور پکھل ویلفیئر سوسائٹی کی زیرِ نگرانی مکمل ہونے والے واٹر ویل پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔👉

اس موقع پر کلہاڑے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سرپرستِ اعلیٰ مولانا محمد شعیب صاحب، صدر راشد خان صاحب، جنرل سیکرٹری جاوید جان صاحب اور آفس سیکرٹری زین صاحب نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

ہم عاکفہ فاؤنڈیشن (UK) اور پکھل ویلفیئر سوسائٹی کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے محدود وسائل کے باوجود دیہی علاقے میں ایک اہم واٹر ویل پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کیا، جس سے متعدد گھرانے صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔ بلاشبہ یہ ایک عظیم خدمتِ خلق اور صدقۂ جاریہ ہے۔

Category

Website

Address


Kulharay
Mansehra
5555

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kulharay Sharqi Welfare Foundation Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Mansehra.