Overseas Pakistani Nurses

Overseas Pakistani Nurses

Share

Nursing encompasses the autonomous and collaborative care of individuals of all ages, families, groups, and communities, whether sick or well, in all settings.

It focuses on health promotion, illness prevention, and the care of ill, disabled, and dying.

25/07/2026

اگر اس نرس کے الزامات درست ہیں تو اسے اکیلا نہ چھوڑیں۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی ایک نرس کی جانب سے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کے خلاف سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ اگر یہ الزامات درست ہیں تو یہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے نظامِ صحت، مریضوں، ڈاکٹرز، نرسز اور عوام کے اعتماد کا معاملہ ہے۔
اس خاتون نے ہمت کرتے ہوئے اپنی آواز میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائی ہے۔ اب ذمہ داری حکومتِ خیبر پختونخوا، محکمۂ صحت اور متعلقہ اداروں کی ہے کہ ان الزامات کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائیں۔
اگر کسی بھی فرد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، کسی نرس، ہاؤس آفیسر یا دیگر طبی عملے کو ہراساں کیا یا قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ اور اگر الزامات بے بنیاد ثابت ہوں تو حقائق بھی عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ کسی بے گناہ کی ساکھ متاثر نہ ہو۔
ہم تمام ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹوڈنٹس، نرسز، طبی تنظیموں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی شخصیت یا ادارے کے حق یا مخالفت میں کھڑے ہونے کے بجائے شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کریں۔
یہ کسی ایک نرس، ایک ڈاکٹر یا ایک ہسپتال کا معاملہ نہیں، بلکہ پورے نظامِ صحت پر عوام کے اعتماد کا مسئلہ ہے۔
ہماری صرف ایک ہی درخواست ہے: انصاف ہو، حقائق سامنے آئیں، اور ہر قصوروار کو قانون کے مطابق جواب دہ بنایا جائے، جبکہ ہر بے گناہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Photos from Overseas Pakistani Nurses's post 20/07/2026

ڈیرہ غازی خان:
نرسنگ آفیسر سے مبینہ تشدد، ملزم آصف ندیم گرفتار
علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی نرسنگ آفیسر بلقیس بی بی کی درخواست پر مبینہ ملزم آصف ندیم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعے کے خلاف نرسز نے ایم ایس آفس کے سامنے احتجاج کیا، جبکہ ایم ایس نے یقین دہانی کرائی کہ ملزم کو دوبارہ ملازمت پر نہیں رکھا جائے گا۔
نرسز کا مؤقف ہے کہ خواتین کے وقار، تحفظ اور محفوظ ورک پلیس پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔

15/07/2026

The advantages of blue scrubs were:

1. People began to reconsider their views about the nursing profession. A positive and pragmatic shift occurred, changing perceptions from unwillingness to willingness.

2. People started to recognize that nursing is an integral part of the healthcare system, just like medicine. Nurses and doctors appeared professionally similar, with only minor distinctions in hospital settings, which promoted mutual respect.

3. Blue scrubs attracted the interest of thousands of students to choose nursing as a career. This can be seen in the recently conducted nursing entry test, in which approximately 21,000 candidates applied. A few years ago, this number was only in the hundreds.

4. Nursing students themselves became more enthusiastic and motivated to attend clinical rotations because blue scrubs gave them a sense of professional identity, recognition, and respect.

Possible reasons for changing the blue scrubs may include:

- Professional jealousy.
- Professional discrimination.
- Attempts to counter the growing role of nursing in the medical field.
- Efforts to satisfy self-induced egos.

15/07/2026

نرسز کا مشترکہ مؤقف
ہم پاکستان بھر کی نرسز ایک آواز ہو کر یہ واضح کرنا چاہتی ہیں کہ ہماری اولین ترجیح نرسنگ یونیفارم کا رنگ نہیں، بلکہ نرسنگ پروفیشن کی ترقی، مریضوں کی حفاظت اور معیاری صحت کا نظام ہے۔

آج پوری دنیا میں نرسنگ کا معیار وائٹ ڈریس یا کسی مخصوص رنگ سے نہیں بلکہ Clinical Competency، Patient Safety، Infection Prevention & Control (IPC)، Evidence-Based Practice، جدید نرسنگ تعلیم، محفوظ ورکنگ ماحول اور نرسز کے پیشہ ورانہ حقوق سے جانچا جاتا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق صحت کے نظام کی کامیابی ایک مضبوط، تربیت یافتہ اور محفوظ نرسنگ ورک فورس پر منحصر ہے، جبکہ International Council of Nurses (ICN) مسلسل اس بات پر زور دیتا ہے کہ نرسز میں سرمایہ کاری، مریضوں کی بہتر نگہداشت، اموات میں کمی اور صحت کے بہتر نتائج کی ضمانت ہے۔

اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ:
✅ نرسنگ یونیفارم کے رنگ کے بجائے معیاری نرسنگ تعلیم پر توجہ دی جائے۔
✅ ہر نرس کو جدید Infection Prevention & Control (IPC) اور Basic & Advanced Life Support (BLS/ACLS) کی باقاعدہ تربیت دی جائے۔
✅ تمام نرسز کو معیاری Personal Protective Equipment (PPE)، بروقت ویکسینیشن اور محفوظ ورکنگ ماحول فراہم کیا جائے۔
✅ ہسپتالوں میں نرسز کی سیکیورٹی، ہراسمنٹ سے تحفظ اور باعزت کام کا ماحول یقینی بنایا جائے۔
✅ نرسز کی کمی دور کرنے کے لیے نئی بھرتیاں، بہتر سروس اسٹرکچر، میرٹ پر پروموشن اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
✅ نرسنگ کے فیصلوں میں نرسز کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔

یاد رکھیے!
مریض کی جان یونیفارم کا رنگ نہیں بچاتا، بلکہ ایک تربیت یافتہ، باصلاحیت، محفوظ اور بااختیار نرس بچاتی ہے۔

آئیے نمائشی بحثوں سے نکل کر نرسنگ کے حقیقی مسائل پر بات کریں، کیونکہ مضبوط نرسنگ ہی مضبوط نظامِ صحت کی بنیاد ہے۔

13/07/2026

The pharmacist has been suspended, and an inquiry committee has also been formed by the Secretary of Health. The committee will submit its report to the Secretary of Health within 24 hours along with its recommendations. Thanks.

12/07/2026

Syed Mustafa Kamal

12/07/2026

📢 متاثرہ اسٹاف نرس کا ویڈیو بیان

السلام علیکم!

بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال (BMCH) کی ایک اسٹاف نرس اور نرس انٹرنی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متاثرہ نرس اور نرس انٹرنی کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے پورے خاندان کو شدید ذہنی اذیت سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، محکمۂ صحت، ہسپتال انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نرسز دن رات مریضوں کی خدمت میں مصروف رہتی ہیں، اس لیے انہیں تشدد، بدسلوکی اور ہراسانی کا سامنا نہیں بلکہ عزت، تحفظ اور محفوظ کام کا ماحول ملنا چاہیے۔

متاثرہ نرس اور نرس انٹرنی نے تمام نرسنگ تنظیموں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں آواز بلند کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی نرس کے ساتھ ایسا افسوسناک واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

ہم سب کا مطالبہ ہے کہ نرسز کو محفوظ، باوقار اور باعزت کام کا ماحول فراہم کیا جائے، اور اگر کسی کے ساتھ ناانصافی ہو تو اسے فوری اور شفاف انصاف ملے۔

Overseas Pakistani Nurses ❤️ 🤗
اس معاملے میں قانون کے مطابق شفاف تحقیقات، انصاف اور نرسنگ پروفیشن کے وقار و تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔

11/07/2026

دبئی سے اڑان بھرنے والے ایک مسافر طیارے میں اس وقت سنسنی خیز صورتحال پیدا ہو گئی جب دورانِ پرواز ایک خاتون مسافر کی حالت اچانک انتہائی بگڑ گئی۔ جہاز کے عملے نے لاؤڈ اسپیکر پر ہنگامی بنیادوں پر کسی ڈاکٹر یا نرس کی موجودگی کا اعلان کیا۔ طیارے میں سوار متحدہ عرب امارات (UAE) کے رأس الخیمہ (RAK) ہاسپٹل کے نوزائیدہ بچوں کے آئی سی یو (NICU) میں تعینات 34 سالہ بھارتی نرس، پوجا راجا کمارن نے بغیر کسی خوف یا ہچکچاہٹ کے فوراً عملے سے رابطہ کیا اور مریضہ کی جان بچانے کے لیے آگے بڑھیں۔

مریضہ حال ہی میں کینسر (Mastectomy) کے علاج سے گزری تھیں اور وہ وہیل چیئر پر سفر کر رہی تھیں۔ پوجا کے مطابق جب انہوں نے مریضہ کا معائنہ کیا تو وہ بار بار بے ہوش ہو رہی تھیں، ان کی نبض انتہائی کمزور تھی اور پورا جسم برف کی طرح ٹھنڈا ہو کر کانپ رہا تھا۔ پوجا نے جہاز کے تنگ کیبن میں حواس باختہ ہوئے بغیر مریضہ کو مسلسل تھپتھپا کر جگائے رکھا، انہیں پانی پلایا، اور دورانِ خون کو بہتر بنانے کے لیے ان کے ہاتھ رگڑ کر انہیں کمبل میں لپیٹ دیا۔ اسی دوران فلائٹ کے سینئر عملے نے نرس سے پوچھا کہ کیا صورتحال اتنی سنگین ہے کہ کپتان کو طیارے کی کسی قریبی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ (Emergency Diversion) کا کہا جائے؟

پوجا نے اپنی برسوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور سعودی عرب و امارات کے آئی سی یو میں ہائی پریشر ماحول میں کام کرنے کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے علامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کو یقین دلایا کہ یہ شدید گھبراہٹ (Anxiety) اور جسمانی تھکن کا کیس ہے اور طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے بغیر سفر جاری رکھ سکتا ہے۔ پوجا نے لینڈنگ تک مریضہ کی نگرانی کی، یہاں تک کہ ان کا درجہ حرارت معمول پر آگیا۔ پوجا نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانیت کی خدمت کا ہمارا فرض ہسپتال کی شفٹ ختم ہونے پر ختم نہیں ہوتا، بلکہ جہاں بھی کسی کو ضرورت ہو، ہمیں اپنی مہارت پر بھروسہ کرتے ہوئے آگے آنا چاہیے۔ #

Overseas Pakistani Nurses

09/07/2026

بھارت میں نرسوں نے دل کا دورہ پڑنے والے مریض کو بچانے کے لے بس سے چھلانگ لگادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ میں دو نرسوں کی حاضر دماغی نے ٹریفک جام میں پھنسے 43 سالہ شخص کی جان بچا لی جسے دل کا دورہ پڑا تھا، دونوں نرسوں نے کے ایس آر ٹی سی بس سے چھلانگ لگائی اور اسپتال پہنچنے تک مریض کو سی پی آر دیا.

24/06/2026

`Abdominal Pain Assessment`

Overseas Pakistani Nurses 🇵🇰🇵🇰🇵🇰🕊️🕊️🩺🩺🩺✍️📚🥼🥼📚✍️📚🥼✍️

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Lahore