Ayoun.com

Ayoun.com

Share

Ayune is a magazine. Dear Pakistan, the prosperous and bright face of the country, the richest among [email protected]

07/08/2026

قومی زبان #اردو کو نظرانداز کرکے قوم کو انگریزی کے پیچھے لگانے کے نتائج نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔ اسلامیات کے مضمون میں ناکامی کی اصل وجہ #اردو املاء میں کمزوری ہے۔ انگریزی زبان کے تسلط سے ہم اپنے مذہبی اور تہذیبی ورثے سے محروم ہو رہے ہیں۔
قوم اٹھے اور انگریزی کے تسلط کو ختم کرکے ملک کو قومی زبان سے جوڑے تاکہ ہماری نسلیں دینی اور دنیاوی تباہی سے بچ سکیں

07/08/2026

کراچی میں بائیک چوری ہونے کی FIR درج ہونے کے باوجود، ای چالان سسٹم نے چوری کی بائیک پر تین چالان کاٹ کر اصل مالک کے گھر بھیج دیے۔ چور شہر میں آرام سے چوری کی بائیک چلا رہا ہے اور ای چالان کے سسٹم میں گاڑی کی چوری کی تفصیلات ظاہر ہونے کے باوجود پولیس کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ جب اصل مالک شکایت لے کر دفتر گیا تو نظام کی اصلاح کے بجائے اسے چالان بھرنے یا شناختی کارڈ بلاک ہونے کی دھمکی دی گئی
صحافی تنویر احمد
سورس: ایکس اکاؤنٹ

07/08/2026
07/08/2026

نفاذ قومی زبان پوری قوم پر فرض ہے
#اردو #پاکستان #زبان

06/08/2026

انگریزی زبان کے جبری تسلط کی وجہ سے ہماری قوم اپنی پہچان بھول چکی ہے اور مغربی تہذیب کے درپے ہیں اسی طرح ہم اپنے تہذیبی اور دینی ورثے سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ انگریزی محض زبان نہیں ہے بلکہ پوری تہذیب ہے جو ہمارے پورے تہذیب بھی ڈھانچے کو دمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔

تعلیمی نظام مفلوج ہو چکا ہے طلبہ و طالبات علم حاصل کرنے کے بجائے رٹا لگا کر نمبر حاصل کرتے ہیں اور عملی زندگی کے ہر میدان میں ناکامیوں سے دوچار ہوتے ہیں۔ ملازمتوں کے امتحاناے بالخصوص سی ایس ایس کو دیکھ لیجئے کہ وہاں پہ 98 فیصد ہمارا ذہین ترین اور سب سے زیادہ نمبر لینے والا نوجوان طبقہ ناکامی سے دوچار ہوتا ہے۔

عدالتی نظام تو مفلوج ہو کر دنیا کے پس ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ اس کی بھی بنیادی وجہ انگریزی زبان ہے جس میں عدالتیں مقدمات کے فیصلے دیتی ہے جو نہ ججوں کو سمجھ اتے ہیں نہ وکلا کو سمجھ جاتے ہیں اور نہ مقدمہ کرنے والوں کو سمجھ اتے ہیں اور ان کی تشریح اور تعبیر پہ دہائیاں لگ جاتی ہیں اور ایک مقدمہ جو ہے وہ 50 سال لے لیتا ہے انصاف کا تو خون ہو ہی رہا ہے اور جو عالمی ریٹنگ ہے اس میں ہم پست ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
۔۔۔۔
ریاستی زبان انگریزی ہے جس کی وجہ سے عوام اور ریاست کے درمیان خلیج دن بھر دن بڑھتی جا رہی ہے اور باہمی اعتماد ان ختم ہوتا جا رہا ہے۔
قومی یکجیتی اور قومی ترقی کے لیے لازمی ہے کہ انگریزی کے جبری تسلط سے نجات حاصل کی جائے اور قومی زبان کو بطور سرکاری دفتری عدالتی زبان کے رائج کیا جائے تاکہ قوم ترقی کر سکے اور ریاست اور عوام کے درمیان خلیج ختم کر کے ہم اہنگی کی فضا قائم ہو سکے۔
یہ سب کچھ تب ہوگا جب حکمران من مانی کرنا چھوڑیں گے اور قانون کی بالادستی کرتے ہوئے دستور کے مطابق قومی زبان کو سرکاری زبان کے طور پر اختیار کریں گے۔ گزشتہ نصف صدی سے حکمران اس پر امادہ نہیں ہو رہے اور اسی وجہ سے ہم تحریک نفاذ اردو پاکستان کے پلیٹ فارم سے یہ کوشش کرتے چلے ا رہے ہیں کہ حکمرانوں کو یاد دلایا جائے توجہ دلائی جائے کہ وہ عوام کی زبان کو ریاست کی زبان بنا لیں یہ کام بخیر و عافیت ہو جانا چاہیے ورنہ خطرہ یہ ہے کہ لوگ انگریزوں سے نجات کی طرح انگریزی کی سے نجات کے لیے بھی کہیں میدان میں نہ نکل ائیں۔

اس سارے کام میں ہمیں قوم کے ہر فرد کتابن کی ضرورت ہے اور ہم اپ سے ملتمس ہیں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور دستور کی بالادستی کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور قومی زبان کو قائدا اعظم کے فرامین کے مطابق سرکاری زبان کا مقام دلوایا جا سکے۔
عطاء الرحمن چوہان صدر تحریک نفاذ اردو پاکستان
#اردو #پاکستان #قائداعظم #دستورپاکستان

04/08/2026

قسمت ہو تو ایسی محسن نقوی 🥱
ایک عام سا TV رپورٹر، وہاں سے TV چینلز کا مالک پھر سوسائیٹیوں کا مالک پھر نگران وزیراعلی اور وہاں سے کسی بھی سیاسی پارٹی کا رکن نہ ہونے کے باوجود سینٹر
پھر وزیرداخلہ، وزیرخارجہ، وزیردفاع، PCB کا چئیرمین بھی، وزیراعظم کے اختیارات بھی۔ Only in Pakistan
اگر نظام تباہ نہ ہوتا تو یہ آج کسی پرائیوٹ سکول میں ٹیچر، کسی اخبار میں چھوٹا موٹا رپورٹر، یا کوئی کریانہ سٹور مالک ہوتا،
اخے نظام تباہ ہو چکا ہے _____نظام تو اسی دن ہی تباہ ہو گیا تھا 😞😔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Islam Abad
Islamabad
2400