Malik awan

Malik awan

Share

islamic content and Thora sa fun 😊
follow must

30/07/2026

"آن لائن قرآنِ کریم سیکھیں، اپنے گھر بیٹھے تجوید کے ساتھ اللہ کی کتاب سے جڑیں۔ 🤍📖"

28/07/2026

Al quran

06/07/2026

پرتگال کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ یہ ان کا آخری عالمی کپ ہوگا۔
رونالڈو نے کہا’’بات یہ ہے کہ اس کا جتنا ہو سکے اتنا لطف اٹھانا ہے، لیکن امید ہے کہ اسپین کے خلاف میچ میرا آخری میچ نہیں ہوگا، وہ دن ضرور آئے گا جب میں بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لوں گا۔ لیکن میں سچ کہوں گا۔ کل جو بھی ہو، کرسٹیانو بالکل صاف ذہن کے ساتھ فٹ بال چھوڑے گا، سو فیصد نہیں، بلکہ ہزار فیصد کیونکہ میں نے فٹ بال کو اپنا سب کچھ دے دیا ہے۔

رونالڈو نے مزید کہا کہ میری زندگی اچھی ہے، لیکن بات جنون کی ہے۔ میں فٹ بال اس لیے کھیلتا ہوں کیونکہ مجھے اس سے محبت ہے۔

آپ کو ہر دن کا لطف اٹھانا چاہیے۔ اور میں نے اس عالمی کپ میں تین گول کیے ہیں، میں کچھ برا نہیں کر رہا ہوں، ہے ناں۔‘‘

اس ٹورنامنٹ میں اپنے تجربے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’یہ شاندار رہا ہے،میں نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا ہے۔‘‘

41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ کے چھ ایڈیشنز (2006، 2010، 2014، 2018، 2022 اور 2026) میں شرکت کرنے والے چند منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

Disclaimer: This report is based on information from publicly available sources and media reports.

05/07/2026

مری کی ٹھنڈی ہوا، حسین پہاڑ، مزیدار کھانا... اور پھر اچانک ایک وی آئی پی مہمان حاضر! 🐒😂

جناب نے ایسے دیکھا جیسے دعوت انہی کے نام کی ہو! ہم نے بھی عزت سے چپس کا ایک پیکٹ پیش کر دیا۔ آخر مہمان نوازی تو بنتی ہے! 🤣❤️

ویڈیو آخر تک ضرور دیکھیں... ہمارے اس ننھے مہمان کا انداز دل جیت لے گا! 😍🎥

04/07/2026

شادی میں جا رہے تھے، راستے میں نہر نے کہا:
"پہلے گاڑی کا ڈرائیونگ ٹیسٹ ہوگا!" 😂
بیچاری گاڑی نے نہر میں اترتے ہی ہڑتال کر دی... پھر پورا محکمۂ دھکا حرکت میں آ گیا! 🤣
آخر میں کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھو، مزہ آ جائے گا! 😅

01/07/2026

🌧️ الحمدللہ... رحمتِ الٰہی برس پڑی!

چند دن کی شدید گرمی کے بعد آج بارہ کہوں اسلام آباد پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ایسی برسی کہ موسم ہی نہیں، دل بھی مہک اٹھے۔ بادل، بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے ہر منظر کو جنت کا سا احساس دے دیا۔ 🤍🍃

یا اللہ! ہماری زمینوں کو ہمیشہ اپنی رحمت سے سیراب رکھ، ہر گھر میں خیر، برکت، سکون اور خوشیاں عطا فرما۔ آمین۔ اگر آپ کو بھی بارش پسند ہے تو ویڈیو کو ضرور پسند کریں، شیئر کریں اور اپنی رائے کمنٹ میں بتائیں۔ 🌿☔

30/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

آج کاہنہ میں پیش آنے والے المناک سانحے نے دل کو غم سے نڈھال کر دیا۔ ایک معلمہ معصوم بچوں کو گھر کے اندر تعلیم دے رہی تھیں کہ اسی دوران ایک بچہ چھت پر چڑھ گیا۔ اچانک کمزور چھت بھر بھرا کر زمین بوس ہو گئی اور نیچے علم حاصل کرتے ننھے ننھے پھول پل بھر میں ملبے تلے دب گئے۔

وہ معصوم بچے، جو ہاتھوں میں کتابیں، آنکھوں میں روشن خواب اور دلوں میں خوبصورت مستقبل کی امیدیں لیے علم حاصل کرنے آئے تھے، کسی کو کیا خبر تھی کہ آج ان کی واپسی اپنے گھروں کی بجائے اپنے رب کے حضور ہو گی۔ چند لمحوں میں ہنستی کھیلتی آوازیں سسکیوں، چیخوں اور آہوں میں بدل گئیں، اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 14 معصوم بچے اس دردناک حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد بچے زخمی ہیں۔ یہ صرف ایک حادثہ نہیں بلکہ بے شمار خاندانوں کی امیدوں، خوشیوں اور خوابوں کا ایک ساتھ بکھر جانا ہے۔ اس سانحے کا درد وہی والدین محسوس کر سکتے ہیں جنہوں نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو صبح مسکراتے ہوئے رخصت کیا تھا، مگر شام کو ان کی بے جان لاشیں وصول کرنا پڑیں۔

اللہ تعالیٰ ان تمام معصوم بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبروں کو اپنی رحمت کے نور سے بھر دے، ان کے والدین، بہن بھائیوں اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور یہ ناقابلِ برداشت صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ زخمی بچوں کو جلد از جلد مکمل شفا عطا فرمائے اور ہمارے ملک کو ایسے دل دہلا دینے والے سانحات سے ہمیشہ محفوظ رکھے۔

آمین یا رب العالمین۔
😭😭😭

23/06/2026

یہ معاشرہ کس طرف چل پڑا ہے ؟
اس معاشرے کا انجام کیا ہوگا ؟
ذہن کی اس زہر آلود بیماری کا تریاق کہاں سے ملے گا ؟

کم سن بچی ، کھلونوں سے کھیلنے والی ، مٹی کے گھروندے بنانے والی ،کچی پنسل سے دیواروں پر پھول بوٹے بنانے والی ،معصوم اور پیار بھری باتیں کرنے والی ، کسی خوبصورت گلاب کی کلی جیسی بچی کو دن دہاڑے موت کے گھاٹ اتار دیا !!!!

انسان کمبخت ہو سکتا ہے ، انسان بد بخت ہو سکتا ہے ، شر پسند ہو سکتا ہے ، گھٹیا ہو سکتا ہے لیکن اس قدر نیچ اور گھناؤنا کھیل بھی کھیل سکتا ہے ؟ یہ تو کبھی سوچا نہ تھا ، آخر اس کی ہوس ان انتہاؤں کو کیسے پہنچ گئی ؟ آخر اس کا ذہن ، اس کی عقل اور اس کے دل نے اس اقدام کو کیسے جسٹیفائی کیا ہوگا ؟

وہ بچی چلائی نہیں ہوگی ؟
اپنی ماں کو پکارا ہوگا ، بابا کو آوازیں دی ہوں گی ، اس بد بخت سے التجا کی ہو گئی ، اپنے تہیں بھاگنے کی سعی بھی کی ہوگی لیکن وہ لاچار اور معصوم مزید کیا کر سکتی تھی ؟

جب تلک عورت کے حوالے سے معاشرے کی ذہنیت تبدیل نہیں ہوتی ، جب تک عورت کی شخصیت انسان اور ایک آزاد روح کی حیثیت سے تسلیم نہیں کی جاتی تب تک ہزاروں زینب قتل ہوں گیں ، تب تک سینکڑوں بچیاں ہوس کا نشانہ بنتی رہیں گی ۔

گل زیب قریشی ✍️

゚ Shahzaib Abbasi Ahsan Ali Khan

22/06/2026

اس ویڈیو میں ہم نے بھاراکہوں کے مشہور Eat Out کا وزٹ کیا اور ان کا مزیدار شورما اور دیگر آئٹمز ٹرائی کیے۔ 😋

کیا واقعی یہ بھاراکہوں کے بہترین شورما میں سے ایک ہے؟ ویڈیو آخر تک دیکھیں اور اپنی رائے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

📍 Location: Bharakau
🍽️ Restaurant: Eat Out

ویڈیو پسند آئے تو Like, Share اور Subscribe کرنا نہ بھولیں۔ ❤️

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Islamabad