General knowledge

General knowledge

Share

Only good post

22/07/2026

,,,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,, �

Yum in a Minute 21/07/2026

https://youtube.com/?si=Ssl3UCpDAquDBtL7

Yum in a Minute ..like, subscribe my channel 😍😍😍 Instagram:https://www.instagram.com/yuminaminute?igsh=MWNkc2cwbG9ldjF6cA== don't forget to follow...🫠

18/07/2026

چکن تکہ میکرونی ریسپئ ۔۔ ( دعوت یا پارٹی کے لئیے )

اجزاء ۔۔
چکن بوائل شریڈڈ دوکپ
شنگریلا باربی کیو ساس 2 ٹیبل اسپون
شنگریلا ہاٹ سراشا ساس 1 ٹیبل اسپون
ٹماٹر پسے ھوئے تین بڑے
پیاز چوپڈ آدھا کپ
کٹی لال مرچ ایک ٹی اسپون
کٹی کالی مرچ آدھی ٹی اسپون
سویا ساس ایک ٹیبل اسپون
لہسن باریک چوپڈ ایک ٹیبل اسپون
کیچپ تین ٹیبل اسپون
ھری مرچ پسی ایک ٹی اسپون
شملہ مرچ دو باریک کٹی
چکن کیوب ایک
نمک حسب ذائقہ
تکہ مصالحہ ایک ٹیبل اسپون
میکرونی ایک کپ بوائل کرلیں
تیل تین سے چار ٹیبل اسپون


ترکیب ۔۔

تیل میں چوپڈ پیاز اور لہسن ڈالکر تھوڑا سا نرم کرلیں پھر اسمیں پسے ٹماٹر ڈال کر تمام مصالحے ایڈ کردیں جب ٹماٹر کا پانی خشک ھونے لگے تو چکن اور میکرونی ایڈ کرکے کیچپ اور سویا ساس بھی شامل کردیں کچھ دیر پکا کر چکن کیوب اور شملہ مرچ ایڈ کر کے دومنٹ پکا کر اتار لیں اگر چاھیں تو اوپر چیڈر چیز کش کرکے ڈال دیں ڈش میں نکال کر گرم میکرونی کی وجہ سے چیز خود میلٹ ھوجاے گی ۔
مزیدار تکہ میکرونی تیار ہے ۔ گرما گرم سرو کریں ۔
انجوائے کریں ۔۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا ۔۔

16/07/2026

اسپیشل دیگی مٹن یخنی پلاؤ ریسپی ۔۔۔

مٹن یخنی کے اجزاء/ ترکیب
بڑی االایچی 3 عدد
کالی مرچ 10 گرام
دار چینی 3 ٹکڑے
تیز پات 2 عدد
ثابت دھنیا 10 گرام
بادیان کے پھول 4 عدد
مٹن 800 گرام
پانی 2 لیٹر
نمک حسبِ ضرورت
لہسن 4-8 جوئے
پیاز 1 عدد

دیگی مٹن یخنی پلاؤ کے اجزاء۔۔۔۔۔۔۔

چاول 700گرام
کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ
پیازٍٍٍ 1 عدد
ہری مرچ(چوپ) 10 گرام
املی 20 گرام
دہی 150 گرام
نمک حسبِ ذائقہ
زیرہ 1 چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
یخنی 2 کپ

دیگی مٹن یخنی کی ترکیب۔۔۔۔۔۔

ململ کے کپڑے میں بڑی االایچی،کالی مرچ،دار چینی،تیز پات،ثابت دھنیا،بادیان کے پھول ڈال کر کپڑے کو گانٹھ لگا لیں۔
اب ایک برتن میں پانی لیں اس میں بنائی ہوئی کپڑے کی پوٹلی ،گوشت، نمک، کالی مرچ، لہسن،پیاز ڈال کر 50-60 منٹ کے لیے ڈھک کر پکا لیں۔
اب اس میں سے یخنی کو الگ کر لیں۔

مٹن یخنی پلاؤ کی ترکیب۔۔

ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز، ہری مرچ، املی ڈال کر لائٹ براؤن ہو نے تک فرائی کر لیں۔
اب اس میں اُبلا ہوا گوشت ، دہی،نمک، ثابت زیرہ، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈرڈال کر ہلکا سا پکا لیں۔
اب اس میں تیار کی ہوئی یخنی، اور بھیگے ہوئے چاول ڈال دیں۔
اب اس کو تھوڑا پانی رہنے تک پکا لیں۔
اب اس کو ہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ تک دم دیں۔
آپکا مزے دار مٹن پلاؤ تیار ہے..https://youtube.com/?si=7vbKQSW9q2Zkt-0t

16/07/2026
08/07/2026

دودھ کا چوکیدار (Milk Watchman / Milk Saver)
یہ ایک بہت ہی دلچسپ اور مفید کچن کا آلہ (Gadget) ہے، جسے عام طور پر "ملک واچ مین" یا "ملک سیور" کہا جاتا ہے۔

یہ کیا ہے؟ یہ چینی مٹی (Ceramic)، شیشے یا سٹینلیس سٹیل کی بنی ہوئی ایک چھوٹی سی گول ڈسک (ڈھکن نما چیز) ہوتی ہے۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟ جب آپ دودھ ابلنے کے لیے رکھیں، تو اس ڈسک کو برتن کے نیچے (پیندے میں) سیدھا رکھ دیں۔

فائدہ: جب دودھ گرم ہو کر ابلنے لگتا ہے، تو یہ ڈسک دودھ کے اندر بننے والے بھاپ کے بڑے بلبلوں کو توڑتی رہتی ہے اور ایک خاص قسم کی "کھٹ کھٹ" کی آواز پیدا کرتی ہے۔ یہ آواز ڈرائیور یا کچن میں موجود شخص کے لیے ایک الارم کا کام کرتی ہے کہ دودھ ابلنے والا ہے، اور سب سے اہم بات یہ کہ یہ دودھ کو اچانک ابل کر برتن سے باہر گرنے نہیں دیتی۔

خلاصہ: "دودھ کو جوش دینا" ایک عمل ہے، اور "دودھ کا چوکیدار" وہ جادوئی آلہ ہے جو اس عمل کے دوران دودھ کو چولہے پر گر کر ضائع ہونے سے بچاتا ہ

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Islamabad