Aftab Ahmed official

Aftab Ahmed official

Share

Journalist | Digital Creator | Vlogger | Research Based Content

03/09/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات

وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کی خدمات کے اعتراف میں 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان، وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا۔

"آپ نے جس طرح ہمت، خدا خوفی اور ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک بچے کی جان بچائی اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائیں گے۔ پوری قوم کو آپ کی اس جرأت اور ہمت پر فخر ہے اور پوری قوم آپ کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔"

~ وزیراعظم محمد شہباز شریف

03/09/2026

I got over 500 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

03/09/2026

تحصیل فورٹ عباس سے لیاقت پٹواری کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو منظر عام پہ آ گئی

03/09/2026

یہ آڈیو کلپ مجھے انڈیا سے میرے ایک دوست نے بھیجا ہے۔ یہ کلپ وہاں انڈیا کے واٹس ایپس گروپس میں اسی کیپشن کے ساتھ (انگریزی) چل رہا ہے۔ ویسے کہیں سے لگ رہا ہے یہ لڑکی سرائیکی سپیکنگ نہیں ہے۔۔ کیرالہ کی ہے؟ خدا بعض انسانوں کو پیدائشی ٹیلنڈڈ پیدا کرتا ہے۔

31/08/2026

حکومت کو اُن بنیادی وجوہات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے جن کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف کارروائیاں اور گرفتاریاں کافی نہیں، بلکہ کرائم بڑھنے کی اصل وجوہات کو سمجھ کر اُن کا مؤثر حل نکالنا ضروری ہے۔

30/08/2026
29/08/2026

پمز اسلام آباد کے نرسری وارڈ میں خوفناک آتشزدگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ انتہائی تیزی سے پھیلتی ہے اور چند ہی لمحوں میں پورا وارڈ دھوئیں اور شعلوں کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق نرسری میں موجود 15 نومولود بچوں میں سے صرف ایک بچے کو فوری طور پر نکالا جا سکا، جبکہ دیگر بچوں کو بچانے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ واقعے میں 14 نومولود جاں بحق ہوئے۔

29/08/2026

14 بچے جاں بحق ہو اورکسی کیانگلی نہیں کٹی کوئی نرس زخمی نہ ہو، کوئی فائر مین آگ کی زد میں نہ آئے، تو سوال ضرور اٹھتا ہے کہ اُس وقت ذمہ دار ادارے کہاں تھے؟ یہ صرف حادثہ نہیں، سروس ڈیلیوری اور نظام کی ناکامی کا سوال ہے۔ اب اسے جواب دہی کے بغیر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
— وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک

28/08/2026

نیپال سے آنے والی کئی دل دہلا دینے والی ویڈیوز میں یہ نئی ویڈیو شاید سب سے زیادہ خوفناک ہے۔ چند ہی سیکنڈز میں پہاڑوں کے درمیان آنے والا خطرناک فلیش فلڈ جس رفتار سے آگے بڑھا، کسی کو آنکھ جھپکنے تک کا موقع نہ ملا۔

ویڈیو کے اختتام سے پہلے غور کریں تو ایک گاڑی مین روڈ پر دائیں جانب جانے کے بجائے اُس طرف مڑتی دکھائی دیتی ہے، جدھر سے سیلابی ریلہ انتہائی تیزی سے آ رہا ہے۔ پیچھے آنے والی بس کا راستہ بھی چند لمحوں میں بند ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر گاڑی درست راستہ بھی اختیار کرتی، تو شاید چند ہی سیکنڈز میں پانی اسے اپنی لپیٹ میں لے لیتا۔

یہ منظر قدرت کی بے پناہ طاقت، انسانی بے بسی اور اچانک آنے والی تباہی کی ایک خوفناک تصویر ہے۔ چند سیکنڈز… اور پورا منظر بدل گیا۔

انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا منظر۔ اللہ تعالیٰ سب متاثرین کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔

Category

Website

Address


Rahim Yar Khan
Islamabad
64100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aftab Ahmed official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Islamabad.