BISP All information page
تمام دوستو سے درحواست ہے کہ میرا فیس بوک پیج ضرور فولو کرے
https://www.facebook.com/profile.php?id=61564648224309&mibextid=ZbWKwL
18/07/2026
📢 اہم اطلاع برائے تمام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) مستحق خواتین
! آج بروز ہفتہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
جن خواتین کی قسط جاری ہو چکی ہے، وہ اپنی رقم قریبی مجاز BISP ریٹیلر یا شاپ سے بائیومیٹرک تصدیق کے بعد وصول کر سکتی ہیں۔
✅ اصل شناختی کارڈ ساتھ ضرور لے کر جائیں۔
✅ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد پوری رقم وصول کریں۔
✅ رقم گن کر وصول کریں اور رسید ضرور حاصل کریں۔
یہ اطلاع زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین تک پہنچائیں تاکہ وہ بروقت اپنی قسط وصول کر سکیں۔
شکریہ
I got over 6,000 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉
17/07/2026
اب خواتین کے لیے قسط حاصل کرنا پہلے سے بہت آسان بنایا جا رہا ہے۔ حکومت اور بینک الفلاح مل کر اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ بی آئی ایس پی (BISP) کی ادائیگیاں براہِ راست اے ٹی ایم (ATM) کے ذریعے جلد شروع کی جا سکیں، تاکہ مستحقین کو لمبی لائنوں اور ایجنٹوں کی کٹوتیوں سے بچایا جا سکے گا
16/07/2026
🎉 Facebook recognized me as a consistent post creator this week!
*آج BISP کا اجلاس ہے*
*حتمی فیصلہ روبینہ خالد کریں گیں*
*امید ہے کہ انلائن جنہوں نے سمز لنک کروائی انکو پیمنٹ جاری کر دی جائے گی*
*ایک دو بینیفشریز نہیں 80 لاکھ 37 ہزار بینیفشریز ریڈار پہ ہیں۔*
*ذرائع کے مطابق دو خبریں مل رہی ہیں ایک خبر کے والٹ سم کو ختم کر رہے ہیں دوسری خبر کہ والٹ سم کافی عورتیں ان لائن کروا چکی ہیں انہیں پیمنٹ بحال کر دی جائے تاکہ وہ انے والے قسط تک مکمل سمیں لے سکے اب دیکھتے ہیں حکمتی فیصلہ کتنی دیر بعد روبینہ خالد صاحبہ کرتی ہیں*یہ ایک دو بنفیشری نہیں 80 لاکھ بینفشری کا مسئلہ ہے*
*بینیفشری خواتین کے لیے اہم پیغام*
بی آئی ایس پی بینیفشری خواتین کی سہ ماہی امدادی رقم جب ان کے ڈیجیٹل والٹ میں منتقل ہوگی تو انہیں متعلقہ بینک کی جانب سے ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس میں اطلاع دی جائے گی کہ ان کی رقم انکے ڈیجیٹل والٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔
رقم وصول کرنے کے بعد بینیفشریز کو ایک اور ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس میں نکلوائی گئی رقم کی مکمل تفصیلات درج ہوں گی۔
اس طرح بینیفشریز آسانی سے جان سکیں گی کہ انکے اکاؤنٹ میں کتنی رقم آئی تھی اور انہوں نے کتنی رقم اکاونٹ سے نکلوائی ہے۔
اگر کوئی ریٹیلر بینفشریز کو مکمل رقم ادا نہ کرے یا کسی قسم کی کٹوتی کرے، تو وہ ایس ایم ایس کی بنیاد پر اپنی مکمل رقم کا مطالبہ کرسکتی ہیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کے لیے اہم پیغام
لمبی قطاروں، شدید گرمی اور BISP دفاتر کےغیر ضروری چکر لگانے سے بچنے کے لیے گھر سے نکلنے سے پہلے 8171.bisp.gov.pk پر اپنا اسٹیٹس ضرور چیک کریں۔
✅ اگر Wallet Active لکھا آئے تو اپنے متعلقہ بینک کے کسی بھی قریبی مجاز ریٹیلر سے اپنی رقم وصول کریں۔
✅اگر Wallet Not Active لکھا آئے تو اپنے متعلقہ بینک کے کسی بھی قریبی مجاز ریٹیلر کے پاس جا کر بائیومیٹرک کروائیں۔ بائیومیٹرک کی تصدیق کے بعد آپ کا اکاؤنٹ ایکٹیو ہو جائے گا اور آپ اپنی رقم بھی وصول کر سکیں گی۔
✅ اگر sim not issued لکھا آئے تو پہلے BISP دفتر جا کر اپنی سم حاصل کریں، پھر سم حاصل کرنے کے دس دن بعد اپنے متعلقہ بینک کے کسی بھی مجاز ریٹیلر کے پاس جا کر اپنی رقم وصول کریں۔
⛔ اگر اس کے علاوہ کوئی اور اسٹیٹس نظر آئے تو فی الحال کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔ براہِ کرم بی ای اس پی کی آئندہ ہدایات کا انتظار کریں۔
14/07/2026
اہم اعلان: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط کے حصول کے بارے میں وضاحت
تمام مستحق خواتین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آپ پہلے اپنی قسط نکلوالیں اور اس کے بعد دفتر جا کر اپنی وائلٹ سم حاصل کریں، یہ معلومات درست نہیں ہیں۔ براہ کرم اس غلط فہمی سے گریز کریں۔
اصل طریقہ کار درج ذیل ہے:
جن خواتین کا اسٹیٹس "SIM NOT ISSUE" (سم جاری نہیں ہوئی) آ رہا ہے: انہیں قسط تب جاری کی جائے گی جب وہ اپنی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد دفتر سے وائلٹ سم حاصل کر لیں گی۔ یاد رکھیں کہ قسط سم ملنے کے دس دن بعد آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔
جن خواتین کا اسٹیٹس "Wallet Active" (والٹ فعال) یا "Inactive" (غیر فعال) آ رہا ہے: صرف انہی خواتین کو آج قسط ملے گی۔
جن خواتین کی ڈائنامک رجسٹری میں اندراج ہو چکا ہے: ان کا ڈیٹا تصدیق کے عمل میں ہے۔
جن کا اسٹیٹس "SIM NOT ISSUE" ہے: ان خواتین کو ابھی انتظار کرنا ہوگا۔
براہ راست حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ ان ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔
مزید اپڈیٹس کے لیے ہماری آئی ڈی کو فالو کریں
13/07/2026
🌹 الحمدللہ! بڑی خوشخبری 🌹
ایسی تمام خواتین کو مبارک ہو جن کے کارڈز کی ادائیگیاں کافی عرصے سے رکی ہوئی تھیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق، کچھ متاثرہ کارڈز میں پیمنٹ آنا شروع ہو گئی ہے اور ادائیگیاں مرحلہ وار جاری کی جا رہی ہیں۔
اگر آپ کی قسط ابھی تک نہیں آئی تو پریشان نہ ہوں۔ ممکن ہے آپ کی ادائیگی بھی اگلے مرحلے میں شامل ہو جائے، اس لیے وقتاً فوقتاً اپنا اسٹیٹس چیک کرتے رہیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ تمام مستحق بہنوں کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اور باقی ادائیگیاں بھی جلد جاری ہوں۔
📢 مزید مستند اور بروقت اپڈیٹس کے لیے ہمارے پیج سے جڑے رہیں اور یہ اطلاع دوسروں تک بھی ضرور پہنچائیں۔
---
*BISP Pakistan*
*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین بینیفشریز کے لیے اہم پیغام*
جن مستحق خواتین نے ابھی تک بی آئی ایس پی دفتر سے اپنی مفت بینظیر سم حاصل نہیں کی، یا کسی دوسری جگہ سے سم حاصل کی ہے، وہ دوبارہ سے اپنے قریبی بی آئی ایس پی سے سم حاصل کریں۔ یاد رکھیں!
بینظیر کفالت پروگرام کے وظائف کی رقم صرف بی آئی ایس پی دفتر سے جاری کردہ سم پر ہی منتقل کی جائے گی۔
مفت سم حاصل کرنے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ اور ذاتی موبائل فون ساتھ لے کر اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے بینظیر مفت سم حاصل کریں۔
---
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Haripur