K'h WriTe's

K'h WriTe's

Share

محتاجوں سے مہنگا مال خریدنا احسان میں ہے اور صدقہ سے بہتر ہے۔

(امام غزالی رحمتہ اللہ)

22/08/2026

حجرت کریں گھبرائیں نھیں ، مکہ چھوڑنا پرتا ہے تبہی مدینہ ملتا ہےؔ 🌱.

20/08/2026

معاشرہ برے لوگوں سے نہیں، اچھے لوگوں کی خاموشی سے بگڑتا ہے آج کل لوگ حق پر نہیں، جہاں فائدہ ہو وہاں کھڑے ہوتے ہیں۔

13/08/2026

بکرے کے گوشت کے مختلف حصے
بکرے کا گوشت پوری دنیا میں ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے، اور یہ غذائیت سے بھرپور اور لذیذ ہوتا ہے۔
آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو بکرے کے گوشت کے مختلف حصوں کے ناموں اور ان کے بہترین استعمال سے آگاہ کریں گے۔
بکرے کے جسم کے اہم حصے:
سر (Head):
سری پائے بنانے کے لیے سر کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔
گردن (Neck):
گردن کا گوشت سخت ہوتا ہے اور اسے گلنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ اسے آہستہ آہستہ پکنے والی ڈشز جیسے کہ نہاری یا گوشت کے شوربے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کاندھا (Shoulder):
کاندھے کا گوشت ملائم اور چکنا ہوتا ہے۔ اسے تکے، روسٹ یا گوشت کے سالن کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگلی ٹانگ (Foreleg):
اگلی ٹانگ کے نچلے حصے، جسے "دستی" بھی کہا جاتا ہے، میں بہت کم گوشت ہوتا ہے لیکن یہ سری پائے کے لیے اہم ہوتا ہے۔
پسلیاں (Ribs):
پسلیاں ملائم اور چکنی ہوتی ہیں۔ ان سے مٹن چوپس، روسٹ یا گوشت کے سالن بنائے جاتے ہیں۔
پلیٹ (Plate):
پلیٹ، پسلیوں کے نیچے کا حصہ، جس میں چربی زیادہ ہوتی ہے۔ اسے گوشت کے سالن یا قیمہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔زبان (Tongue):
زبان کا گوشت ملائم ہوتا ہے اور اسے ابال کر یا بھون کر کھایا جا سکتا ہے۔ یہ سری پائے میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔
پیٹھ (Saddle or Loin):
پیٹھ کا حصہ جسے "پٹھ" بھی کہتے ہیں، بکرے کا سب سے نرم اور ملائم گوشت ہوتا ہے۔ اسے مٹن چوپس، تکے، روسٹ یا پھر گوشت کے سالن بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پچھلی ٹانگ (Hind Leg):
پچھلی ٹانگ، جسے "ران" بھی کہا جاتا ہے، بکرے کا سب سے بڑا اور سخت گوشت ہوتا ہے۔ اسے روسٹ، تکے، قیمہ یا گوشت کے سالن کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دم (Tail):
دم کا گوشت بہت کم ہوتا ہے لیکن یہ سری پائے کے لیے اہم ہوتا ہے۔
اندرونی اعضاء (Offal):
بکرے کے اندرونی اعضاء جیسے کلیجی (Liver)، دل (Heart) اور گردہ (Kidney) بھی غذائیت سے بھرپور اور لذیذ ہوتے ہیں۔ کلیجی کو تکے، گردے اور دل کو سالن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
گوشت خریدتے وقت: ہمیشہ تازہ اور صحت مند گوشت خریدیں۔ گوشت کا رنگ سرخ اور خوشبو اچھی ہونی چاہیے۔
گوشت خریدتے وقت اس کی چکنائی اور نرمی کا بھی خیال رکھیں۔

اگر ناموں میں کوئی غلطی ہے یا آپ کے پاس کوئی اچھی معلومات ہیں تو ، تو کمنٹ میں ضرور بتائیں!

31/07/2026

*والدین متوجہ ہوں*
لڑکا دس سال کا ہوجائے تو اسے والد کے حوالے کردیں عورتوں کی محفلوں سے الگ کردیں....!!

گاڑی کا ٹائر بدلا جا رہا ہے تو اسے سکھاؤ،
مارکیٹ سے سامان لانا ہے تو اسے لے کر جائیں
اور بتائیں کہ جاؤ فلاں فلاں چیزیں لو
اور ساتھ ساتھ سمجھاتے رہو۔

دس سال کے بچے کو پتا ہونا چاہیے کہ
آلو پیاز کی قیمت کیا ہے ؟
قریبی دکان کہاں پر ہے،
فلاں کا گھر کونسا ہے،
کونسا مکینک اچھا کام کرتا ہے،
گھر آئے مرد مہمانوں کا کیسے استقبال کرنا ہے۔

اس کے ساتھ اپنے کپڑے استری کرنا،
اپنا بستر بنانا،
ضرورت کے وقت اپنے لئے کھانا گرم کرنا،
اپنا سبق وقت پر یاد کرنا،
وقت پر سونا وقت پر جاگنا،
یہ صرف کرنی کی باتیں نہیں ہیں اس پر عمل کرنا ہے۔

دس سال کا بچہ اب ایک عشرہ آگے آچکا ہےاب اسے کچھ نیا کرنے کو دل کرتا ہے اب اس کے لئے صرف ماں باپ کا پیار کافی نہیں ہوتا ہے۔

اس عمر میں مخلوط تقریبوں میں لے جانے سے احتیاط کریں اور کوشش کریں کہ جب خواتین کا کوئی پروگرام ہو تو بچے کو کسی اور دلچسپ سے کام میں مصروف کردو اور یہ سب کچھ پیار محبت سے کروانا ہے کہ بچے کو احساس ہو کہ یہ سب میرے خود کے لئے بہتر ہے نہ کہ اسے نوکروں کی طرح حکم دو۔

اگر آپ اسے درست کاموں میں مصروف نہیں کریں گے تو وہ خود اپنے لئے کچھ دلچسپیاں تلاش کرے گا نئے دوست بنائے گا اور ایسی سرگرمیاں کرنے کی کوشش کرے گا جو والدین اس کے لئے بالکل پسند نہیں کریں گے۔

بچے کی تربیت کریں گے تو کل وہ آپ کو سود سمیت لوٹائے گا اور اگر صرف کھانے پینے پر دھیان دوگے تو پھر چیختے چلاتے رہ جاو گے کہ ہم نے تم پر خرچ کیا ہے پڑھایا لکھایا ہے لیکن ان پر اثر نہیں ہوگا اس لئے ان کو وقت دیں نیندیں قربان کریں۔

یہ کام مشکل ہے، بالکل آسان نہیں ہے لیکن یہ کرنا ہے اگر آپ کو اللہ نے اولاد کی نعمت سے نوازا ہے اور والدین کے رتبے پر فائز کیا ہے تو جان مت چھڑائیں، اس عہدے کا پاس رکھیں۔
اچھی تربیت کرنے سے ہی یہ اولاد آنکھوں کی ٹھنڈک اور ممکنہ طور پر پرہیزگاروں کی رہنما بن سکتی ہے۔
Copied

22/07/2026

اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اپنی عادات پر
عبور حاصل کرنے سے آغاز کریں۔

22/07/2026

بعض اوقات شر سے بچنے کے لیے بھی لوگ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں

21/07/2026

اذیتیں دِل پر عیاں ہو جائیں تو ہمارے چہروں کے خدوخال پہ پڑی سلوٹیں گہری ہو جاتی ہیں '

20/07/2026

کسی مضبوط پہاڑ کا اتنا بوجھ نہیں ہوتا...جتنا کسی بے گناہ آدمی پر تہمت لگانے کا ہوتا ہے...🥺

15/07/2026

لہجوں میں اگر فرق آ جائیں تو تعلقات نبھائے نہیں بلکہ گھسیٹے جاتے ہیں 🌸

08/07/2026

خاموشی بہترین ہتھیار ہے، خاص طور پر اس وقت جب لوگ آپ سے چیخنے کی توقع کریں !🤍

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Gujrat