SK Write,s

SK Write,s

Share

زندگی کی حقیقتیں ناولوں میں لکھی گئی دلکش لائنوں سے بہت مختلف ہوتی ہے

27/09/2026

گلگت

پولیس تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی اور اصل ملزموں کو بچایا جارہا ہے سٹی تھانہ پولیس پر ہمارا اعتبار نہیں ان دونوں کیسیز کی تحقیات کے لیے ضلع سے باہر کی پولیس ٹیم تشکیل دی جائے وزیر اعلیٰ اور فورس کمانڈر اور آئی جی پی سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائے انصاف نہ ملنے کی صورت میں احتجاج کریں گے

گزشتہ دنوں امپھری کے مقام پر 2 مختلف واقعات میں قتل ہونے والے 2 افراد شاہکار اور شیروز کے لواحقین کی پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس

25/09/2026

چائینہ میں بین الاقوامی انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد گلگت پڑی بنگلہ سے تعلق رکھنے والے زیدان شاہ نواز نے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے علاقے کا نام روشن کرنے اور ٹورنامنٹ کا بیسٹ ڈیفینڈر اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں شیلڈ بھی پیش کی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ زیدان شاہ نواز نئی نسل کےلئے مشعل راہ ہے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے نوجوان زہنی طور پر مستحکم ہوجاتے ہیں۔

25/09/2026

سکردو: ڈگری کالج کے سامنے طالبعلم پر حملہ، ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

سکردو (پ ر): ڈگری کالج سکردو کے سامنے تین ملزمان حبیب ولد فدا علی، بلاج ولد اعجاز احمد اور فرقان ساکنان سکردو نے ایک طالب علم پرحملہ کرکے اسے شدید زخمی کرکے فائرنگ کرتے ہوئےملزمان فرار ہوئے تھے ۔۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پسٹل سمیت گرفتار کر کے قبضے سے 5 زندہ راؤنڈ جبکہ موقع سے 3 خ*ل بھی برآمد کرکے قبضے میں لیے گئے۔
واقعہ کا مقدمہ علت نمبر 114/026 درج کرکے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

24/09/2026

یہ والا جو کیڑا ہے اسکا علاج آج تک کوئی حکیم نہیں ڈھونڈ سکا ہے۔
بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر ہوتا ہے "ہاۓ جوانی کی موت"

24/09/2026

چلاس

ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تانگیر گلی سے تعلق رکھنے والے عبد الغفور کو چلاس میں قتل کردیا گیا۔ملزم گرفتار۔

24/09/2026

🙏🫵

23/09/2026

ضلع دیامر۔
چلاس سے متصل انتہائی پسماندہ گاؤں تھور سے تعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ سرکاری ڈرائیور نے اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی گھر سے چھ ڈاکٹرز ملک اور قوم کی خدمت کے لیے تیار ۔۔۔۔ ویل ڈن سون خان بھائی آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا

23/09/2026

قیامت لمحہ!
(سینئر صحافی محمد ناصر کی وال سے )

احسن آباد میں ڈاکٹر عمر اور انکی فیملی کی نماز جنازہ پولیس نے ادا کردی پولیس ہی نے تدفین کے سارے انتظامات اور اخراجات کئے کوئی آگے بڑھ کر نہیں آیا ،ڈاکٹر عمر کے ناراض بھائی نے تدفین میں برائے نام شرکت کی جبکہ ڈاکٹر عمر کی اہلیہ مہوش کے قریبی عزیز کے موجود ہونے کی بھی اطلاعات ہیں خیر پولیس کو سلام کہ انھوں نے مرحوم فیملی کو آخری کندھا دیا زندگی میں کوئی انھیں کندھا یا ہمدردی کا ہاتھ اوردو لفظ بھی نا دے سکا۔

ڈاکٹر عمر، ان کی اہلیہ اور تین بچوں کی لاشوں کی تدفین نیو کراچی کے صدیق آباد قبرستان میں کردی گئی۔ پانچوں افراد کی نماز جنازہ سیفل گوٹھ نیو کراچی میں ادا کی گئی، جس کے بعد میتیں پولیس کی نگرانی میں قبرستان منتقل کی گئیں۔
پولیس کی جانب سے نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات کیے گئے، جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن نے ایمبولینس اور سرد خانے کی سہولت فراہم کی۔ نماز جنازہ میں پولیس اہلکاروں، ایدھی رضاکاروں اور مقتولین کے چند قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر عمر کے بھائی ابوبکر بہاول نگر کے علاقے ہارون آباد سے کراچی پہنچے۔ ابوبکر کے مطابق انہیں واقعے کا علم پڑوسیوں اور پولیس کے ذریعے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ خاندانی مسائل کے باعث 2016 سے ڈاکٹر عمر نے ان سے رابطہ ختم کردیا تھا اور دونوں بھائیوں کے درمیان بات چیت بند ہوگئی تھی۔

ابوبکر کے مطابق ڈاکٹر عمر کی شادی خاندان میں ہی ہوئی تھی اور انہیں صرف ایک بیٹی کے بارے میں علم تھا، جبکہ دیگر دو بچوں کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔

دوسری جانب ڈاکٹر عمر کی اہلیہ کے گھر والے بھی کراچی پہنچے۔ پولیس کے مطابق ان کے مطابق تقریباً سات سال قبل بیٹی سے رابطہ ختم ہوگیا تھا اور اس کے بعد انہیں بیٹی اور اس کے اہلخانہ کے بارے میں معلومات نہیں تھیں۔

22/09/2026

چلیں شکر ہے کچھ تو ملا🥱

Photos from SK Write,s's post 22/09/2026

پولیس سکول کی طالبات کا اساتذہ کی کمی کے خلاف احتجاج، کے آئی یو روڈ بلاک

گلگت: پولیس سکول کے آئی یو روڈ کی طالبات نے سکول میں اساتذہ کی کمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کے آئی یو روڈ بلاک کردیا، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل ہوگئی۔ طالبات نے مطالبہ کیا کہ سکول میں فوری طور پر اساتذہ کی کمی پوری کرکے تعلیمی سرگرمیاں معمول پر لائی جائیں۔

Telephone

Website

Address


Gilgit