Xeeshan_offical 72

Xeeshan_offical 72

Share

Gilgit___ Baltistan___ 🇵🇰___🇵🇰___�

10/08/2026

جگلوٹ: بیرونگ نالہ گاشو میں ماربل کے لیز ایریا میں سلائیڈنگ سے ٹھیکہ دار عطا ء اللہ عباسی سکنہ اسلام آباد جان بحق ہوگئے۔
اس سے قبل کرونرل میں اچانک سیلاب کی وجہ سے مرحوم کے بیٹے احسان اللہ عباسی بھی وفات پاگئے تھے۔

10/08/2026

اہم اعلان

10/08/2026

باجوڑ کے علاقے گھاکھی میں پاک فوج کی جانب سے 6 دیہات کے مقامی افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔باجوڑ کے نواحی دیہاتوں گھاکھی، کوہی، گھونڈئی، تلی، چلارگام اور بٹملئی کے عوام کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد لگایا گیا۔
کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے جنرل، میڈیسن، سرجری، آنکھوں، امراضِ نسواں، نفسیات اور فزیوتھراپی کی سہولیات
، مفت طبی معائنہ، ادویات اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
کیمپ میں 876 افراد کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، جن میں 301 بچے، 320 خواتین اور 255 مرد شامل تھے۔
مقامی مشران اور عوام نے دور افتادہ علاقے میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

09/08/2026

دنیور کے نوجوانوں اور کاشتکاروں نے راجا کے ذریعے کول کی صفائی اور سربند سے پانی لانے کا کام کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے دنیور کے لیے پانی کی فراہمی بحال کر دی۔

08/08/2026

گلگت میں 7 گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس معطل، مالکان کو 15 روز کی مہلت
گلگت: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی ضلع گلگت نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث 7 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے۔
محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق 3 اگست 2026 کو ہونے والی شدید بارشوں کے دوران مذکورہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کئی سال سے بغیر کسی سرکاری سرٹیفکیٹ کے چلنے اور ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی یا عدم ادائیگی کی وجہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کی گئی ہے۔
نوٹس میں گاڑی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 15 دن کے اندر اپنی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس مکمل طور پر ادا کرکے بقایا ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
محکمہ ایکسائز نے مزید خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 اور موٹر وہیکل رولز سے متعلق دفعات کے تحت مزید کارروائی کی جائے گی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن مزید معطل رہ سکتی ہے۔
نوٹس میں 7 گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز

08/08/2026

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کے جائزے کے لیے کمیٹی قائم

گلگت بلتستان حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ وزیر ذوالفقار علی مراد کمیٹی کے چیئرمین جبکہ سید جلال علی شاہ، ڈاکٹر اسد شفیق، محمد نسیم اور اقبال حسن اراکین ہوں گے۔ کمیٹی ایکٹ کے ساتھ گلگت بلتستان آرڈر 2018 اور دیگر صوبوں کے متعلقہ بلدیاتی قوانین کا بھی جائزہ لے گی۔

کمیٹی معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص نوجوانوں، خواتین، خصوصی افراد اور مزدوروں کی مؤثر نمائندگی یقینی بنانے کے لیے تجاویز مرتب کرے گی۔ اس کے علاوہ ایکٹ کے تحت بنائے گئے ذیلی قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور کمیٹی 10 روز میں اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی۔

Photos from Xeeshan_offical 72's post 07/08/2026

گلگت بلتستان میں اسسٹنٹ کمشنر اور م ڈی ایس کے تبادلے ۔نوٹیفکیشن جاری

Photos from Xeeshan_offical 72's post 07/08/2026

دنیور: تحصیل انتظامیہ کے زیرِ اہتمام لینڈ ریفارم کمیٹی کا اجلاس منعقد
دنیور تحصیل انتظامیہ کے زیرِ اہتمام لینڈ ریفارم کمیٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دنیور کے نمبرداران، عمائدین اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں لینڈ ریفارم سے متعلق مختلف امور، اراضی کے مسائل اور عوامی تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے مقامی سطح پر درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔
تحصیل انتظامیہ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ لینڈ ریفارم کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ عوامی مفادات اور مقامی ضروریات کو ہر مرحلے پر مدِنظر رکھا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر انتظامیہ اور عمائدین نے باہمی تعاون کے ساتھ اراضی سے متعلق مسائل کے پائیدار حل اور علاقے کی بہتر ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

06/08/2026

چلاس گینی میں تباہ کن سیلاب شاہراہ قراقرم بلاک....

Telephone

Website

Address


Gilgit