Gilgit Baltistan News
plese only use purpose of
GB circumstances News ہر پل ہر خبر پر نظر
28/08/2026
وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیرِ صدارت اپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اپیکس کمیٹی روم جوٹیال گلگت میں منعقد ہوا جس میں کمانڈر FCNA، وزیرِ داخلہ، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، تمام محکموں کے سیکریٹریز اور سول و عسکری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام اداروں کو ہدایت کی گئی کہ باہمی ہم آہنگی کے ساتھ مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کی تمام ترقیاتی سکیموں پر بھی غور کیا گیا اور تمام سیکریٹریز نے اپنے محکموں کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ دیامر بھاشاہ ڈیم سمیت دیگر بڑے منصوبوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے سردیوں میں بجلی کی کمی کے پیشِ نظر جاری منصوبوں کو تیز کرنے اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو سردی کے موسم میں بجلی کی فراہمی کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔
اجلاس میں تمام شاہراہوں کی پختگی اور رابطہ سڑکوں کی بہتری کے حوالے سے بھی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور پاک فوج کے فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ عوامی خدمت کا یہ سل
🎥 نیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 362 ہو گئی ہے، جبکہ 1,300 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
سیلاب اور ملبے کے باعث مواصلاتی رابطے بھی متاثر ہوئے ہیں اور امدادی و ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں ۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں اور لاپتا افراد کی تعداد اس کے بعد مزید بڑھ بھی چکی ہے، اس لیے یہ اعداد و شمار مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں۔
GilgitBaltistanNews
ہنزہ زیادتی کیس میں ملزم کے باپ نے اپنے بیٹے کو پھانسی دینے کی پیشکش کی
Gilgit Baltistan News
24/08/2026
سابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت شبیر میر کواللہ والے فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کا ریجنل ہیڈ تعینات کر دیاگیا شبیر میر بھائی
بہت بہت مبارک ہو
محمد حنیف بلتستانی
چیف میڈیا کوآرڈینیٹر
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) گلگت بلتستان
Gilgit Baltistan News
24/08/2026
*تمام عالمِ اسلام کو عقد رسول خدا خاتم النبین حضرت محمد ﷺ و جناب خدیجہ سلام اللّه اعلیہا ملکہ عرب بہت بہت مبارک-*🥳❤️🥰
10 -✨
جج اینٹی کرپشن محمودالحسن اور ڈی جی اینٹی کرپشن وقار احمد میر کی بہترین کارکردگی گرفتاریوں اور سزاؤں کا سلسلہ تیز ہونے جا رہا
ہوں
Gilgit Baltistan News
24/08/2026
آج مورخہ 24/08/2026 کو سپیشل جج اینٹی کرپشن محمودالحسن صاحب نے ایف آئ آر نمبر 1/24 میں نامزد ملزمان فوڈ ڈپارٹمنٹ 1 باسط علی ولد یوسف علی ساکن شلت نگر 2 صابر حسین ولد شیخ علی ساکن استور 3احسان علی ولد غلام ساکنہ استور تینوں ملزمان کے وکیلوں کے دلائل اور گواہوں کے بیانات سنے کے بعد مختصر عرصہ میں فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو عمر قید کے ساتھ ایک ایک کروڑ جرمانہ گورنمنٹ کو ادا کرنے کا سزا سنا دیا. 🌏 GilgitBaltistanNews https://whatsapp.com/channel/0029VbB0orv0bIdvEXDCIm3w🌏
24/08/2026
گلگت بلتستان حکومت نے سیکرٹری ہیلتھ کا اضافی چارج زمیر عباس کے سپرد کر دیا. ضمیر عباس سیکریٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، کو محکمہ صحت کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ آصف اللہ خان، سیکریٹری صحت، کی بیرونِ ملک سے واپسی تک ضمیر عباس محکمہ صحت کے سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VbB0orv0bIdvEXDCIm3w
24/08/2026
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit