Mashar Haji Sadiq khan
Follow For New Updates
Up coming podcast Sk house Islamabad
01/09/2026
01/09/2026
کوئٹہ: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں کاروبار کے حوالے سے منعقدہ تربیتی سیمینار میں مظلوم عوامی تحریک کے صوبائی صدر اسلم خان اچکزئی، مرکزی رہنماؤں رؤف آزاد، محمد عرفان خلجی، اسلم زرکون، آغا جان ہمدرد، باز محمد نصرت، محترمہ سلمیٰ خان یوسف زئی، صوبیہ خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء میں تعارفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
31/08/2026
کوئٹہ: مظلوم عوامی تحریک کی رابطہ مہم، سیاسی و سماجی رہنما اکرام عرف گوگا بھائی کو شمولیت کی دعوت
کوئٹہ: مظلوم عوامی تحریک کی جانب سے جاری رابطہ مہم کے سلسلے میں صوبائی صدر اسلم خان اچکزئی کی سربراہی میں وفد نے حلقہ پی بی 41 کے ممتاز سیاسی و سماجی رہنما اکرام عرف گوگا بھائی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وفد نے انہیں مظلوم عوامی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ جلد اپنے ہم خیال دوستوں کے ہمراہ مظلوم عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کریں گے۔
اس موقع پر مظلوم عوامی تحریک کے مرکزی رہنما روف آزاد، محمد عرفان خلجی، آغاجان ہمدرد اور حسن خان خلجی بھی موجود تھے۔
30/08/2026
کوئٹہ: مظلوم عوامی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر اسلم خان اچکزئی، مرکزی سنیئر نائب صدر روف آذاد، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عرفان خلجی اور پارٹی کے دیگر اراکین نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے منعقدہ پشتون قومی جرگے میں شرکت کی۔
اس موقع پر مظلوم عوامی تحریک کے رہنماؤں نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور پشتون قومی جرگے کے کنوینر نواب ایاز خان جوگیزئی سے ملاقات بھی کی۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں منعقدہ پشتون قومی جرگہ یکم ستمبر تک جاری رہے گا۔
30/08/2026
قبائلی مشر حاجی راہ محمد اچکزئی کا بیٹا، سمیع اللہ اچکزئی، یونیورسٹی آف لندن سے گریجویٹ ہوگیا۔
سمیع اللہ اچکزئی نے یونیورسٹی آف لندن سے بیچلرز آف لاء (LLB Honours) کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرلی ہے اور اب باقاعدہ طور پر ایڈوکیٹ بن گیا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف سمیع اللہ بلکہ اس کے والدین، خاندان اور تمام چاہنے والوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ سمیع اللہ کو علم، عزت اور کامیابی کی مزید بلندیاں عطا فرمائے اور اسے مظلوموں کی آواز اور انصاف کی سربلندی کا ذریعہ بنائے۔
۔ ⚖️🎓
29/08/2026
مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی رہنماء و صدر دیربالا ملک بادشاہ روان کے حجرہ پر حملے اور فائرنگ کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ
ملک بادشاہ روان کے حجرہ پر حملے اور فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر اہلِ علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ ملک بادشاہ روان اس وقت جیل میں ہیں، جبکہ اس واقعے کے حوالے سے مکمل، غیر جانب دار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی فوری، غیر جانب دار اور قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں، تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں، اور اگر کوئی شخص اس واقعے کا ذمہ دار ثابت ہو تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
اگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت، شفاف اور مؤثر قانونی کارروائی نہیں کی جاتی تو ہم اپنے آئینی و قانونی حقوق کے دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن احتجاج، قانونی درخواست اور دیگر جائز و قانونی ذرائع اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا مطالبہ صرف انصاف، قانون کی بالادستی اور علاقے میں امن و امان کا قیام ہے۔ ہم کسی بھی قسم کے تشدد، اشتعال انگیزی یا غیر قانونی اقدام کی حمایت نہیں کرتے۔
منصفانہ اور شفاف تحقیقات، حقائق کا سامنے آنا اور انصاف کی فراہمی ہمارا بنیادی مطالبہ ہے۔
28/08/2026
کوئٹہ: مظلوم عوامی تحریک کے مرکزی دفتر میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری کبیر افغان کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اور پارٹی قیادت کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والے جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر مظلوم عوامی تحریک کے صوبائی صدر اسلم اچکزئی، روف آزاد، محمد عرفان خلجی، اسلم زرکون۔ آغاجان ہمدرد، محمد دین خلجی، شیرو خلجی اور نعیم خان اچکزئی جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے حضرت عمر اچکزئی، حبیب الرحمن بازئی، نواز خان فضل ترین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
26/08/2026
بریال صرف مندوخیل قوم کا بچہ نہیں، بلکہ پورے پشتون قوم کا بچہ ہے۔ اور اس کے اغوا میں ملوث مجرمان صرف مندوخیل قوم کے مجرم نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں
25/08/2026
12 ربیع الاول — جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ
تمام اہلِ اسلام کو 12 ربیع الاول، جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
آئیں! نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی محبت، سیرت اور تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ 💚✨
چئرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان
حاجی صادق خان اچکزائی
Category
Address
Baloch Khan Hospital Chaman
Chaman
86000