Pk king

Pk king

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pk king, Health/Beauty, Chaman.

12/02/2023

❤❤❤

23/02/2022

Must Read 💔🔥
،،،میرا نام آسیہ ہے مجھے دنیا سے گئے ہوے آج تین سال ہو گئے ہیں آج جنت میں ہوں سب کچھ میرے پاس ہے،
لیکن سبحان جانتے ہو میرا دل جلتا ہے
مجھے سکون نہیں آتا کہیں بھی ،
میں بہت خوش رہنے والی لڑکی تھی مجھے میرے چاچا چاچی نے پالا تھا ،میرے ماما ۔۔بابا بچپن میں ہی ایک ایکسیڈنٹ۔۔۔میں دنیاں سے چلے گئے ،میں نے ماں باپ کے بنا جسے بھی ہوا زندگی گزاری،
میری شادی چاچا چاچی نے کروائی
میرا شوہر بہت آچھا تھا میرا خیال رکھتا تھا،
مجھے ادااس نہیں ہونے دیتا تھا میرا شوہر اس وقت بہت خوش تھا جب ہمارے ہاں پہلی بیٹی ہوئی تھی ،وہ خوشی سے مجھے سینے سے لگاتا تھا پھر یوں ہوا ،
سبحان ،،،،آللہ پاک نے مجھے پانچ بیٹیاں دی ایک بیٹی اب نارمل تھی وہ چل پھر نہیں سکتی تھی ،
میرا شوہر۔۔۔
میری سا س ۔۔طعنے دینے لگے،
میں آپنی بیٹیوں کو لے کر بہت روئی تھی شوہر مجھ سے منہ پھیرنے لگا ،مجھے خرچی دینا بند کر دی ،
میری چھوٹی چھوٹی شہزادیاں بھوک سے
تڑپنے لگیں،ماں ہوں نا سبحان۔۔۔۔جب آپنی بیٹیوں کی بھوک برداشت نہ ہوئی میں آپنے شوہر سے جھگڑا کرنے لگی ،
جب میں آپنے شوہر سے لٹرتی میری چھوٹی چھوٹی
ننھی سے پریاں دیوار کے ساتھ کھڑی ایک کونے میں
چیخ چیخ کر رویا کرتی تھیں ،
شوہر ایک ڈنڈا اٹھاتا
اس وقت تک مارتا جب تک میں
بے ہوش نہ ہو جاتی!
میری بیٹیاں میرے ہوش آنے تک میرے ساتھ
باتیں کرتی رہتیں،
ایک کہتی ماما اٹھ جاو نا
ایک میرا منہ چومتی میری
آنکھیں کھولنے کی کوشش
کرتی ،بڑی والی اتنی ڈر جاتی وہ میرے دوبٹے میں چھپ جاتی جب میں ہوش میں آتی تو کہتی ،
ماما۔۔۔۔۔۔ہم کو کھانا نہیں کھانا بس آپ ہمارے ساتھ پاس سو جائیں آپنی بھوکی بیٹیوں کو سینے سے لگا کر لوری سناتی ماں باپ تھے نہیں چاچا۔چاچی نے بوجھ اتارا سر سے کوئی سہارا باقی نہیں تھا ،ساس میرا کلیجہ کھانے کو دوڑتی تھی ،
شوہر گھر آتا میری بیٹیاں میرے پیچھے چھپ جاتی تھیں ،فارس۔۔۔۔۔جانتے ہو میری بڑی بیٹی 7 سال کی تھی ایک دن میرے شوہر نے اسے کہا کھانا ڈال کر دو وہ کھانا
پلیٹ میں ڈال رہی تھی کھانا گرم ہونے کی وجہ سے
اس کے ہاتھ سے گر گیا میرے شوہر نے اسے اتنا مارا کہ اس کے منہ سے خون نلکنے لگا،کہنے کو باپ ہے
لیکن وہ جلاد ہے ،
اسے لگتا ہے بیٹیاں
بوجھ ہیں میرا دل اس دن بہت چاہا تھا کہ بیٹیوں کو لے کر زاہر کھا لوں لیکن آپنے جسم کے ٹکٹروں کو کیسے تکلیف دے سکتی تھی
فارس۔۔۔۔۔۔میں پڑوسیوں سے مانگ کر لوگوں سے چوری مانگ کر اپنی بیٹیوں کا پیٹ بھرتی ،عید شب رات میں ان کو کہیں نہ کہیں سے کپڑے لا کر دیتی تھی
ان کی مسکراہٹ میری زندگی تھی،
فارس۔۔۔۔۔میری بیٹیاں میری جان ہیں ،
پھر ایک دن یوں ہوا میرے شوہر نے دوسری شادی کر لی ،
میں بہت روئی بہت روئی ،
میری جان نکل گئی تھی ،
فارس۔۔۔۔وہ دلہن گھر لے آیا کچھ دن گزرے رات کے وقت
میری ایک بیٹی بہت بیمار ہو گئی میں اس کے کمرے کا
دروازہ کھٹکھٹاتی رہی وہ نہ اٹھا میں نے چلانا شروع کر دیا
محلے والے اکھٹے ہو گئے وہ میری بیٹی کو ہسپتال لے گئے
صبح ۔۔۔۔میرا شوہر ڈنڈا لئے میرے پاس آیا
مجھے گالیاں دینے لگا مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوے
ہال کمرے میں لے آیا میری بیٹیاں رونے لگیں ،فارس۔۔۔۔۔میری بڑی بیٹی بیمار پڑی تھی چار پائی پے شوہر گالی دیتے ہوے کہنے لگا
تم نے رات کو کیا تماشہ کیا تھا
محلہ اکھٹا کر لیا۔۔۔۔میری خوشی دیکھی نہیں جاتی
تم سے سبحان۔۔۔۔اس نے مجھے مارنا شروع کیا،
مجھے مارتا رہا۔۔۔۔۔۔میں چلاتی رہی،
میری بڑی بیٹی چارپائی پر تڑپ رہی تھی ،
میں کونے میں کھڑی بیٹیوں کو دیکھا ۔۔۔اتنے میں ایک زور دار ڈنڈا میرے دماغ میں لگا میرا جسم ۔۔۔سن ہونے لگا،
میں کانپنے لگی میری بیٹیاں ۔۔۔میرے سامنے اجھل ہو نے لگیں
فارس۔۔۔میری بیٹیوں کے چہرے دھیمے ہونے لگے میری آنکھیں بند ہونے لگی۔
مجھے ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے میں آللہ پاک کے پاس چلی گئی ،
سبحان۔۔۔۔۔ایک گھنٹے بعد میں میت کو گھر لایا گیا
میری ابنارمل بیٹی جس کو میں اپنی زندگی میں
کبھی زمین پر چلنے نہیں دیا وہ گھسیٹتی باھر دروازے پر آ بیٹھی میری لاش کو ایمبولینس سے اتارا گیا ،اسی وقت میں سبحان۔۔۔۔بہت تڑپی اپنی بیٹی کو دیکھ کر سبحان ۔۔۔کیا مائیں مر جائیں ایک ہی لمحے میں ان کی اولادیں خاص بیٹیاں آسمان سے زمین پر کیوں آ جاتی ہیں ،آخری بار آپنی چھوٹی ۔۔۔۔بیٹی کو دیکھا جو دو سال کی تھی وہ انجان تھی چارپائی پر خود کھیل رہی تھی ،
فارس۔۔۔۔سر میری بیٹیاں میری لاش کے پاس کھڑی مجھ سے باتیں کرنے لگیں،
بڑی بیٹی نے میرا خون صاف کیا،
چھوٹی میرا منہ چوم رہی تھی
ابنارمل بیٹی کو کمرے میں بند
کر دیا تھا کہ وہ تنگ کرے گی
آئے ہوے لوگوں کو ،
ایک میری آنکھ سے بہنے والا آنسوں صاف
کر رہی تھی،۔
فارس۔۔۔۔۔میں آسمان کی طرف سفر کرتے ہوے سب دیکھ رہی تھی ایک بیٹی۔۔۔۔نے میری آنکھیں کھولیں
اور کہنے لگی
ماما۔۔۔۔۔۔اٹھو چھوٹی رو رہی ہے اسے بھوک لگی ہے وہ ساری رات۔۔۔۔۔میرے پاس بیٹھی رہی تھیں میرا جسم ٹھنڈا پڑ چکا تھا،
بڑی بیٹی نے آپنی چھوٹی بہنوں کو آپنے پاس بیٹھایا کہنے لگی ماما۔۔۔۔۔سو گئی ہے ،ماما۔۔۔۔۔کے ساتھ لیٹ جاو،
فارس،،،میری بیٹیاں میری لاش کے پاس سو گئیں ،
بیمار بیٹی دوائی لے کر آئی میرے پاس بیٹھ گئی،
ماما،،،،،میں نے دوائی کھا لی آج مجھے کڑوی بھی نہیں لگی ،
صبح،،،،،ہوئی میری لاش کو چارپائی پر رکھا گیا رونا شروع ہوا
ماتم کا تماشہ کرنے لگے میرے چاچا۔۔۔چاچی ۔۔۔کپٹرے پھاڑ کر رونے لگے،
سب باتیں کر رہے تھے کیسے مری،
لیکن فارس،کسی نے تحقیق نہ کی ،
میری بیٹیاں۔۔۔بال بکھیرے میری میت۔۔۔۔کے پاس کھڑی تھیں ان کو پتہ بھی نہیں تھا
ان کے ساتھ کیا ہوا ہے ایک نے
میرا منہ چوما اور کہنے لگی ،
ماما،، ،،،،آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں ان کپٹروں میں،
فارس ۔۔۔۔سر میری بیٹیاں مجھے دیکھ رہی تھیں ،
میرا جنازا اٹھایا گیا
اور مجھے دفنا آئ،،
میری بیٹیاں ۔۔۔رات بھر دیکھتی رہی ماما۔۔۔۔نہیں آئی انہوں نے کھانا بھی نہیں کھایا جس بیٹی کو بخار تھا اس نے دوائی کھائی اور میری طرف دیکھنے لگی ،
شوہر ۔۔۔نے بیٹیوں کو پاس بلایا،
دادی۔۔پاس بیٹھی ان کو کہنے لگی
تمھاری ماں ،،،اب نہیں آئے گی وہ گندی تھی وہ سوتیلی ماں
کے ہاتھوں آ گئی تھیں ،
فارس،،ان کے کپڑے گندے ہوتے ہیں ،بال بکھرے ہوتے ہیں
چھوٹی سی عمر۔۔۔میں وہ سیانی ہو گئی ہیں
اب وہ عید۔۔۔پے نئے کپڑوں کی فرمائیش بھی
نہیں کرتیں اب وہ بھوکی بھی ہوں تو کھانا نہیں مانگتی
میری بیٹیاں بہت صبر والی ہیں سبحان جانتے ہو ایک دن
میری بڑی بیٹی کھانا بنا رہی تھی
کھانا جل گیا اس سے سوتیلی ماں نے
اسے بہت مارا ،میں یہاں سے تڑپنے لگی😭
وہ مار کھا کر کمرے میں گئی،،،،میری تصویر نکال کر کہنے لگی ،
ماما۔۔،،،،،آ جاو نا آپکو دو سال ہو گئےاب تو گئے ہوے،
آپ تو کہیں جاتی بھی نہیں تھیں ہم سے دور،
دادی کہتی ہے آپ آللہ ۔۔۔۔کے پاس ہیں ،
میری آللہ،،، پاک سے بات کروائیں میں
آللہ پاک،،،سے کہوں گی ہم سب بہنیں
ماما۔۔۔۔کو بہت یاد کرتی ہیں ہماری،
ماما،،،،،کو بھیج دیں میری بڑی بیٹی ماں کی طرح چھوٹی بہنوں کا خیال رکھتی ہیں ،فارس۔۔۔۔۔ایک دن میری ابنارمل۔۔بیٹی کو سردی لگ گئی رات کو میری بڑی بیٹی کیسے سمبھالتی سب بہنیں اس کو لے کر روتی رہیں وہ بے سدھ پڑی تھی سردیوں کی راتیں تھی ہر کوئی آپنے کمرے میں تھا میری بڑی بیٹی دوڑتی رہی کبھی آپنے بابا۔۔۔۔۔کو اٹھاتی۔۔۔۔۔کبھی دادی ۔۔۔۔کو
پر کسی نے ان کر طرف توجہ نہ دی میری بیٹی
چیختی چلاتی رہیں بخار سے وہ ابنارمل تھی
بہنوں سے بول بھی نہیں سکتی تھی میری بڑی بیٹی بھی اتنا میچور نہ تھی کہ وہ بہن کی بیماری سمجھ سکتی وہ تو ایک ماں۔۔۔۔۔۔ہی اولاد کی بیماری کا دکھ سمبھتی ہے ،
۔۔۔۔۔۔خیر رات کے آخری پہر میری ابنارمل بیٹی دنیاں چھوڑ کر میرے پاس آ گئی ،
میری بڑی بیٹی صبح چلائی کہ میری بہن رات سے نہیں بول رہی خیر دنیاوی دیکھاوا کیا گیا ،اسے بھی سفید کپڑے پہنا کر میرے پاس بھیج دیا گیا ،میری ابنارمل بیٹی نے اسی دن سفید کپڑے پہنے ،
بڑی بیٹی بہت روئی اور چیخ چیخ کر کہتی رہی ماما۔۔۔۔نے یہ کپڑے پہنے ابھی تک واپس نہ آئی ۔۔۔۔میری پھول سی شہزادی نے آج سفید کپڑے پہن لئے ہیں تو آپ ماما۔۔۔۔کے پاس جا رہی ہیں تو ماما۔۔۔۔کو بولنا آپی بے بس تھی😢مجبور تھی میں آپ کے لئے کچھ نہ کر سکی مجھے معاف کر دینا،
ماما۔۔۔۔۔سے بولنا ہم شرارتیں بھی نہیں کرتی
ہم کھانا بھی نہں مانگتی
ہم چپ رہتی ہیں بابا ہمیں بہت مارتے ہیں ،
ہم بابا۔۔۔۔کو دیکھ کر بہت سہم جاتی ہیں،
ماما۔۔۔کو کہنا ماما۔۔۔آپ ہوتی تھیں میں ڈر کر آپ کے دوپٹے میں چھپ جاتی تھی ،مجھے اب یہ دنیاں ویران لگتی ہے ،
فارس۔۔۔۔۔جب میری بیٹیاں گھر سے باھر دوسرے بچوں کی مائیں کو ان کا خیال کرتے دیکھتی ہیں تو وہ گھر آ کر مجھے ڈھونڈتی ہیں میں ۔۔۔جب نہیں ہوتی وہ ایک دوسرے کے چہروں کی طرف دیکھ کر چپ کر جاتی ہیں،
وہ سمجھ ہی نہیں پاتی ان کو کس کے
پاس جانا ہے ،کوئی درد ہو تو کس سے
کہنا ہے باپ تو بوجھ سمجھتا ہے۔۔۔۔۔!
ایک دن باپ نے نئے کپڑے۔۔۔۔لے کر دئیے تو وہ بہت خوش تھیں
میری قبر پر آ کر کہنے لگیں ،
ماما۔۔،،،،دیکھو ہم نے نئے کپڑے پہنے ہیں
کون زیادہ پیاری لگ رہی ہے بتائیں نا،
میری نیلی آنکھوں والی بیٹی قبر کے پاس بیٹھ کر کہتی ہے
ماما۔۔۔آ جاو یا ہمیں آپنے پاس لے جاو آپی رات کو بہت روتی ہے وہ گندی ۔۔۔۔والی پاپا کی بیوی آپی سے بہت کام کرواتی ہے،
ایک دن مجھ سے بھی برتن دھلوائے پاپا کی بیوی نے ،
مجھے بہت سردی لگ رہی تھی ،
مجھے بخار ہو گیا تھا ،پھر آپی نے
میرا سر دبایا تھا،
ماما۔۔۔۔۔۔۔۔ہم کو آپنے پاس لے جاو نا میری شہزادی بیٹیاں بہت روتی ہیں ،بہت زیادہ مجھے ان کی تڑپ دیکھی نہیں جاتی،
فارس۔۔۔۔سر میں نے خط اس لئے لکھا ہے تاکہ میں لوگوں کو بتاوں بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں بیٹیوں کو سینے سے لگا لیا کرو
اولاد تو آللہ پاک۔۔۔۔۔۔دیتا ہے نا،
تو کسی کو بیٹی پیدا کرنے پر
گنہگار نہ بنا دو،بیٹیاں تو شہزادی
ہوتی ہیں بیٹیوں کا دکھ لکھوں گی تو شائد آج رات تڑپتی۔۔!
میری بیٹیوں کو بہت سارا پیار اجازت چاہتی ہوں،
فقط۔! آسیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جنت سے ،

04/02/2022

کل کے میچ میں لالہ نے 4 اوورز می67 رنز دیے 😥😥 خدا جانتا ہے کہ دل کو تکلیف پہنچی اور اس سے زیادہ تکلیف تب پہنچی جب لالہ کے خلاف میمز کی بھرمار دیکھی ۔۔۔حالانکہ میں کوئٹہ کا سپورٹر نہیں ہوں۔۔۔لیکن میری سب سے گزارش ہے پلیز لالا پر میمز نا بنائیں لالہ ہم سب کا فیورٹ رہا ہے ۔۔۔اب جب اسکی عمر ڈھل گئ ہے تو کیا ہوا وہ ہم سب کی خوشی کیلیے ہی تو کھیل رہا ہے۔۔۔۔اور ویسے بھی اسکا آخری سال ہے سب مل کر اسکو عزت سے رخصت کریں تاکہ پوری دنیا کو پتہ چلے کہ ہم لالہ سے کتنا پیار کرتے ہیں۔۔۔۔اور اپنے ہیروز سے کتنا پیار کرتے ہیں😥😥😒😌
پی ایس ایل 2022 👇👇👇👇👇👇

24/01/2022

🦈🐬🐋
⚓⚓⚓

ایک شکاری نے کنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی ۔ ایک مچھلی اسے کھانے دوڑی ۔ وہیں ایک بڑی مچھلی نے اسے روکا کہ اسے منہ نہ لگانا ، اس کے اندر ایک چھپا ہوا کانٹا ھے جو تجھے نظر نہیں آرہا۔ بوٹی کھاتے ہی وہ کانٹا تیرے حلق میں چبھ جائے گا ، جو ہزار کوششوں کے بعد بھی نہیں نکلے گا ۔ تیرے تڑپنے سے باہر بیٹھے شکاری کو اس باریک ڈوری سے خبر ہوجائےگی۔ تو تڑپے گی وہ خوش ہوگا، اس باریک ڈور کے زریعے تجھے باہر نکالے گا، چھری سے تیرے ٹکڑے کریگا، مرچ مسالحہ لگا کر آگ پر ابلتے تیل میں تجھے پکائے گا، 10 ، 10 انگلیوں والے انسان 32 ، 32 دانتوں سے چبا چبا کر تجھے کھائیں گے۔ یہ تیرا انجام ہوگا۔
بڑی مچھلی یہ کہہ کر چلی گئی۔ چھوٹی مچھلی نے دریا میں ریسرچ شروع کردی ، نہ شکاری ، نہ آگ ، نہ کھولتا تیل ، نہ مرچ مسالحہ ، نہ دس دس انگلیوں اور بتیس بتیس دانتوں والے انسان ، کچھ بھی نہیں تھا ۔ چھوٹی مچھلی کہنے لگی یہ بڑی مچھلی انپڑھ جاہل ، پتھر کے زمانے کی باتیں کرنیوالی ، کوئی حقیقت نہیں اسکی باتوں میں ۔ میں نے خود ریسرچ کی ھے ، اسکی بتائی ہوئی کسی بات میں بھی سچائی نہیں ، میرا زاتی مشاہدہ ھے ، وہ ایسے ہی سنی سنائی نام نہاد غیب کی باتوں پر یقین کیئے بیٹھی ھے ، اس ماڈرن سائنسی دور میں بھی پرانے فرسودہ نظریات لیئے ہوئے ھے۔
چنانچہ اس نے اپنے زاتی مشاہدے کی بنیاد پر بوٹی کو منہ ڈالا ، کانٹا چبھا ، مچھلی تڑپی ، شکاری نے ڈور کھینچ کر باہر نکالا ، آگے بڑی مچھلی کے بتائے ہوئے سارے حالات سامنے آگئے۔
انبیاء علیھم السلام نے انسانوں کو موت کا کانٹا چبھنے کے بعد پیش آنے والے غیب کے سارے حالات و واقعات تفصیل سے بتا دیئے ہیں ۔ بڑی مچھلی کیطرح کے عقلمند انسانوں نے انبیاء کی باتوں کو مان کر زندگی گزارنی شروع کردی۔ چھوٹی مچھلی والے نظریات رکھنے والے انبیاء کا رستہ چھوڑ کر اپنی ظاہری ریسرچ کے رستہ پر چل رہے۔
موت کا کانٹا چبھنے کے بعد سارے حالات سامنے آجائیں گے۔
مچھلی پانی سے نکلی واپس نہ گئی
انسان دنیا سے گیا واپس نہ آیا
بس یہی وقت ہے اگر سمجھ گئے تو .😓💯

23/01/2022

مردے کیسے تصدیق کرتے ہیں کہ وہ مر چکے ہیں😥
شروع میں مردہ شخص کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ مر گیا ہے۔ وہ خود کو موت کا خواب دیکھتا ہوا محسوس کرتا ہے، وہ خود کو روتا، نہاتا، گرہ لگاتا اور قبر پر اترتا ہوا دیکھتا ہے۔ وہ ہمیشہ خواب دیکھنے کا تاثر رکھتا ہے
جب وہ زمین پر ڈھیر ہو جاتا ہے۔ پھر وہ چیختا ہے لیکن کوئی اس کی چیخ نہیں سنتا، جب ہر کوئی منتشر ہو جاتا ہے اور زمین کے اندر تنہا رہ جاتا ہے، اللہ اس کی روح کو بحال کرتا ہے۔ وہ آنکھیں کھولتا ہے اور اپنے "برے خواب" سے جاگتا ہے۔ پہلے تو وہ خوش اور شکر گزار ہوتا ہے کہ، جس سے وہ گزر رہا تھا وہ صرف ایک ڈراؤنا خواب تھا ، اور اب وہ اپنی نیند سے بیدار ہے۔ پھر وہ اپنے جسم کو چھونے لگتا ہے ، جو کپڑے میں لپٹا ہوا ہے ، خود سے حیرت سے سوال کرتا ہے "میری قمیض کہاں ہے
"میں کہاں ہوں ، یہ جگہ کہاں ہے ، ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا کیوں ہے ، میں یہاں کیا کر رہا ہوں؟" پھر اسے احساس ہونے لگتا ہے کہ وہ زیر زمین ہے ، اور جو کچھ وہ محسوس کر رہا ہے وہ خواب نہیں ہے، اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ واقعی مر گیا ہے۔
وہ ہر ممکن حد تک زور سے چیختا ہے ، پکارتا ہے: اس کے رشتہ دار جو اس کے مطابق اسے بچا سکتے تھے:
اسے کوئی جواب نہیں دیتا۔ وہ پھر یاد کرتا ہے کہ اس وقت اللہ ہی واحد امید ہے۔ وہ اس کے لیے روتا ہے اور اس سے معافی مانگتے ہوئے اس سے التجا کرتا ہے۔
"یا اللہ! یا اللہ! مجھے معاف کر دے یا اللہ ... !!!
وہ ایک ناقابل یقین خوف سے چیختا ہے جو اس نے اپنی زندگی کے دوران پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔
اگر وہ ایک اچھا انسان ہے تو مسکراتے ہوئے چہرے والے دو فرشتے اسے تسلی دینے کے لیے بیٹھ جائیں گے ، پھر اس کی بہترین خدمت کریں گے،
اگر وہ برا شخص ہے تو دو فرشتے اس کے خوف کو بڑھا دیں گے اور اس کے بدصورت کاموں کے مطابق اسے اذیت دیں گے۔
اے اللہ میرے اور میرے ماں ، باپ ، بیوی ، بچوں اور میرے خاندان اور دوستوں کے گناہ معاف فرما 🙏🏻
اور ہمیں ایمان پر موت نصیب فرما۔۔۔ آمین

20/01/2022

Wafa ki talaash ti sahib
is lye Aaj kutta khreed ky laya hn❤❤

Photos from Pk king's post 19/10/2021

حاصل پور شہر میں میاں اور بیوی نے مل کر پہلے دونوں بچوں کو زھر دیا انکو مار کر خود بھی زھر پی لیا۔
ذرائع سے معلوم ھوا ھے کہ کرائے کے مکان میں رھتے تھے میاں بیوی کام نا ملنے کی وجہ سے پچھلے تین ماہ سے کرایا نہیں دے سکے تھے۔ مکان مالک نے گھر خالی کرنے کا نوٹس دے رکھا تھا۔ اوپر سے 17500 بجلی کا بل واپڈا والوں نے بھیج دیا اور بجلی کا میٹر اتار کر لے گئے، بچوں نے دودھ لانے کی ضد کی میاں بیوی نے بچوں سمیت اپنے آپ کو ھمیشہ کیلئے ختم کردیا۔
ان کی موت کا ذمہ دار کون؟؟؟
کہاں ھے ریاست مدینہ کا قانون نافذ کرنے کا وعدہ کرنے والے حکمران ؟؟؟
پاکستان کے حکمرانوں سے یہ توقع رکھنا تو شاید بہت زیادہ ھو گا کہ اگر دریائے فرات کے کنارے ایک کتا بھی مر جائے تو تو وہ ذمہ دار ھوں، کیونکہ مسلم امّہ اب اتنی خوش نصیب نہیں رھی کہ اسے فرائض کو اس طرح محسوس کرنے والا حکمراں نصیب ھو۔
لوگ مر رھے ھیں مگر کرپٹ نظام کے خلاف نہیں نکلتے.
غربت، بھوک، بےبسی، لاچاری اور مایوسی کی آخری انتہا کو چھوتے مرنے والوں کو پھر کون اور کیسے یہ سمجھایا جائے کہ خودکشی کرنا ھی ھر مسلے کا حل نہیں ھوا کرتا حالات کا جواں مردی سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جاتا ھے۔ پر مقابلہ کرنے کے لئے بھی تو جسم میں جان کا ھونا ضروری ھے اپنی اور اپنے پیاروں کی فاقہ کشی مرنے سے پہلے ھی انسان سے زندہ رھنے کی خواھش اور امید کو بھی مار دیتی ھے_!!!
مفلسوں کی زندگی کا ذکر کیا
مفلسی کی موت بھی اچھی نہیں
😭😭😭

29/09/2021

عورت کیلئے ایک شادی کا حکم کیوں دیا گیا؟

سائنس بھی اسلام کے احکامات کی تائید پر مجبور ہو گئی..
ایک ماہرِ جنین یہودی (جو دینی عالم بھی تھا) کھلے طور پر کہتا ہے کہ روئے زمین پر مسلم خاتون سے زیادہ پاک باز اور صاف ستھری کسی بھی مذھب کی خاتون نہیں ہے

پورا واقعہ یوں ہے کہ البرٹ آئینسٹاین انسٹی ٹیوٹ سے منسلک ایک ماہرِ جنین یہودی پیشوارابرٹ نے اپنے قبول اسلام کا اعلان کیا جس کا واحد سبب بنا قرآن میں مذکور مطلقہ کی عدت کے حکم سے واقفیت اور عدت کیلئے تین مہینے کی تحدید کے پیچھے کارفرما حکمت سے شناسائی اللہ کا فرمان ہے.
’’والمطلقات یتربصن بأنفسهن ثلاثة قروء[البقرة:228]”
مطلقات اپنے آپکو تین حیض تک روکے رکھیں”‘‘

اس آیت نے ایک حیرت انگیز جدید علم ڈی این اے کے انکشاف کی راہ ہموار کی اور یہ پتا چلا کہ مرد کی منی میں پروٹین دوسرے مرد کے بالمقابل 62 فیصد مختلف ہوا کرتی ہےاور عورت کا جسم ایک کمپیوٹر کی مانند ہے جب کوئی مرد ہم بستری کرتا ہے تو عورت کا جسم مرد کے تمام بیکٹریاز جذب ومحفوظ کر لیتا ہے۔

اس لئے طلاق کے فوراً بعد اگر عورت کسی دوسرے مرد سے شادی کرلے یا پھر بیک وقت کئی لوگوں سے جسمانی تعلقات استوار کرلے تو اس کے بدن میں کئی ڈی این اے جمع ہو جاتے ہیں جو خطرناک وائرس کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور جسم کے اندر جان لیوا امراض پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں۔
سائنس نے تحقیق کی کہ طلاق کے بعد ایک حیض گزرنے سے 32سے35 فیصد تک پروٹین ختم ہو جاتی ہےاور دوسرا حیض آنے سے 67 سے 72 تک آدمی کا ڈی این اے زائل ہو جاتا ہےاور تیسرے حیض میں 99.9%کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور پھر رحم سابقہ ڈی این اے سے پاک ہو جاتا ہے۔اور بغیر کسی سائڈ افیکٹ و نقصان کے نیا ڈی این اے قبول کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔

ایک طوائف کئی لوگوں سے تعلقات بناتی ہے جس کے سبب اس کے رحم میں مختلف مردوں کے بیکٹریاز چلے جاتے ہیں اور جسم میں مختلف ڈی این اے جمع ہو جاتے ہٰیں۔اور اسکے نتیجے میں وہ مہلک امراض کا شکار بن جاتی ہے

اور رہی بات متوفی عنہا کی عدت تو اس کی عدت طلاق شدہ عورت سے زیادہ ہے کیونکہ غم و حزن کی بناء پر سابقہ ڈی این اے جلدی ختم نہیں ہوتا اور اسے ختم ہونے کے لئے پہلے سے زیادہ وقت درکار ہے اور اسی کی رعایت کرتے ہوئے۔ ایسی عورتوں کےلئے چار مہینے اور دس دن کی عدت رکھی گئی ہے۔۔فر مان الہی ہے.
’’والذين يتوفون منكم و يذرون أزواجا يتربصن بأنفسهن أربعة أشهر و عشرا[البقرة:٢٣٤]‘‘”
اور تم میں سے جس کی وفات ہو جائے اور اپنی بیویاں چھوڑے تو چاہیے کہ وہ چار مہینے اور دس دن اپنے آپ کو روکے رکھیں“

اس حقیقت سے راہ پاکر ایک ماہر ڈاکٹر نے امریکہ کے دو مختلف محلوں میں تحقیق کی۔

۔ایک محلہ جہاں افریقن نژاد مسلم رھتے ہیں وہاں کی تمام عورتوں کے جنین میں صرف ایک ہی شوہر کا ڈی این اے پایا گیا
جبکہ دوسرا محلہ جہاں اصل امریکن آزاد عورتیں رھتی ہیں ان کے جنین میں ایک سے زائد دو تین لوگوں تک کے ڈی این اے پائے گئے۔۔
جب ڈاکٹر نے خود اپنی بیوی کا خون ٹیسٹ کیا تو چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئی کہ اس کی بیوی میں تین الگ الگ لوگوں کے ڈی ان اے پائے گئے.

جس کا مطلب یہ تھا کہ اس کی بیوی اسے دھوکہ دے رہی تھی اور یہ کہ اس کے تین بچوں میں سے صرف ایک اس کا اپنا بچہ ہے۔اس کے بعد ڈاکٹر پوری طرح قائل ہوگیا کہ صرف اسلام ہی وہ دین ہے جو عورتوں کی حفاظت اور سماج کی ہم آہنگی کی ضمانت دیتا ہے اور اس بات کی بھی کہ مسلم عورتیں دنیا کی سب سے صاف ستھری پاک دامن وپاک باز ہوتی ہیں۔

29/09/2021

دل کی بیماریوں سے بچاو کا عالمی دن :

29 ستمبر کا دن دنیا بھر میں دل کی بیماریوں سے بچاو کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن میڈیکل ایسوسی ایشنز دل کی صحت اور بیماریوں سے بچاو کے متعلق آگاہی فراہم کرتی ہیں مختلف کیمپس اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے ۔
بد قسمتی سے ہمارے برے لائف سٹائل ، اپنی صحت سے لاپرواہی ، جسمانی ورزش میں کمی ،خوراک میں بے احتیاطی ،فضائی آلودگی اور ایسے ہی کچھ دوسرے عوامل مل کر دل کی بیماریوں کی وجہ بن جایا کرتے ہیں اور دل کی بیماری سے ہونے والی اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے ہر سال ایک کروڑ چھیاسی لاکھ افراد دل کے امراض کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

کورونا کی اس صورتحال میں چونکہ ہمیں پرسکون اور صحتمند رہنے کی نارمل سے زیادہ ضرورت ہے اس لئے ہمیں چاہیئے کہ ہم نہ صرف ذہنی سکون حاصل کریں بلکہ کام اور زندگی کے معمولات کے اندر سے اپنے آرام کے لئے بھی وقت نکالیں اسلئے آجکل ایک صحت مند زندگی گزارنے اور اپنے دل کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت پہلے سے بھی زیادہ ہے کیونکہ دل کے مریضوں کو کورونا کا خطرہ بھی دوسرے افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے
یہاں ہم چند سادہ اور آسان ٹپس کی مدد سے آپ کو اپنے دل کا خیال رکھنے میں مدد فراہم کریں گے ۔

1۔ متوازن خوراک کا استعمال :
خوراک کے درست استعمال سے دل کی بیماریوں سے بچاو ممکن ہے اسلئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی خوراک کو متوازن رکھیں اور پھلوں کے ساتھ سبز پتوں والی خوراک کا استعمال بھی کریں اور بیکری اور جنک فوڈ کی بجائے پروٹین والی خوراک کا استعمال کریں ۔ اپنی خوراک میں انڈے اور دودھ شامل کریں جبکہ زیادہ گھی والی اور تلی ہوئی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ خوراک کو ہر انسان کی انفرادی غذائی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کرنا سب سے بہترین رہتا ہے ۔

2 ۔ جسمانی ورزش :
صحت مند زندگی گزارنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر جسمانی کام کاج اور ورزش نہایت ضروری ہے ۔ روزانہ صبح یا شام کے اوقات میں 30 سے 40 منٹ کی چہل قدمی یا کچھ ہلکی ورزشیں جن سے دل کو تازہ خون کی فراہمی ہو اور کچھ عضلاتی کھچاو والی ورزشیں جسم کو توانا اور دل کو چاک و چوبند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ دل کے مریضوں کے لئے زیادہ تر چہل قدمی تجویز کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض سے بچاو کے لئے خود کو موٹاپے سے بچانا نہایت ضروری ہے ۔

3۔ ذہنی دباؤ سے چھٹکارا :
ذہنی تناؤ اور ایسے ہی دوسرے عوامل براہ راست صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ہر شخص کو اپنی جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی اور جذباتی صحت کو اہم سمجھنا اور اسکا خیال بھی رکھنا چاہیئے اس کے لئے اپنے کام کاج کو حد سے زیادہ وقت دینے کی بجائے دن اور شام کا کچھ وقت اپنے دوستوں اور فیملی کے لئے بھی مخصوص رکھیں اور اسی طرح الکوحل، سگریٹ نوشی جیسی دوسری مضر صحت عادات سے چھٹکارا پانا اشد ضروری ہے ۔

4۔ مکمل اور پرسکون نیند :
صحتمند دل کے لئے روزانہ آٹھ گھنٹے کی پر سکون نیند بہت ضروری ہے ۔ نیند کی کمی کا اثر براہ راست دل کی صحت پر پڑتا ہے اسی طرح نیند کی کمی بہت سی دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے ۔ مناسب نیند جسم اور دماغ کے سرکاڈین ردھم کو برقرار رکھتی ہے جس سے انسان پورا دن خود کو چست ، فٹ اور پرجوش محسوس کرتا ہے ۔

5۔ باقاعدہ چیک اپ اور سکریننگ :
اوپر بیان کردہ تمام ٹپس کے علاوہ اپنے آپ کو ماہر ڈاکٹرز سے ہر چھ ماہ بعد باقاعدگی سے چیک کروانا اور ان کی تجویز کردہ ہدایات پر عمل کرنا چاہیئے ۔ اپنے بلڈ پریشر اور شوگر کو مسلسل چیک کریں اور اس کو برقرار رکھیں اور جب اس میں تبدیلی پائیں تو بہتر ہے کہ فوری طور پر کسی ماہر معالج سے رابطہ کریں اور ان کے تجویز کردہ ٹیسٹ وغیرہ کروائیں۔

زبیر احمد۔

20/09/2021

100% Haqeeqat

09/07/2021

اگر آپ کو بھی بالو کے گرنے کا مسلہ درپیش ہیں تو یہ ایک کام کرے۔

Category

Address


Chaman