My Silent Words.Silent Diaryღ
بس ایک آواز"اللہ اکبر"اور لاکھوں سر سجدے *
میں جھک جاتے ہیں "اسے کہتے ہیں* محبت"
مجھے ہمیشہ سے اپنی وفا کی دہائیاں دینے والے بہت برے لگتے تھے، جیسے وہ اپنے کسی انمول جزبے کی توہین کر رہے ہوں۔
وہ وفا ہی کیا جسے رو کر اور دہائی دے کر بیان کرنا پڑے، اگر دنیا کا بازار ہی کھوٹا ہے تو پھر اپنے وفا کے چمکتے سکے کی بے حرمتی کرنا تو فضول ہی ٹھہرا۔
بے وفائی کی سولی پر چڑھنا ہی مقدر ہوتو پھر خاموشی سے چپ چاپ یہ پھندہ اپنے گلے میں ڈال لینا چاہئیے۔۔۔۔ چینخ وپکار کر کے اور زمانے بھر کو اپنی رسوائی کا تماشا دکھا کر خود کو کم ظرف ثابت کرنا مجھے گوارا نہ تھا لیکن یہ دل،،،، ہاں،،،، یہ دل ہی تو ہمیںعرش سے فرش پر لا پھینکتا ہے۔
ہماری خوداردی، انا، ہمارا سب کچھ اس دل کے پاس ہی تو گروی پڑا رہتا ہے۔۔۔ تب ہی یہ ہماری انا اور خوداری کے سودے سر بازار کرتا پھرتا ہے۔۔۔
ایک لمحہ پہلے ہم جس ارادے کا اٹل فیصلہ کر کے سکون کا ایک سانس بھی پوری طرح نہیںلے پاتے کہ دوسرے ہی لمحے ہی ہماری فیصلہ بدل دیتا ہے۔۔
ہمیں پھر سے اسی بے چینی اور اسی تڑپ کی ننگی برچھیوںکے جنگل میںلا پھینکتا ہے ، جہاںپل پل مرنا ہی ہمارا مقدر ٹھہرتا ہے۔۔
ہم لوگوں کی اور خود اپنے نظر میں گرتے چلے جاتے ہیں، بار بار فیصلے بدلتے ہیں، ارادے باندھتے ہیں، پھر توڑ دیتے ہیں، لیکن کچھ حاصل نہیںہوتا
Category
Contact the business
Website
Address
Noor Mahal Road
Bahawalpur
0621
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when My Silent Words.Silent Diaryღ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.