Akhtar Ki Dastak
انسانیت سے محبت جرم سے نفرت
🚨 خوشاب: ریلوے پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر باپ بیٹا جاں بحق
پاک کویت ملز ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے میانوالی ایکسپریس کی زد میں آکر 27 سالہ بیٹا محمد جہانگیر اور 56 سالہ والد محمد منیر جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کھلے ریلوے پھاٹک پر پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے محمد جہانگیر پاک فوج کے ملازم تھے اور چھٹی ختم ہونے کے بعد واپس ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں افراد کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیں۔
✍️ اختر کی دستک
سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا
🚨 ساہیوال: نجی ہسپتال میں زچگی کے دوران ماں اور نومولود جاں بحق. ورثاء کا احتجاج ساہیوال گول چکر کے قریب واقع ایک نجی ہسپتال میں زچگی کے دوران مبینہ غفلت کے باعث 23 سالہ شمیم بی بی اور اس کا نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا واقعے کے بعد لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
ورثاء کے مطابق شمیم بی بی دو سالہ بچے کی ماں تھی اور زچگی کے لیے مذکورہ نجی ہسپتال لائی گئی تھی، جہاں دورانِ زچگی ماں اور نومولود دونوں جانبر نہ ہوسکے۔لواحقین نے ہسپتال عملے پر مبینہ غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ورثاء کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ نجی ہسپتال میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں۔ واقعے نے محکمہ صحت کی نگرانی اور نجی ہسپتالوں میں طبی سہولیات سے متعلق سوالات اٹھا دیے ہیں۔واقعے کی وجوہات اور ذمہ داری کا تعین متعلقہ تحقیقات کے بعد ہی ممکن ہوگا۔
✍️ اختر کی دستک
سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا
27/09/2026
سادہ رہیں خاص رہیں اور خالص رہیں یہ دنیا کافی ہے اپنا رنگ دکھانے کے لیے
اٹک پل ہنگامہ۔ 250 پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 8 دفعات کے تحت مقدمہ درج۔۔
✍️ اختر کی دستک
ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا
27/09/2026
🚨 اٹک پل پر ہنگامہ.250 پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج
جی ٹی روڈ اٹک پل پر رکاوٹیں ہٹانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں 250 پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ اٹک خورد میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات کے تحت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد کارکنان کو حراست میں بھی لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں، جبکہ سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری قانون کے مطابق متعلقہ افراد پر عائد کی جائے گی۔پولیس کے مطابق نقصان کے ازالے کے لیے بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
✍️ اختر کی دستک
سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا
26/09/2026
🚨 چونیاں: الہ آباد سب ڈویژن کے ریکوری اہلکار پر تشدد۔۔۔
لیسکو الہ آباد سب ڈویژن کے ریکوری انچارج لائن مین محمد افضل کو ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے مبینہ طور پر راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق نادہندگان اور بجلی چوری میں ملوث افراد نے ریکوری اہلکار کو روک کر تشدد کیا۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ نادہندگان اور بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں قانون کے مطابق بلاامتیاز جاری رہیں گی، جبکہ لیسکو ملازمین پر تشدد یا دباؤ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔فیلڈ میں فرائض انجام دینے والے لیسکو افسران و ملازمین کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
✍️ اختر کی دستک
سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا
🚨 اٹک پل سے کنٹینرز اور مٹی ہٹانے کا عمل شروع۔۔ اٹک پل سے کنٹینرز اور مٹی ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ مٹی سے بھرے کنٹینرز کو خالی کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ستھرا پنجاب کے ٹریکٹرز اور عملہ صفائی کے کام میں مصروف ہیں، جبکہ مٹی کے بورے اٹک خورد سرچ پارک کے قریب منتقل کیے جا رہے ہیں۔پل اور سڑکیں کھول دیئے جانے کی صورت میں کئی روز سے راستوں کی بندش کے باعث گھروں کو روانگی کے منتظر مسافروں اور شہریوں کو بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
✍️ اختر کی دستک
ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا
🚨 اٹک: غازی بروتھا نہر میں پولیس کانسٹیبل ڈوب گیا
اٹک میں غازی بروتھا نہر میں ایم ون موٹروے پل پر تعینات پولیس کانسٹیبل زین نہر میں ڈوب گیا۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل زین کوٹکے کے مقام پر نہر سے پانی لینے گیا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث نہر میں جاگرا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے لاپتہ کانسٹیبل کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل زین کا تعلق ملکوال منڈی بہاؤالدین سے تھا۔
✍️ اختر کی دستک
سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا
26/09/2026
چھانگا مانگا
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سدرہ ستار صاحبہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سانجھی سبزی اسکیم کے تحت اگائی گئی سبزی مستحقین میں تقسیم کرتے ہوئے
✍️اختر کی دستک
سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک
26/09/2026
چونیاں
الہ آباد ستھرا پنجاب کا ورکر اپنی ڈیوٹی پر ڈٹ گیا ۔۔ویلڈن
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Address
Ellahabad
Abu Dhabi
49153