Marwat sports
Sport is my oxygen ⚽🖤🏋️
لکی مروت میں موبائل سگنل کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے
اور آپکے ہاں کیا صورت حال ہے؟
03/10/2026
Junaid Khan scored an excellent goal in the CM Gold Cup today.☘️
ابھی بھی مسکرانا جاری ہے 👊
Muhammad Junaid Muhammad Junaid
03/10/2026
بھارت کی وہ رات جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی!
آج کولکتہ کے تاریخی سالٹ لیک اسٹیڈیم میں فٹبال کی ایک ایسی رات سجنے جا رہی ہے جس کا انتظار بھارتی شائقین طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔
ایک طرف بھارتی ٹیم، دوسری طرف پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل۔ یہ صرف ایک دوستانہ میچ نہیں بلکہ بھارتی فٹبال کے لیے ایک بڑا موقع ہے کہ وہ دنیا کی عظیم ٹیموں میں سے ایک کے سامنے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرے۔
برازیل کی جانب سے وینیسیئس جونیئر اور اینڈرک جیسے عالمی ستارے میدان میں نظر آئیں گے، جبکہ بھارت اپنی پوری توانائی اور جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
یہ برازیل کا بھارتی سرزمین پر پہلا سینئر مینز انٹرنیشنل میچ بھی ہے، جبکہ بھارت کو ایک انتہائی بلند رینکنگ والی ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔
پاکستانی وقت: رات 7:30 بجے
کیا بھارت اپنے ہوم گراؤنڈ، اپنے شائقین اور اپنے جذبے کے بل بوتے پر برازیل کو حیران کر سکتا ہے؟
فٹبال میں بڑے نام اہم ہوتے ہیں، لیکن میدان میں کبھی کبھی جذبہ تاریخ لکھ دیتا ہے۔
مروت سپورٹس ⚽
02/10/2026
میرا پسندیدہ ینگ ٹیلنٹ میں سے جنید خان آف ڈی آئی خان ایک ہیں
ینگ ٹیلنٹ میں جنید خان میرے پسندیدہ کھلاڑی اس وجہ سے ہے۔
کہ وہ ایک بہترین سینٹر فارورڈ، شاندار ڈربلنگ، گیند پر بہترین کنٹرول اور سب سے بڑھ کر میدان میں بھرپور محنت اور کھیل کے لیے جذبہ۔ لیکن جنید کی جو بات مجھے سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے، وہ اس کی عاجزی، سادگی اور اچھا اخلاق ہے۔
اصل ٹیلنٹ وہی ہے جس کے کھیل آپکے دل کے رگوں میں گھس جائے ۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ جنید خان کو مزید کامیابیاں عطا کرے اور اسے اپنے علاقے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع دے۔
✅ فلحال مسکرانا جاری ہے وہ بھی بلوچستان گولڈ کپ میں!
مروت سپورٹس ⚽
Shahnawaz Janweera Farman Khan Maaz Khan Muhammad Junaid Muhammad Junaid Zafeer Khan
02/10/2026
🤕
CM
بلوچستان گولڈ کپ سنسنی خیز مرحلے میں داخل
آپکے خیال میں چیمپئن کون بنے گا؟
اپنے رائے کا اظہار کریں
01/10/2026
بعض دوستوں نے کمنٹس اور میسجز میں کہا کہ نصراللہ صاحب بہت اچھے انسان ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔ لیکن یہاں بات کسی کی ذات، اچھائی یا برائی کی نہیں، بلکہ ذمہ داری اور کارکردگی کی ہے۔
✅ ہمیں ایسا طارق جمیل صاحب بھی نہیں چاہیئے ۔۔ جو اپنی زمہ داری میں کوتاہی کریں ۔ جس کام کے لیے عہدہ دیا ہے ان سے لوگ مطمئن نہیں ہیں
ہمیں عہدے پر بیٹھے شخص سے صرف اچھا انسان ہونا نہیں، بلکہ اپنی ذمہ داری کو ایمانداری، میرٹ اور انصاف کے ساتھ نبھانا بھی چاہیے۔ جس کام کے لیے کسی کو ذمہ داری سونپی جائے، اگر کھلاڑی اور کھیل سے وابستہ لوگ اس ذمہ داری کے طریقۂ کار سے مطمئن نہ ہوں تو اس پر بات ہونا ضروری ہے۔
ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کریں، کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف کریں اور کھیل کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ ہونے دیں۔
شخصیات نہیں، اصول اہم ہیں۔
رشتے نہیں، میرٹ اہم ہے۔
اور سب سے بڑھ کر کھیل کا وقار اہم ہے۔ ⚽
مروت سپورٹس ⚽
Shahnawaz Janweera Sohail Khan Sayed Saleem Saifullah Khan Farman Khan Farman Janii Isa Khan Marwat Insha Ullah
01/10/2026
شاندار فتح، وہ بھی شاندار انداز سے بلوچستان گولڈ کپ میں!
آتش فٹبال کلب ٹانک کو شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں
5 گول کی زبردست فتح نے نہ صرف ٹیم کی محنت، جذبے اور صلاحیتوں کا ثبوت دیا بلکہ شائقینِ فٹبال کی تمام تر تمناؤں کو بھی پورا کر دیا۔
آتش ٹانک نے میدان میں جس جوش، نظم و ضبط اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ یہ فتح صرف ایک میچ کی جیت نہیں بلکہ ٹانک کے فٹبال ٹیلنٹ اور جذبے کی خوبصورت عکاسی ہے۔
مروت سپورٹس کی طرف سے اتش فٹبال کلب ٹانک اور فینز کو بہت بہت مبارک ہو، اگلے مرحلے کے لیے نیک خواہشات!
مروت سپورٹس⚽
Saeed Murad Nasir
30/09/2026
جنوبی اضلاع کی نمائندہ ٹیم ۔۔۔ دوستاں اتش ٹانک کے لیے دعائیں
جنوبی اضلاع کی اپنی ٹیم دوستان اتش ٹانک کل CM Balochistan Gold Cup میں اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی۔
یہ صرف ایک میچ نہیں، بلکہ جنوبی اضلاع کے فٹبال شائقین کے جذبات اور امیدوں کا میچ ہے۔
دوستان اتش ٹانک کو اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے 3 گول کے مارجن سے فتح درکار ہے۔ کل انشاء اللہ ایوب اسٹیڈیم بمقام کوئٹہ 4 بجے میچ شروع ہوگا ان شاء اللہ کھلاڑی بھرپور جذبے، محنت اور ٹیم ورک کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
ہم اپنی جنوبی اضلاع کی ٹیم دوستان اتش ٹانک کو دل سے سپورٹ کے لیے دعا گو ہوں۔
اللہ تعالیٰ اس ٹیم کو کامیابی، ہمت اور شاندار فتح نصیب فرمائے۔ آمین
مروت سپورٹس ⚽
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Website
Address
Riyadh
12211
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Marwat sports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.