Islami update

Islami update

Share

لا اله الا الله محمد رسول الله

02/07/2026

بئرغرس (غرس کا کنواں) ایک انمول تاریخی حیثیت رکھتا ہے یہاں سے نبی مکرم ﷺ نے پانی نوش فرمایا تھا۔
بئرغرس (غرس کا کنواں) مدینہ میں ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مدینے کی اس امتیازی علامت کی جڑیں گہرے انداز میں نہ صرف پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ سے جُڑی ہوئی ہیں بلکہ اس کنوئیں کو سنت میں بھی دستاویزی حیثیت حاصل ہے۔
روایات کے مطابق پیغمبرِ اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنوئیں کا پانی نوش فرمایا تھا اور رحمت کی دعا کی تھی۔ راویوں نے لکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا کہ ان کے غُسل کے لیے اس کنوئیں کا پانی استعمال کیا جائے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق چاہِ غرس (غرس کا کنواں) مدینے میں مسجدِ نبوی اور مسجدِ قبا کے درمیان جنوب کی طرف واقع ہے۔ یہ مقام ثقافتی میراث کی اتھارٹی کی محتاط نگرانی میں ہے تاکہ اس کی مستند خصوصیات اور مخصوص پہلوؤں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
حکام نہ صرف اس متبرک مقام کے انتظامات سنبھالتے ہیں بلکہ اس کے لیے بھی کوشاں رہتے ہیں کہ یہاں آنے والے زائرین اس کنوئیں کے پانی سے بھی سیراب ہوتے رہیں۔

30/06/2026
12/12/2025

وضو کا بیان

24/11/2025

ہر حال میں اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کرو

23/11/2025

اور وہ وقت بھی جب تمہارے پروردگار نے اعلان فرما دیا تھا کہ اگر تم نے واقعی شکر ادا کیا تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا، اور اگر تم نے ناشکری کی تو یقین جانو، میرا عذاب بڑا سخت ہے۔ اور موسیٰ (عليه السلام) نے کہا تھا کہ : اگر تم اور زمین پر بسنے والے تمام لوگ بھی ناشکری کریں،

19/11/2025

اسلام گناہوں کو دھو دیتا ہے

17/11/2025

اگر آپکے آنگن میں ماں کی مسکراہٹ اور باپ کا سایہ موجود ہے تو آپ دنیا کے خوش نصیب انسان ہیں!

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Riyadh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Riyadh