Yaman Zahir

Yaman Zahir

Share

"Hey there! Welcome to my channel. Here, we talk about politics, daily news, and real-life moment

01/10/2026

افسوسناک واقعہ

سوات میں چند شرپسند نوجوانوں کی جانب سے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر ایک طالب علم سے یونیفارم اتروانے اور اس کی ویڈیو بنانے کا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ سامنے آیا ہے۔

یہ صرف ایک طالب علم کی تذلیل نہیں بلکہ معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے اور قانون کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈی پی او سوات سے مطالبہ ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اگر تفتیش میں دہشت گردی سے متعلق دفعات کا اطلاق بنتا ہو تو ان کے تحت بھی کارروائی کی جائے۔

ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں ہونے چاہئیں۔ ہمارے تعلیمی ادارے اور طلبہ محفوظ ماحول کے حقدار ہیں۔

yaman Ali president Human rights protection and social justice Malakand division

30/09/2026
14/09/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج ہمارے گاؤں چوگا کے رہائشی پولیس کانسٹیبل محمد نعیم (ولد محمد یوسف 'بابو صاحب') کا ایک سڑک حادثے میں انتقال ہو گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پس ماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق (صبرِ جمیل) عطا فرمائے۔ آمین۔

• نمازِ جنازہ: آج بعد نمازِ عشاء
• مقام: گاؤں چوگا

11/09/2026

کہ د پوسٹ مارٹم د رپورٹ نہ خبر شوئ نو زمکہ بہ مو د خپو او تختی ۔
د مدین نہہ کلنہ ہیشمل بی بی یتیمہ ھم وہ ۔ دے زناور ورسرہ پہ ھر اڑخ یوازے دغہ عمل نہ بلکہ ٹولہ ئی شلولے ھم دہ ، ذمہ وار ڈاکٹر وئیل چے پوندے ئی د دردہ دومرہ سولیدلی چے پہ سولیدو ترے غوخے ختمے شوی ۔ پہ وجود ئی د وھلو ٹکولو نخے ھم دی ۔ ڈز ئی د دغہ عمل د پٹولو پہ وجہ کڑے ۔ مونگ او تاسو لہ د داسے واقعاتو د مخ نیوی دپارہ سہ پکار دی ؟؟
قانون سازی د چا کار دے ؟ دا عملونو د ختمیدو پہ زائی ولے سوا کیگی ؟ د عبرت پہ توگہ د داسے زنگلی انجام سہ پکار دے ؟
Yaman Ali president Human rights protection and social justice Malakand division

10/09/2026

📢 بڑی خوشخبری — نادرا چوگا میں نئی سہولت! 🇵🇰

الحمدللہ! نادرا آفس چوگا میں اب پاسپورٹ رینیول اور ڈپلیکیٹ پاسپورٹ بنانے کی سہولت بھی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ چوگا اور گردونواح کے عوام کے لیے ایک بہت بڑی سہولت ہے۔ اب پاسپورٹ کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

🌹 عوامی سہولت کے لیے ایک اور بہترین قدم۔

نادرا آفس چوگا — عوام کی خدمت کے لیے مزید ایک قدم آگے۔ 🇵🇰👏

01/09/2026

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیرِ تعلیم سے چوگا، مخوزی
کی بیٹیوں کے لیے خصوصی اپیل

کیا چوگا کی بیٹیاں تعلیم کے حق سے محروم رہیں گی؟
آج 21ویں صدی میں، جب دنیا علم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہی ہے، گاؤں چوگا، سب تحصیل مخوزی، ضلع شانگلہ کی بچیاں میٹرک کے بعد ہائر سیکنڈری تعلیم کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔
یہ صرف ایک سکول کی کمی نہیں، بلکہ سینکڑوں بچیوں کے مستقبل کا سوال ہے۔
بہت سی بچیاں میٹرک کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں، مگر قریبی گرلز ہائر سیکنڈری سکول نہ ہونے کی وجہ سے انہیں دور دراز علاقوں کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ محدود وسائل، سفری مشکلات اور والدین کی مجبوریوں کے باعث کئی بچیوں کا تعلیمی سفر وہیں رک جاتا ہے۔
ہم صوبائی حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں: کیا پہاڑی اور پسماندہ علاقوں کی بیٹیوں کو بھی معیاری تعلیم کا اتنا ہی حق حاصل نہیں جتنا دوسرے علاقوں کی بچیوں کو ہے؟
ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیرِ تعلیم، محکمۂ تعلیم اور منتخب عوامی نمائندگان سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ چوگا میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کے قیام کو فوری طور پر منظور کیا جائے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات کیے جائیں۔
ہماری بیٹیاں کسی سے کم نہیں۔ انہیں صرف موقع، سہولت اور تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
آج اگر ایک سکول قائم ہوگا تو کل اسی سکول سے ڈاکٹر، انجینئر، استاد، افسر اور باصلاحیت مائیں تیار ہوں گی۔
لہٰذا حکومتِ خیبر پختونخوا سے ہماری پُرزور اپیل ہے:
چوگا کی بیٹیوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
چوگا میں گرلز ہائر سیکنڈری سکول قائم کریں۔
تعلیم کے اس بنیادی حق سے ہماری بچیوں کو مزید محروم نہ رکھا جائے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اس جائز اور بنیادی عوامی مطالبے کو سنجیدگی سے لے گی اور چوگا کی بیٹیوں کے لیے ایک روشن تعلیمی مستقبل کی بنیاد رکھے گی۔

01/09/2026

خوازہ خیلہ میں شانگلہ کی ایک نوجوان لڑکی کے قتل کی افسوسناک خبر 💔

ایک خاندان کی بیٹی اچانک دنیا سے رخصت ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ آمین 🤲

متعلقہ اداروں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

افسوس کہ لاش کو اسٹریچر پر لے جاتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی گئی۔
ماشاءاللہ، خوازہ خیلہ کی عوام تو کمال کی "تماش بین" نکلی—لاش کی ویڈیو کرنے کی فرصت بھی مل گئی، مگر شاید اس معصوم بیٹی کے لیے آوازِ انصاف بلند کرنے کی فرصت نہیں ملی۔ 💔

01/09/2026

🤲 دعائے صحت و تندرستی 🤲
ہمارے پیارے ماموں سجاد الرحمٰن ولد فتح الرحمٰن اس وقت شدید علیل ہیں اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ تمام دوستوں، رشتہ داروں اور احباب سے خصوصی دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ہر بیماری اور تکلیف کو دور فرمائے اور انہیں جلد از جلد صحت و تندرستی نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲❤️
یا اللہ! سجاد الرحمٰن کو صحت دے، ان کی ہر تکلیف آسان فرما اور انہیں لمبی، صحت مند زندگی عطا فرما۔ آمین۔ 🤲
آپ سب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔ ❤️

30/08/2026

آج وزیر اعلیٰ سٹریٹ مومنٹ کے سلسلے میں ہزارہ اور پھر شانگلہ آیا تھا وزیر اعلیٰ نے ہزارہ کے لیے 200 ارب روپے کا اعلان کیا لیکن زندگی گزارنے کے بنیادی حقوق سے محروم ضلع شانگلہ کچھ نہیں 💔

Category

Address

Shangla . Odigram, Swat
Shangla

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yaman Zahir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Shangla.