AloeGlow Organics

AloeGlow Organics

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AloeGlow Organics, Health/Beauty, A-29 Fort Villas Near Ramy Traders Pttn Minara Road Rahim Yar Khan, Rahimyar Khan.

🌿 قدرتی خوبصورتی کا راز
🌱 خالص اجزاء، معیاری پروڈکٹس
✨ جلد کی دیکھ بھال، بالوں کی صحت اور ہونٹوں کی حفاظت
🧼 ایلو ویرا سے بھرپور مصنوعات
🌍 آپ کی جلد کو نیچر کے قریب لانے کا عزم

ہم سے جڑیں اور اپنی قدرتی چمک کو بحال کریں

08/05/2025

*پاکستان انڈیا جنگ*
*ہميں کيا کرنا چاہیے؟*
*استاذہ نگہت ہاشمى*

السلام و علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
*ارض پاکستان کے بيٹوں اور بيٹيوں*
اے انبیاء کی امت، قرآن کے وارث
اے وہ لوگوں جنہوں نے اذانوں کے سائے میں آنکھ کھولی ہے
آج وقت ہے کہ ہم اپنی اصل کی طرف لوٹ آئیں
ہوائیں تھرتھرا رہی ہيں
سرحديں پکار رہی ہیں مگر ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہمارا اصل ہتھیار وہ دل ہے وہ پیشانی ہے جو *سجدوں* میں جھکتی ہے وہ آنکھیں ہیں جو رات کی تاریکی امت کی سلامتی کے لئے بھيگتی ہیں
جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں
مگر ہمارے دلوں میں ايمان کا سورج طلوع ہو چکا ہے
*ہم وہ قوم ہیں جنکے بزرگوں نے اذان دے کر وطن بنایا تھا*
*اب ہم اذان دے کر ہی اس وطن کی حفاظت کريں گے*

🔹️اللہ سبحانہ وتعالی سے اپنے تعلق کو مضبوط کر لیں
🔹️ہر گھر کو مسجد بنا ليں
🔹️اپنے دلوں میں يہ يقين جما لیں کہ ہم اللہ سے جڑ جائیں تو کوئی دشمن ہميں توڑ نہیں سکتا
🔹️ايک دوسرے کا سہارا بنيں

*قوموں کی جيت ہتھیاروں سے نہیں اتحاد سے ہوتی ہے*

🔹️سوشل میڈیا کو علم اور ايمان کا ميدان بنا ديں
🔹️نفرت نہیں محبت پھيلايں
🔹️افواہیں نہیں تحقيق شيئر کريں
🔹️خوف نہیں دعائیں عام کریں
🔹️ اپنے بچوں کو حوصلہ ديں
دشمن کا خوف نہ ديں
🔹️اپنے بچوں کو کہانياں سنائیں
🔹️بدر کی کہانیاں احد کی کہانیاں
صلاح الدین کی کہانیاں، محمد بن قاسم کی ان سب کو ياد دلائیں

*مسلمان تو وہ ہے جو مصيبت میں اور زياده مضبوط ہو جاتا ہے*

*نوجوانوں*! اپنے آپ کو تيار کريں
علم ،عمل،اخلاق اور تقوی کے زيور سے خود کو آراستہ کريں يہ وقت ہے کہ ہم نئی نسل کو ملک کا محافظ بھی بنائيں اور دين کا سفير بھی جو ہر دل سے نکلنے والی دعا ہو

🤲 ياالله ہمارے وطن کو امن عطا فرما
🤲ہميں متحد رکھ اپنی نصرت سے نواز جو تو نے وعدہ کیا ہے
🤲ہمیں خوشی اور مصيبت دونوں میں اپنا مخلص بندہ بنا دے
يہ وقت ہے قوم کی بيداری کا امت کی تيارى کا ۔ ہم سب کا دل ايک ساتھ دھڑکے گا ہم سب کی زبان ایک دعا بنے گی
ہم سب کے قدم ايک مقصد کی طرف چلیں گے اسلام کا غلبہ پاکستان کی حفاظت امت کی بيداری ہے يہ وقت ہے کہ ہم ايک ہو جائیں

جب سرحدوں پر سناٹا چھا جائے فضاؤں میں گرج سنائی دے تو جان ليں وقت آگیا ہے نہ صرف دفاع کا بلکہ تجدید عہد کا
*ہم صرف ايک قوم نہیں ايک امت ہیں ہم وہ چراغ ہیں جنہیں طوفان بجھا نہیں سکتے*

📍 *جنگی صورتحال میں ہمارا لائحہ عمل کيا ہونا چاہیے* ؟
دلوں کو اللہ سبحانہ وتعالی سے جوڑ ديں سجدے گراں ہوں يا ہلکے آنسو بہا کر دعائیں مانگیں

🤲ياالله ہمارے شہروں کی حفاظت فرما
🤲 ہمارے لشکروں کی مدد فرما
🤲ہماری صفوں میں اتحاد پیدا کر دے ہميں ثابت قدم رکھيے

افواہوں کو رد کر ديں امن کا پیغام ديں کسی کا حوصلہ مت توڑيں ہر لفظ سے امید جگائیں سوشل میڈیا پر ايک لشکر بن جائیں ايسا لشکر جو دلوں کو جوڑتا ہے نفرت نہیں پھيلاتا
اپنی نسل کو بدر اور احد کا سپاہی بنائيں انھیں ياد دلائیں

*اسلام اگر امن کا دين ہے تو عزم کی آگ بھی ہے*

اپنے گھروں کو عبادت گاہ بنائيں دلوں کو اللہ سبحانہ وتعالی کی محبت کا قلعہ بنا ليں يہ وقت ہے کہ ہم قوم بن جائیں امت بن جائیں دعاؤں کی بارش برسائیں اللہ پر کامل يقين رکھيں
جب فضا میں بارود کی بو گونجے جب خبریں دھڑکنے تيز کر ديں
تو وقت ہے کہ ہم صبر، شکر اور دعا کی فصيلوں میں پناہ ليں ايسے وقت میں مسلمان صرف تماشائی نہیں ہوتا وہ بصیرت سے ديکھتا
ہے حليم اور حکيم بن کر جيتا ہے خوف کے بجائے اللہ سبحانہ وتعالی پر توکل کريں افواہوں اور جھوٹے پروپیگنڈا سے بچيں اپنے دل کو قرآن سے جوڑيں تاکہ خبریں ہميں نہ ہلائیں بلکہ ہم خود چراغ بن جائیں
دعاؤں کا ہتھیار سنبھال ليں
*ميدان جنگ میں فوج ہوتی ہے مگر ميدان غيب میں دعاؤں کی فوج ہی فيصلے کرتی ہے*

*وہ دعائیں جاری رکھیں جنہیں جنگ کے وقت بنی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے حضورپيش کيا تھا*
*اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اهْزِمْ الْأَحْزَابَ اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ*
*"اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے جلد حساب لينے والے لشکروں کو شکست دینے والے تو ان دشمنوں کو شکست دے اور انہیں ہلا دے"*

🤲يالله ہمارے ملک کی حفاظت فرما ہم سے ہر فتنے اور آزمائش کو دور فرما

ميڈيا اور سوشل ميڈيا پر دشمن کو فائدہ پہنچانے والے بيانات اور ویڈیو سے گریز کریں
امت کو تسلی دينے والے صبر حوصلے اور دعا کی دعوت دينے والے پيغامات کو عام کریں قومی اداروں سے تعاون کریں دعاؤں کے ساتھ ساتھ شعور بھی بيدار رکھيں اگر رياست عوام سے کوئی تعاون مانگے
تو ہماری ايمانی غيرت کا تقاضا ہے کہ ہر طرح سے تعاون کرنے کے لئے تيار رہيں
*ہمارا سب سے پہلا دفاع ايمان ہے*
*دوسرا اخلاق*
*اور تيسرا اخلاص ہے*
🤲 ياالله اس ملک کو امن کو گہوارہ بنائے دے

24/01/2025
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rahimyar Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

A-29 Fort Villas Near Ramy Traders Pttn Minara Road Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
62500