farzana tabassum
Voice of the People | Chitral
Public issues • Road safety • Social awareness
Speaking truth for safer
16/08/2026
14/08/2026
2 دسمبر 2023 کو گلگت بلتستان کے علاقے چلاس کے قریب مسافروں سے بھری ایک بس پر مسلح حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کردی۔ بس میں تقریباً 45 افراد سوار تھے اور مسلسل فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ انہی مسافروں میں 28 سالہ بی بی روشن، ان کے شوہر بلبل شاہ اور ان کے دو بچے عمائمہ اور ارسلان بھی شامل تھے۔ یہ خاندان غذر سے کراچی جا رہا تھا جہاں وہ نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
فائرنگ شروع ہوئی تو بی بی روشن نے اپنی جان بچانے کے بجائے سب سے پہلے اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے سوئے ہوئے شوہر کو جھنجھوڑ کر اٹھایا، دونوں بچوں کو سیٹ کے نیچے محفوظ کیا اور گولیوں کے سامنے خود ان کے لیے ڈھال بن گئیں۔ اس دوران بی بی روشن کو 6 گولیاں لگیں، لیکن شدید زخمی ہونے کے باوجود ان کی توجہ اپنی حالت پر نہیں بلکہ بچوں کی سلامتی پر رہی۔
ان کے شوہر کے مطابق بی بی روشن گولیاں لگنے کے بعد بھی کہتی رہیں کہ انہیں کچھ نہیں ہوا، پہلے بچوں کو بچاؤ۔ وہ مسلسل یہی پکار رہی تھیں کہ انہیں چھوڑ دو اور بچوں کو محفوظ کرو۔ فائرنگ کے دوران بس کا ڈرائیور بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور بس بے قابو ہوکر پہاڑی ڈھلوان کی طرف اترنے لگی، تاہم آگے ایک ٹرک سے ٹکرا کر رک گئی۔
بس رکنے کے بعد بلبل شاہ کو اندازہ ہوا کہ ان کی اہلیہ کو متعدد گولیاں لگی ہیں اور وہ اپنے جسم کے نچلے حصے کو حرکت نہیں دے پا رہی تھیں۔ اس کے باوجود بی بی روشن ہوش میں رہیں اور ہسپتال لے جاتے ہوئے بھی بار بار بچوں کے بارے میں پوچھتی رہیں اور شوہر سے ان کا خیال رکھنے کو کہتی رہیں۔
زخمیوں کی مدد کے لیے چلاس کے مقامی لوگ بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے، خون عطیہ کیا اور اپنی گاڑیوں میں زخمیوں کو طبی مراکز تک منتقل کیا۔ بعد میں بی بی روشن اور ان کے خاندان کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی اور پھر بلوچستان انتظامیہ کے انتظام کردہ طیارے سے کراچی منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری رہا۔
6 گولیاں کھانے کے باوجود اپنے دو بچوں کو گولیوں سے بچانے کی کوشش کرنے والی بی بی روشن کی بہادری پر ان کے شوہر نے کہا کہ انہیں اپنی اہلیہ پر بے حد فخر ہے، کیونکہ اس انتہائی خوفناک لمحے میں بھی ان کی پہلی اور آخری فکر اپنے بچوں کی زندگی تھی۔
13/08/2026
لاہور: دو پولیس اہلکار فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
ذرائع کے مطابق لاہور میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سب انسپکٹر عدیل عاشق اور ہیڈ کانسٹیبل اسد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر ایک سابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے شخص کے بھائی کی جانب سے بدلے کی کارروائی کا نتیجہ ہے۔
تاہم واقعے کی اصل وجوہات اور ملزمان سے متعلق حتمی معلومات پولیس کی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آ سکیں گی۔
مزید تفصیلات اور پولیس کے مؤقف کا انتظار ہے۔
13/08/2026
اپر چترال کی بیٹی فرزانہ کی افسوسناک موت 💔
اپر چترال سے تعلق رکھنے والی فرزانہ، جو سرحد یونیورسٹی msn کی طالبہ اور HMC میں بطور اسٹاف نرس خدمات انجام دے رہی تھیں، آج دوپہر اپنے کمرے سے مردہ حالت میں ملی ہیں۔ فرزانہ دو بچوں کی ماں بھی تھیں۔
اس افسوسناک واقعے کے بعد مختلف قسم کی باتیں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ کوئی خودکشی کی بات کر رہا ہے، کوئی کسی اور وجہ کا ذکر کر رہا ہے، جبکہ کچھ لوگ مختلف دعوے کر رہے ہیں۔
ہم عوام سے مؤدبانہ اپیل کرتے ہیں کہ جب تک تحقیقات مکمل نہ ہوں، براہِ کرم اپنی طرف سے کوئی قیاس آرائی یا غیر مصدقہ خبر آگے شیئر نہ کریں۔
فرزانہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں، لیکن ان کے پیچھے ان کے بچے اور خاندان موجود ہیں۔ غیر مصدقہ باتیں اور افواہیں لواحقین کے دکھ میں مزید اضافہ کر سکتی ہیں۔
متعلقہ اداروں اور ذمہ دار حکام سے مطالبہ ہے کہ فرزانہ کی موت کے معاملے کی مکمل، شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کی جائیں اور اصل حقیقت عوام کے سامنے لائی جائے کہ موت کی وجہ کیا تھی۔
اگر کسی کو اس واقعے کے بارے میں مصدقہ معلومات نہیں ہیں تو براہِ کرم اپنی طرف سے باتیں بنا کر آگے نہ پھیلائیں۔
حقیقت سامنے آنے دیں، افواہیں نہیں۔
اللہ تعالیٰ فرزانہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے بچوں و اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲💔
#فرزانہ #اپرچترال #چترال #سرحدیونیورسٹی
12/08/2026
سندھ حکومت کی جانب سے چترال سیلاب متاثرین کی امداد قابلِ تحسین ہے: نیلوفر بابر
پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا ویمن ونگ کی سینئر نائب صدر اور رکن صوبائی اسمبلی نیلوفر بابر نے چترال کے سیلاب متاثرین کی امداد پر سندھ حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کی جانب سے مشکل کی اس گھڑی میں چترال کے متاثرین کے لیے امدادی سامان کی فراہمی قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا کا ساتھ دیا ہے، جس پر وہ سندھ حکومت کی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے، اس لیے وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت تمام متعلقہ ادارے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں تیز کریں۔
نیلوفر بابر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے درخواست کی کہ چترال کے متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی امدادی ٹیمیں فوری روانہ کی جائیں اور امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا چترال کے سیلاب متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ این ایچ اے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو خوراک، صاف پانی، ادویات اور دیگر ضروری اشیائے زندگی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ امدادی سرگرمیوں میں سیاست نہیں ہونی چاہیے بلکہ متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کرنا سب کی ترجیح ہونی چاہیے۔
نیلوفر بابر نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں مزید ریلیف ویئر ہاؤسز قائم کیے جائیں، کیونکہ ملک میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں خیبرپختونخوا بھی شامل ہے۔
11/08/2026
ہمارے بچوں کا تحفظ اور انصاف کا مطالبہ
پاکستان میں مسلسل سامنے آنے والے افسوسناک واقعات نے ہر والدین کو گہرے خوف اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ آج حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ والدین اپنی اولاد—چاہے وہ بیٹے ہوں یا بیٹیاں—کی حفاظت کے لیے پل پل ڈرنے پر مجبور ہیں۔
ایزل کے ساتھ ہونے والی زیادتی محض ایک بچے پر ظلم نہیں، بلکہ ہمارے پورے معاشرے کے لیے ایک لمحہ فکر ہے۔
ہمارا حکومت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ ہے:
* ایزل اور اس کے خاندان کو فوری، شفاف اور بلا تاخیر انصاف فراہم کیا جائے۔
* بچوں کے ساتھ جنسی ہراسانی اور تشدد میں ملوث مجرموں کو عبرتناک اور سخت ترین سزا دی جائے۔
* تمام شہریوں، بالخصوص بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
انصاف میں تاخیر، ظلم کو تقویت دیتی ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کے لیے ایک محفوظ اور پرامن ماحول چاہیے۔
10/08/2026
🌍 Are you a lover of history, culture, and delicious cuisine? Peshawar awaits you! ✨
Many foreign tourists hesitate to visit Peshawar based on outdated news or misconceptions, but the truth is that Peshawar is one of Asia's most peaceful, heartwarming, and historic cities.
5 Great Reasons for Foreign Tourists to Visit Peshawar:
* Unmatched Hospitality: The true essence of Peshawar lies in its people. According to Pashtun tradition, a guest is considered a blessing from God, and you will be welcomed at every turn with warm smiles and steaming cups of tea.
* Thousands of Years of History: Strolling through the historic alleys of Qissa Khwani Bazaar, visiting the majestic Bala Hissar Fort, and exploring the intricate wood carvings of the Sethi House feels like a journey back in time.
* A World of Flavors: If you are a food enthusiast, you will never forget the taste of authentic Peshawari Chapli Kebabs, Dum Pukht, and traditional savory mutton.
* Safe and Welcoming Atmosphere: All major tourist sites and vibrant bazaars across the city are completely safe, where local and international visitors explore freely every day.
* Exquisite Handicrafts & Souvenirs: Hand-woven carpets, engraved copperware, and the iconic Peshawari Chappal (sandals) are timeless keepsakes you'll cherish forever.
Set your worries aside and experience the warmth and beauty of this city of vibrant hearts for yourself. Peshawar welcomes you with open arms! ❤️🇵🇰
Hashtags:
10/08/2026
پختونوں کی سرزمین پر آنے والے مہمان، یہاں کی ثقافت کا احترام کرتے ہوئے ❤️
باہر سے آنے والی خواتین کا سر پر دوپٹہ اوڑھنا صرف ایک لباس نہیں بلکہ اس خطے کی روایات، حیا اور ثقافت سے محبت کی خوبصورت مثال ہے۔
پختون معاشرے میں دوپٹہ اور پردہ عزت و وقار کی علامت سمجھے جاتے ہیں، اور جب کوئی مہمان یہاں آ کر اس ثقافت کو اپناتا ہے تو یہ مقامی روایات کے احترام کی خوبصورت عکاسی ہوتی ہے۔ 🌿❤️
ثقافت کا احترام، مہمان نوازی کی خوبصورتی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Peshawar
25000