Health & Education Hub

Health & Education Hub

Share

All health community under one plateform

18/08/2026

ایمرجنسی کی حالت میں عمران خان صاحب کو LRH لایا گیا ۔ ایمرجنسی روم دس میں علاج جاری ۔ عمران خان کو ایڈمٹ کیا مگر وارڈ میں بیڈ خالی نہیں ہے ۔ اس لیے دو دن اس ایمرجنسی روم میں رہیگا پھر شاید بیڈ مل جائے۔ عمران خان صاحب شکر کر رہا کے کم از کم روم دس میں بیڈ تو ملا ہے ورنہ دو دن سٹریچر پر گزارنا ہوتا۔
ڈاکٹر نے colonoscopy اور MRCP advise کیا ہوا ہے۔ مگر یہ دونوں مشین LRH میں کہی مہینوں سے خراب ہے اس وجہ سے باہر پرائیویٹ میں یا KTH سے یہ دو procedure کرکے آئیگا۔
ان سب حالات کو دیکھ کر عمران خان صاحب ہسپتال کے ڈائریکٹر کو بلایا مگر اطلاع ملی وہ نیو بلڈنگ میں tiktok کے لیے ویڈیو بنا رہا۔ غصّے میں اگر انہوں نے اپنے cousin ڈاکٹر برکی کو بلایا پھر پتہ چلا وہ تو امریکہ میں ہے ۔
خیر ، عمران خان صاحب کا صحت کارڈ کھول دیا گیا ۔ ڈاکٹر نے ایک دوا لکھا اور attendant کو pharmcay بھیجا کے خان صاحب کے لیے یہ میڈیسن لاؤ ۔ وہ واپس آیا اور کہا کہ یہ میڈیسن فارمیسی سے نہیں مل رہا کہہ رہا باہر سے لے آؤ۔ بیچارہ attendant بھاگتا ہوا باہر سے وہ میڈیسن لے آیا۔
اسکے بعد کی کہانی کسی اور دن ۔
اللہ خان صاحب کو صحت دے۔

18/08/2026

Instead of Shifa Hospital, Imran Khan should have been better managed in state of the Art Hospital (MTI LRH) under the supervision of his cousin Prof Burki..

No bed available and should sent him to hmc kth and refer back to adiala

18/08/2026

‏یہ پیغام خیبر پختونخواہ سے ایک ڈاکٹر بھائی نے بھیجا ہے!

‏"میری عدالت سے گزارش ہے کہ عمران خان کو پرائیویٹ ہسپتال شفا انٹرنیشنل کی بجائے لیڈی ریڈنگ پشاور ڈاکٹر برکی کے ماتحت شفٹ کیا جائے تاکہ جب وہ چوہوں اور سیلاب کے پانی کے درمیان گھرے ہوں تو ہم بتائیں کہ 14 سال میں کیا ہوا۔"

18/08/2026

MTI Job opportunities.
Last date to apply 01/09/2

17/08/2026

‏خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات تیز
‏خیبر پختونخوا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ڈاکٹر سجاد اللہ، قائم مقام میڈیکل ڈائریکٹر خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے خلاف شکایت پر ہسپتال انتظامیہ سے اہم ریکارڈ طلب کرلیا۔
‏شکایت میں کرپشن، غیر قانونی تقرری، قواعد کی خلاف ورزی اور سرکاری اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کے الزامات شامل ہیں۔
‏اینٹی کرپشن نے 7 ورکنگ دنوں میں 19 نکات پر مشتمل ریکارڈ اور وضاحت طلب کی ہے، جن میں
‏ ڈاکٹر سجاد اللہ کی مکمل سروس فائل اور تعیناتی کا ریکارڈ
‏ قائم مقام میڈیکل ڈائریکٹر مقرر کرنے کی قانونی حیثیت اور بورڈ آف گورنرز کی منظوری
‏ سینئر فیکلٹی کو نظرانداز کرکے مبینہ طور پر جونیئر افسر کی تعیناتی کی وجوہات
‏ میڈیکل ڈائریکٹر کے لیے اہلیت و تجربے کے قواعد اور کسی رعایت کی قانونی بنیاد
‏ ماہانہ 2 لاکھ روپے الاؤنس اور آفیشل گاڑی، پٹرول و دیگر سہولیات کا ریکارڈ
‏میڈیکل ڈائریکٹر کی مستقل تعیناتی کا اشتہار، امیدواروں کا ریکارڈ اور انٹرویو نہ ہونے کی وجوہات
‏ قائم مقام چارج میں توسیع اور عدالتی احکامات کے باوجود توسیع کی وجوہات
‏ اسسٹنٹ پروفیسر نیورو سرجری کی تقرری کا مکمل ریکارڈ
‏ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ اور اس پر کی گئی کارروائی
‏انٹرویوز میں میرٹ، پری انٹرویو مارکس اور مارکنگ شیٹس سے متعلق وضاحت
‏ CHPE/CHIR کو 10،10 نمبر دینے کی قانونی بنیاد
‏ ریسرچ پیپرز اور مصنفین کو دیے گئے نمبروں کے معیار
‏ انٹرویو پینل کی تشکیل اور بیرونی ممبر کی عدم موجودگی کی وجوہات
‏ تمام پینلسٹس کی حاضری اور اصل مارکنگ شیٹس کی تحویل کا ریکارڈ
‏ ڈاکٹر سجاد اللہ کا محکمہ صحت سے مطلوبہ NOC/تصدیق
‏ ڈاکٹر سرمد بخاری کے درست شدہ تجربہ نمبرز اور تمام امیدواروں کا اصل و درست شدہ تقابلی میرٹ
‏اینٹی کرپشن کی جانب سے اتنے تفصیلی ریکارڈ کی طلب نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں تقرریوں، اختیارات کے استعمال اور میرٹ کے طریقہ کار پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔
‏اب دیکھنا ہوگا کہ ہسپتال انتظامیہ اینٹی کرپشن کو مقررہ مدت میں کیا ریکارڈ اور وضاحت فراہم کرتی ہے۔
‏⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩

16/08/2026

کم تنخواہ اور مسلسل ہیوی ڈیوٹیز کے باعث MTI DIKhan میں حالیہ بھرتی کیے گئے نرسز ایک ایک کر کے استعفے دے رہے ہیں۔
یہ صورتحال ہسپتال انتظامیہ اور Nursing Directorate کی ناکام پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نرسنگ اسٹاف کو مناسب تنخواہ، سہولیات اور بہتر ورکنگ کنڈیشنز فراہم کی جائیں۔

Health Department, KP
Medical Director MTI DI Khan

16/08/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان: خراب ایکسرے مشین کا سنگین معاملہ

ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان میں خراب ایکسرے مشین کے استعمال کا تشویشناک واقعہ سامنے آیا۔ عملے نے مشین چلانے کے لیے ایک شخص کو اسے ہاتھ سے تھامنے کو کہا، حالانکہ ریڈی ایشن کے خطرے کے پیشِ نظر اس کے استعمال پر پابندی تھی۔

مریض کی مجبوری کے باعث مشین خود پکڑنا پڑی۔ پوچھ گچھ پر عملے نے بھی تصدیق کی کہ اعلیٰ انتظامیہ نے خراب مشین کے استعمال سے منع کر رکھا تھا۔

متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں اور ذمہ داروں کا تعین کریں۔ عوام کی جانوں سے کھیلنے والی غفلت ناقابلِ قبول ہے۔

16/08/2026

‏انصاف ڈاکٹرز فورم کا عہدیدار، ہسپتال میں متعدد عہدے؟
‏حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی اینٹی کرپشن آڈٹ رپورٹ میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے ایک عہدیدار کی بیک وقت متعدد اہم عہدوں پر تعیناتی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہی ڈاکٹر میڈیکل آفیسر آئی سی یو، فوکل پرسن صحت سہولت پروگرام، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی اور ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر کے عہدوں پر تعینات رہا۔آڈٹ میں تقرری کے طریقہ کار، اہلیت، حاضری اور ماہانہ 3 لاکھ روپے اضافی معاوضے پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔سوال یہ ہے میرٹ، اہلیت یا سیاسی وابستگی؟حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال تک اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا شفاف آڈٹ کب ہوگا؟

15/08/2026
15/08/2026

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس / KGMC پشاور میں مختلف آسامیوں کا اعلان!

سائیکالوجسٹ، فزیوتھراپسٹ، ریسپائریٹری تھراپسٹ، آپٹومیٹرسٹ، جونیئر کلینیکل ٹیکنیشن، فلیبوٹومسٹ اور ٹرینی فارماسسٹ سمیت متعدد پوسٹس۔

📅 آغاز: 13 اگست 2026
⏳ آخری تاریخ: 5 ستمبر 2026
🌐 آن لائن اپلائی: ETEA

اہل امیدوار مقررہ تاریخ سے پہلے درخواست جمع کرائیں۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Peshawar
25000