Young Nurses Association Bannu

Young Nurses Association Bannu

Share

Official page of Young Nurses Association Bannu (YNA).✌

Candidate Portal | Health Department KP 10/06/2026

——Recruitment ——
Medical Officers, Dental Surgeons, and Nurses Data has been uploaded to the online portal. Any grievance or discrepancy may be submitted
within 3 Days
withthrough the following link.

Candidate Portal | Health Department KP Secure access for candidates to view application details, preferences, registration information and submit correction or grievance requests.

Photos from Young Nurses Association KPK's post 08/06/2026
08/06/2026

پریس ریلیز

ینگ نرسز ایسوسی ایشن (وائی این اے) بنوں چیسٹ وارڈ میں پیش آنے والے افسوسناک اور انتہائی قابلِ مذمت واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جس میں وائے این اے بنوں کے صدر محمد عاصم شاہ پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک مریض کا اٹینڈنٹ نرسنگ کاؤنٹر سے بغیر اجازت ویڈیو ریکارڈنگ کر رہا تھا۔ صدر وائی این اے بنوں محمد عاصم شاہ نے اسے فوری طور پر روکا اور واضح کیا کہ ہسپتال کے اندر نرسنگ کاؤنٹر اور طبی عملے کی ویڈیو بنانا نہ صرف ادارہ جاتی قواعد و ضوابط بلکہ قانون کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس پر مریض کا اٹینڈنٹ مبینہ طور پر اشتعال میں آ گیا اور اپنے چار سے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ نرسنگ کاؤنٹر کے اندر زبردستی داخل ہو کر صدر وائی این اے بنوں محمد عاصم شاہ پر حملہ آور ہوا۔

یہ واقعہ ہسپتال انتظامیہ کی سنگین غفلت، امن و امان کے ناقص انتظام اور عملے کے غیر محفوظ ماحول کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ نرسنگ اسٹاف کو اپنی ہی ڈیوٹی جگہ پر غیر محفوظ چھوڑ دینا ناقابلِ قبول ہے اور اس صورتحال نے ادارہ جاتی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

وائی این اے بنوں واضح کرتی ہے کہ طبی عملے پر حملے، دھمکیاں اور ہراسانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اگر ایسے عناصر کے خلاف فوری، مؤثر اور مثال قائم کرنے والی کارروائی نہ کی گئی تو یہ سلسلہ مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔

وائی این اے بنوں ہسپتال انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور اور حتمی مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار افراد کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تنظیم یہ واضح کرتی ہے کہ اگر اس واقعے پر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو وائے این اے بنوں اپنے احتجاجی اور آئندہ کے سخت ترین لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

جاری کردہ:
ینگ نرسز ایسوسی ایشن (وائی این اے) بنوں

02/05/2026

*"ہم اپنے ساتھی رجسٹرڈ نرس آفیسر عامر سہیل کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے!"*

انصاف کی یہ جنگ صرف عامر سہیل کی نہیں، پوری نرسنگ برادری کی جنگ ہے۔ جو ہاتھ مریضوں کو زندگی دیتے ہیں، ان ہاتھوں کو توڑنے کی اجازت ہم کسی کو نہیں دیں گے۔

عامر سہیل تم اکیلے نہیں ہو۔ تمہارے پیچھے وائے این اے بنوں کی پوری طاقت کھڑی ہے۔ ہم ظلم کے آگے جھکنے والے نہیں، حق چھیننے والے ہیں۔

*یاد رکھو:*
"دیوار سے لگانے والو، سن لو!
نرس جب ایک ہو جائے تو طوفان بن جاتی ہے۔
اور طوفان کے آگے بند نہیں باندھے جاتے!"

جب تک عامر سہیل کو مکمل انصاف اور باعزت بحالی نہیں مل جاتی، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے، نہ بکیں گے۔

*انصاف ہو کر رہے گا!*
*متحد رہو، مضبوط رہو!*

*منجانب:* وائے این اے بنوں

Photos from Young Nurses Association Bannu's post 23/04/2026

Various Clinical and non Clinical vacancies In MTI BANNU 👇

02/04/2026

Health Department, KP Nursing Insights Pk

29/03/2026

نرسز کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ اگر نئی نرسز کی تنخواہ صرف 65، 70 یا 80 ہزار ہے، تو یہ موجودہ مہنگائی میں بہت کم ہے اور یہ ظلم ہے۔

نرسز دن رات مریضوں کی خدمت کرتی ہیں، مشکل حالات میں بھی فرنٹ لائن پر رہتی ہیں، لیکن انہیں نہ مناسب تنخواہ مل رہی ہے اور نہ ہی عزت۔

یہ صرف تنخواہ کا مسئلہ نہیں بلکہ نرسنگ کے مستقبل کا سوال ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو لوگ اس پیشے میں نہیں آئیں گے۔

نرسنگ ایسوسی ایشنز کو چاہیے کہ وہ اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔ نرسز کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور انہیں ان کا حق ملنا چاہیے۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Peshawar