MACHI KHEL

MACHI KHEL

Share

Waziristan are FATA citizen journalist portal and important NeWS coverage

21/07/2026

الحمدللہ 🌧️🤲
کافی عرصے بعد شمالی وزیرستان کے گاؤں مچی خیل میں شدید گرمی کے بعد اللہ تعالیٰ کی رحمت کی صورت میں بارش کا آغاز ہو گیا۔ یہ بارش اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے، جس نے موسم کو خوشگوار بنا دیا اور لوگوں کے دلوں میں تازگی اور خوشی بھر دی
ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس نے اپنی رحمت نازل فرمائی۔ دعا ہے کہ یہ بارش سب کے لیے خیر و برکت، امن، خوشحالی اور رزق میں اضافہ کا باعث بنے، اور اللہ تعالیٰ ہر قسم کی آفات و مشکلات سے ہماری حفاظت فرمائے

12/07/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع شمالی وزیرستان کی تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضلعی جنرل سیکرٹری امداد وزیر نے ضلعی صدر جلال احمد داوڑ کی مشاورت اور منظوری سے ضلعی کابینہ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

نومنتخب عہدیداران سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تنظیم کے منشور، نظم و ضبط اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کو ضلع شمالی وزیرستان میں مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے.

09/05/2026

ماشاءاللّٰہ‎
بیت الرحمت مسجد کا کام بہت تیزی کے ساتھ جاری ہے، اور یہ ہم سب کیلئے خوشی اور فخر کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں، محنت کرنے والوں اور مسجد کیلئے ایک روپیہ دینے والوں کو دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے

یہ مسجد صرف اینٹوں کا نہیں بلکہ نیکی، اتحاد اور صدقہ جاریہ کا خوبصورت نشان ہے۔ جو بھی شخص اس کارِ خیر میں حصہ ڈال رہا ہے، اللہ تعالیٰ اُس کے رزق میں برکت، زندگی میں آسانیاں اور آخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔

اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ بیت الرحمت مسجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ یہ نیک کام جلد مکمل ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضا کیلئے ایسے کاموں میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
Easy paisa 03325266867 Razim gul
Jazz cash 03376344786 badshawar Jan

20/04/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ہمارے گاؤں مچی خیل شہیدگی میں نئی مسجد کی تعمیر کا افتتاح ہو چکا ہے۔ یہ ایک صدقہ جاریہ کا بہترین موقع ہے، جس میں حصہ لے کر آپ دنیا و آخرت میں اجر حاصل کر سکتے ہیں
لہٰذا تمام اہلِ علاقہ اور مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ جو بھی بھائی مالی تعاون کرنا چاہتے ہیں، وہ نیچے دیے گئے ایزی پیسہ نمبر پر اپنی رقم بھیج سکتے ہیں
Easy paisa 03325266867 Razim gul
Jazz cash 03376344786 badshawar Jan

14/08/2025

ہمارے گاؤں مچی خیل سے تعلق رکھنے والے علی محمد شاہ 10 سال بعد سعودی عرب جیل سے رہا ہوگیا
موسٹ ویلکم
Ali Muhammad Shah from our village Machikhel was released from Saudi prison after 10 years
Most Welcome ❣️

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Peshawar