Ambar utk media

Ambar utk media

Share

Ambar Utk Media
ضلع مہمند تحصیل امبار کی ہر خبر آپ تک
لوکل نیوز | اعلانات | موسم | عوامی مسائل

Voice of Dist mohmand Tehsil Ambar
News | Updates | Community

08/08/2026

🏆 آمن کرکٹ ٹورنامنٹ — فائنل میچ 🏏

الحمدللہ UTK Tiger نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی میں منعقدہ آمن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کر لیا۔ 🏆🎉

اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 12 ٹیموں نے حصہ لیا، 11 ٹیموں کے تعلق باجوڑ سے تھے ۔ ان 12 ٹیموں میں تحصیل امبار اتمان خیل کی نمائندگی کرنے والی UTK Tiger واحد ٹیم تھی۔

الحمدللہ UTK Tiger نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اپنے تمام میچز شاندار انداز میں جیتے اور آخرکار فائنل میں Young Strickers کو شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ 🏆🔥

یہ کامیابی صرف ایک ٹیم کی جیت نہیں بلکہ اتمان خیل تحصیل امبار کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ محنت، اتحاد اور جذبے کی بہترین عکاسی ہے۔ یقیناً UTK Tiger کے تمام کھلاڑی انتظامیہ اور ٹیم سے وابستہ ہر فرد اس شاندار کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یو ٹی کے ٹائگر کے تمام کھلاڑیوں ،کپتان، انتظامیہ اور سپورٹرز کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد! ❤️🏏

اللہ تعالیٰ اس ٹیم کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ہمارے علاقے کے نوجوانوں کو کھیل سمیت ہر میدان میں ترقی و کامیابی نصیب فرمائے۔ آمین 🤲
ایڈمن

Well Played UTK Tiger! 🏆🔥
Champions! ❤️🏏

06/08/2026

اللہ تعالیٰ عزیز اللہ اور تمام کامیاب طلبہ کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔

نوٹ: اگر اور دوستوں نے اچھے نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ اگر ہر ایک کے لیے الگ پوسٹ نہ کر سکا تو معذرت خواہ ہوں۔ تمام کامیاب طلبہ ہماری خوشی اور فخر ہیں۔ 🌹
ایڈمن

05/08/2026

تحصیل امبار، ضلع مہمند کے لیے ایک نہایت قابلِ فخر اور خوشی کا لمحہ۔

میاں سلمان ولد میاں محمد جلال الدین، سکنہ قلعہ فیض آباد، تحصیل امبار نے کیڈیٹ کالج مہمند، مامد گٹ میں 1200 میں سے 1146 نمبر حاصل کرکے اپنی غیر معمولی ذہانت، انتھک محنت، لگن اور والدین و اساتذہ کی بہترین تربیت کا شاندار ثبوت پیش کیا ہے۔

یہ کامیابی نہ صرف میاں سلمان اور ان کے خاندان کے لیے باعثِ مسرت ہے بلکہ پوری تحصیل امبار اور ضلع مہمند کے لیے بھی ایک اعزاز اور فخر کا مقام ہے۔

ہم میاں سلمان، ان کے معزز والدین، اساتذۂ کرام اور اہلِ علاقہ کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں علم و عمل میں مزید ترقی، عزت، کامیابیوں اور اپنی بے شمار رحمتوں سے نوازے، اور انہیں قوم و ملک کے لیے ایک بہترین سرمایہ بنائے۔ آمین۔

تحصیل امبار اور ضلع مہمند کو آپ پر فخر ہے۔

🌹 دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو! 🌹
ایڈمن

04/08/2026

اسٹڈی سرکل موضوع نوجوان اور سیاست
جرگے سے مقصود علی اتمان خیل خطاب کررہے ہیں

04/08/2026

تحصیل امبار اتمانخیل اجدری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر لقمان خان کے بھتیجے کاشف خان S/O حیات خان نے
لاری،،،ب ماڈل ہائی اسکول اینڈ کالج امبار میں 1200 میں سے 1024 نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔
امبار یو ٹی کے میڈیا کی جانب سے کاشف خان، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل سے مبارکباد 🌟
اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں عطا فرمائے

ایڈمن

04/08/2026

کل ہونے والی بارش کی مختصر ویڈیو کلپ🌨️💕

03/08/2026

دہ زمنگ د تحصیل امبار اتمان خیل دہ بجلی حال دے اول خو شتہ نہ او چی راشی بیا د حال وی اللہ دی نہ کی کہ دے سہ نقصان وکہ دہ دے زمدار بہ سوک وی ؟
بار بار نشاندہی کے باوجود تحصیل امبار میں بجلی کی مین لائن میں روزانہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ جاتی ہے، مگر متعلقہ حکام اس سنگین مسئلے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

خدانخواستہ اگر اس غفلت کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کسی بڑے حادثے سے پہلے فوری طور پر تمام جگہوں پر مین لائن کی مرمت اور خرابی دور کی جائے۔
ایڈمن

03/08/2026

امبار اُتمان‌خیل کے عوام کے لیے بڑا مطالبہ
تنظیم نوجوانان امبار اُتمان خیل
🎙️ لائف کیئر ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں میرویس جلیل اُتمان خیل کا اہم خطاب

تنظیم نوجوانان امبار اُتمان خیل کے جنرل سیکرٹری اور امیر جماعت اسلامی تحصیل امبار اتمان خیل جناب میرویس جلیل اُتمان خیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقے میں معیاری طبی سہولیات کا فقدان عوام کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امبار اُتمان خیل میں جدید طبی مراکز اور صحت کی مزید سہولیات کے قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو علاج کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے لائف کیئر ہسپتال کے قیام کو علاقے کے لیے ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے ہسپتال کی انتظامیہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ عوام کو معیاری، بروقت اور بہترین طبی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایڈمن

03/08/2026

ضلع مہمند کی تحصیل امبار کے چارگلی بازار میں لائف کیئر ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، جہاں جدید طبی سہولیات عوام کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔

ہسپتال میں ماہرِ امراض ڈاکٹر عبد الحالق اور ڈاکٹر فضل الحلق اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ خواتین مریضوں کے لیے تجربہ کار لیڈی ڈاکٹر بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ تشخیص اور علاج کی جدید طبی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

افتتاحی تقریب میں علاقائی مشران، علماء کرام، معززینِ علاقہ اور مختلف فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس اہم طبی منصوبے کو عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

اس بہترین طبی مرکز کے قیام پر ڈاکٹر فضل واحد، عامر سہیل اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی مخلوق کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے، ان کے اس مشن میں برکت نصیب فرمائے اور اسے مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ آمین۔
ایڈمن

03/08/2026

ہم سے روزگار مت چھینیں!

L4 کی اجازت فوری بحال کی جائے تاکہ کان کنی دوبارہ شروع ہو، مزدوروں کو روزگار ملے اور غریب خاندانوں کے چولہے جلتے رہیں۔ غیر فعال لیز ہولڈرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب کھاد کی بندش نے کسانوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، جس کے باعث زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ حکومت فوری طور پر کھاد کی فراہمی یقینی بنا کر کسانوں کو ریلیف دے۔
ایڈمن

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

District Mohmand Ambar Utk
Peshawar
25000