PMLN Khyber

PMLN Khyber

Share

PMLN khyber

04/09/2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل جمرود کی قیادت وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور جلد صحتیاب فرمائے۔ آمین۔

04/09/2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خیبر کی قیادت نے وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی بیماری و تکلیف سے محفوظ رکھے۔ آمین

30/08/2026

باڑہ: تیراہ متاثرین کے گرینڈ دھرنے کی بھرپور حمایت

2 ستمبر کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ باڑہ کے سامنے تیراہ متاثرین کے مشترکہ گرینڈ آفریدی دھرنے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خیبر کی قیادت نے بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) ضلع خیبر تیراہ متاثرین کے جائز حقوق، مالی امداد اور باعزت و محفوظ واپسی کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور اس مشترکہ جدوجہد میں بھرپور شرکت کرے گی۔

Photos from PMLN Khyber's post 27/08/2026

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خیبر جنرل سیکرٹری
ساجد علی آفریدی کا بیان

Photos from PMLN Khyber's post 25/08/2026

باڑہ: محمد حسین آفریدی کی میت قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد ورثہ کے حوالے 😭

وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے احکامات کی روشنی ضلعی کابینہ کے ہدایت پر باڑہ صدر عابد فیض آفریدی اور جنرل سیکرٹری احسان اللہ آفریدی کی کوششوں سے محمد حسین آفریدی کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

تحریکِ انصاف ہو یا کسی بھی پارٹی کے ورکرز ہماری قوم کے بچے ہیں۔ کسی بھی مشکل میں ہم اپنے قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ مغفرت فرمائے اور ان کے ورثاء کو صبرِ جمیل دے۔ آمین 🤲

24/08/2026

ثوبیہ شاہد پر پابندی ختم، مسلم لیگ (ن) ضلع خیبر کا خیرمقدم
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ خیبرپختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد پر ایوان میں داخلے کی دو ہفتے کی پابندی ختم کر دی گئی۔
مسلم لیگ (ن) ضلع خیبر اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ثوبیہ شاہد صرف خواتین کے مسائل کے حل کے لیے ہی نہیں بلکہ ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں اور عام شہریوں کی خدمت کے لیے بھی ہمیشہ پیش پیش رہتی ہیں۔

24/08/2026

خیبر میں بدامنی، بے گناہ مررہے ہیں ۔وزیراعلیٰ کی ترجیحات میں امن کا قیام شامل نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ( ن ) جنرل سیکرٹری ضلع خیبر ساجد علی آفریدی نےکہاہے۔ٰ وزیر اعلی سہیل آفریدی کے آبائی ضلع خیبر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ آئے روز پولیس اہلکاروں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور بے گناہ شہریوں کی شہادتیں صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہیں۔ ایسے نازک حالات میں صوبے کے سربراہ کی اولین ذمہ داری عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن کے قیام اور متعلقہ اداروں کو مؤثر حکمت عملی دینے کی ہونی چاہیے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ خیبر سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ کی جانب سے وہ سنجیدگی اور فوری اقدامات دکھائی نہیں دے رہے جن کی عوام توقع کرتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب وزیراعلیٰ کے اپنے آبائی ضلع کے لوگ خوف اور بے یقینی کا شکار ہوں، پولیس اور سکیورٹی اہلکار جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہوں، تو صوبائی حکومت کی ترجیح سب سے پہلے امن و امان کیوں نہیں؟

وزیراعلیٰ کو چاہیے کہ سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صوبے کے بنیادی مسائل، خصوصاً امن و امان کو بھی اولین ترجیح دیں۔ عمران خان کی رہائی کے لیے سیاسی جدوجہد اپنی جگہ، لیکن وزیراعلیٰ کی آئینی و انتظامی ذمہ داری خیبر پختونخوا کے کروڑوں عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے۔ عوام یہ حق رکھتے ہیں کہ ان کے منتخب نمائندے ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعلیٰ فوری طور پر اعلیٰ سطح کا امن و امان اجلاس طلب کریں، خیبر اور دیگر متاثرہ اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیں، پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کریں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے واضح اور عملی حکمت عملی سامنے لائیں۔ شہداء کے خاندانوں کے دکھ اور عوام کے خوف کو سیاسی ترجیحات پر مقدم رکھنا ہی ایک ذمہ دار حکومت کی پہچان ہے۔

19/08/2026

راولپنڈی: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) باڑہ کے صدر ملک عابد فیض آفریدی اور جنرل سیکرٹری احسان اللہ آفریدی نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں محمد حسین آفریدی کی میت کی منتقلی اور سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے مکمل تعاون اور ضروری سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے موقع پر صحافی عبدالرازق آفریدی بھی موجود تھے
۔

16/08/2026

باڑہ: محمد حسین کی میت وارثان کے حوالے کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کا وفد متحرک

باڑہ مسلم لیگ (ن) کے صدر عابد فیض آفریدی اور جنرل سیکرٹری احسان اللہ آفریدی نے محمد حسین (مرحوم) کی میت وارثان کے حوالے کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے دو روز کے دوران مسلسل تیسری ملاقات کی،جبکہ الحاج شاہ جی گل آفریدی، سابق فاٹا صدر فقیر محمد آفریدی، ضلعی صدر اصغر خان اور نائب صدر ظاہر شاہ آفریدی بھی اس معاملے پر مسلسل رابطے میں ہیں۔

عابد فیض آفریدی کا کہنا ہے کہ حسین آفریدی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ میت کو جلد از جلد وارثان کے حوالے کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

15/08/2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خیبر کی جانب سے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام صاحب کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے حلالِ امتیاز سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ اعزاز آپ کی قومی و ملکی خدمات، عوامی خدمت اور پاکستان کے لیے گراں قدر کردار کا اعتراف ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ملک و قوم کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین

پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خیبر
دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں

Category

Telephone

Website

Address

Islamabad
Peshawar