Hadi official

Hadi official

Share

SOCIAL WORKER / CONTENT CREATOR💡
CONTACT: 03469528179 / 03411611487

Photos from Hadi official 's post 23/09/2026

گورنمنٹ ہائی سکول پرمولی (ڈی ایس ایس) صوابی - شاندار نتائج

الحمدللہ! بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سالانہ نتائج 2026 میں جی ایچ ایس پرمولی (ڈی ایس ایس) کے طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فرسٹ ائیر میں محمد یحییٰ نے 476 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تمام کامیاب طلباء، والدین اور اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد!

داخلے جاری ہیں - آج ہی اپنے بچے کا روشن مستقبل یقینی بنائیں۔

22/09/2026

گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر شیوہ، صوابی میں *محدود نشستوں پر داخلے ابھی بھی جاری ہیں!*

اپنا مستقبل روشن بنائیں اور ہنر مند بنیں!

*ہمارے کورسز:*

*1- کمپیوٹر آپریٹر*
مدت: 6 ماہ | تعلیم: میٹرک پاس

*2- ٹیلرنگ (مرد حضرات کے لیے)*
مدت: 6 ماہ | تعلیم: مڈل پاس

*3- پلمبنگ*
مدت: 6 ماہ | تعلیم: مڈل پاس

*4- ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT)*
مدت: 1 سال | سیکنڈ ٹائم کلاسز

جلدی کریں، کہیں دیر نہ ہو جائے! یہ سنہری موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

مزید معلومات اور داخلے کے لیے ابھی رابطہ کریں:
*0344-9763986*

20/09/2026

نن د یاسین خان کرہ د مکئ اشر وو - زاړه دور یادونه!
کله چې به د کلي ټول خلک په اشر کښې راټولیدل، سپین ږیري به کیسې کولې او ځوانانو به مکئ پاکولې.

دا هغه مینه او اتفاق وو چې نن سبا په نوي نسل کښې نشته.
مننه یاسین خان چې دا رواج یې لا ژوندی ساتلی!

څوک چې په اشر کښې برخه اخستې، خپل یاد دې شریک کړي!

📍 پرمولی، رزڑ، صوابی

20/09/2026

شہنشاہ چاۓ کے بونس ڈرا میں انعامات حاصل کرنے والے

20/09/2026

شہنشاہ چاۓ بونس ڈرا

18/09/2026

کوہاٹ: پولیس لائن شیل پٹرول پمپ کے قریب مسجد کے نزدیک دھماکہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق یا زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، واقعے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ #

Photos from Hadi official 's post 18/09/2026

افسوسناک واقعہ،
کنویں میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

مردان: رستم کے علاقے مچی جعفر آباد میں کنویں میں گرنے کے افسوسناک واقعے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

جاں بحق افراد میں 12 سالہ شاہ روم، ان کے 47 سالہ والد اعجاز اور 45 سالہ الف ذادہ شامل ہیں۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

16/09/2026

*آج کا پروگرام - ہم جماعت ملاقات*

آج ہمارے کلاس فیلوز اور اساتذہ کرام نے ایک مختصر اور پر رونق پروگرام کا انعقاد کیا۔

ہم سب نے 2020 میں جماعت دہم (10th) مکمل کی تھی۔ تقریباً 5 سال بعد آج سب دوستوں کو ایک ساتھ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

پروگرام میں ہمارے قابل احترام اساتذہ بھی شریک ہوئے، جنہوں نے ہماری رہنمائی کی اور ہمیں مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔

پرانے ساتھی، پرانی یادیں اور اساتذہ کی شفقت نے اس چھوٹے سے پروگرام کو بہت یادگار بنا دیا۔

اللہ ہماری اس دوستی اور استاد شاگرد کے رشتے کو ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔

13/09/2026

*آج کے غونڈے کا احوال*

آج *اخونزادہ (خون خیل) کمیونٹی* کا ایک اہم غونڈا منعقد ہوا۔ اس غونڈے میں مختلف گاؤں سے تعلق رکھنے والے *اخون خیل قوم کے مشران* شریک ہوئے۔

غونڈے میں اتفاق و اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تمام مشران نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو مل کر اپنے علاقے کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

اجلاس میں یہ عہد بھی کیا گیا کہ:
1. *علاقے کی ترقی اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے مشترکہ کوشیں کی جائیں گی
2. *اتحاد و اتفاق* - آپس کے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر کام کیا جائے گا
3. *پشتون قوم کی ترقی* - پوری پشتون قوم کی فلاح و بہبود اور عزت کے لیے مل کر لائحہ عمل بنایا جائے گا

مشران نے کہا کہ "اتحاد میں برکت ہے" اور جب تک ہم متحد رہیں گے تبھی اپنے علاقے اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں گے۔

غونڈا خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوا اور آخر میں سب نے مل کر علاقے کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔

11/09/2026

گرین صوابی آرگنائزیشن اور اسلامک سٹی سکولز سسٹم کا ماحولیاتی تحفظ کے لیے بڑا اقدام

یعقوبی میں عوام کے لیے مفت پھلدار پودوں کی نرسری قائم کرنے کا فیصلہ

صوابی: ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کے فروغ کے لیے گرین صوابی آرگنائزیشن اور اسلامک سٹی سکولز سسٹم نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے یعقوبی میں عوام کے لیے مفت پھلدار پودوں کی نرسری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں گرین صوابی آرگنائزیشن کے چیئرمین خان علی خان اور اسلامک سٹی سکولز سسٹم کے منیجنگ ڈائریکٹر آصف علی یعقوبی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت منصوبے کے آغاز کی منظوری دے دی گئی ہے۔

معاہدے کے مطابق نرسری کے لیے مفت جگہ فراہم کرنے اور نرسری کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اسلامک سٹی سکولز سسٹم کی ہوگی جبکہ گرین صوابی آرگنائزیشن نرسری کے لیے ایک ہزار پھلدار پودے مفت فراہم کرے گی۔

اس نرسری کا مقصد علاقے کے عوام کو مفت پھلدار پودے فراہم کرنا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شجرکاری کی طرف راغب کرنا ہے۔ منصوبے کے ذریعے ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ گھروں اور علاقوں میں پھلدار درختوں کے فروغ کی بھی کوشش کی جائے گی۔

گرین صوابی آرگنائزیشن اور اسلامک سٹی سکولز سسٹم کا یہ مشترکہ منصوبہ ماحولیاتی تحفظ اور عوامی شجرکاری کے فروغ کی جانب ایک عملی قدم ہے۔

Category

Website

Address

Swabi District Razor
Panjpir
2330