Muzammal Hussain chan
Education
28/09/2026
*NAVTTC Centre of Excellence in Modern Technologies, Islamabad*
OGDC & NAVTTC — Free Technical Training Courses (Batch-IV)
*Sector:* Govt
A 3-month, fully funded technical training program for the youth of OGDC operational and less-developed areas. Female candidates are highly encouraged to apply.
*Benefits:*
▪️ Fully funded by OGDC — free training & certification
▪️ Monthly stipend: Rs. 5,000
▪️ Travel allowance: Rs. 15,000
▪️ Free boarding & lodging (with free food)
▪️ Industrial & recreational visits, soft skills training, qualified faculty, state-of-the-art labs
*Last Date to Apply:* 07 October 2026
*Apply Online:* https://ogdcl-navttc-form.vercel.app
Follow Education Department official Channel For More Updates
Muzammal Hussain chan
26/09/2026
*𝗖𝗧𝗜 𝗠𝗲𝗿𝗶𝘁 𝗖𝗵𝗲𝗰𝗸 𝗨𝗽𝗱𝗮𝘁𝗲 📢*
*جن امیدواروں نے CTI Jobs کے لیے اپلائی کیا ہے، وہ اپنے Marks درج کرکے اپنا متوقع Merit چیک کر سکتے ہیں۔*
*ویڈلاک اور شادی کی بنیاد پر تبادلے میں کیا فرق ہے؟*
*1۔ ویڈلاک کی بنیاد پر تبادلہ*
اس کیٹیگری میں شادی شدہ مرد اور خواتین اساتذہ اپنے شریکِ حیات کی جائے تعیناتی یا رہائش کے قریب تبادلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ پالیسی کی شرائط پوری کرتے ہوں۔
*2۔ شادی کی بنیاد پر تبادلہ*
یہ کیٹیگری خصوصی طور پر خواتین اساتذہ کے لیے ہے، جو شادی کے بعد اپنے شوہر کی رہائش یا جائے تعیناتی کے قریب تبادلہ کروانا چاہتی ہیں۔
*میڈیکل بنیاد پر ہارڈشپ ٹرانسفر کے لیے رہنمائی*
*1۔ نیا میڈیکل سرٹیفکیٹ ضروری ہے یا پرانا بھی چلے گا؟*
بہتر ہے کہ نیا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوائیں، جس میں موجودہ بیماری، علاج اور طبی صورتحال واضح ہو۔ پرانا سرٹیفکیٹ بھی بطور سابقہ میڈیکل ریکارڈ لگائیں۔ تاہم، پالیسی میں ہر درخواست گزار کے لیے نئے سرٹیفکیٹ کی کوئی مخصوص مدت واضح نہیں ملی۔
*2۔ کیا پرائیویٹ ڈاکٹر کی پرچیاں قابلِ قبول ہیں؟*
جی ہاں، پرائیویٹ ہسپتال کی رپورٹس، ڈاکٹر کی پرچیاں، ٹیسٹ اور علاج کا سابقہ ریکارڈ درخواست کے ساتھ بطور معاون ثبوت منسلک کریں۔ تاہم، صرف پرائیویٹ ڈاکٹر کی پرچی کی بنیاد پر میڈیکل ٹرانسفر کی منظوری کی ضمانت نہیں ہے سرکاری میڈیکل ڈی ایچ کیو سے بنوانا ضروری ہے۔
*3۔ کیا میڈیکل بورڈ ضروری ہے؟*
پنجاب کی ہارڈشپ ٹرانسفر پالیسی کے مطابق میڈیکل بنیاد پر درخواست گزار کا کیس متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوایا جاتا ہے۔ میڈیکل بورڈ بیماری کی تصدیق کرکے مقررہ فارم پر اپنی رپورٹ دیتا ہے۔
*اہم مشورہ: نیا میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ تمام پرانی رپورٹس، پرائیویٹ ڈاکٹر کی پرچیاں اور ٹیسٹ بھی لگائیں تاکہ میڈیکل بورڈ کے سامنے مکمل ریکارڈ پیش کیا جا سکے۔*
25/09/2026
یہ شخص Alexandr Wang ہے۔
2016 میں اس نے صرف 19 سال کی عمر میں MIT چھوڑا اور Scale AI بنانا شروع کردیا۔
پھر جون 2025 میں ایک دلچسپ موڑ آیا۔
جب Meta نے Scale AI میں تقریباً 14.3 ارب ڈالر invest کرکے کمپنی کا 49% حصہ لے لیا۔ اس deal نے Scale AI کی valuation 29 ارب ڈالر سے اوپر پہنچا دی۔
اور Alexandr Wang؟
وہ Meta چلا گیا، جہاں اسے کمپنی کی انتہائی اہم AI کوششوں کی قیادت سونپی گئی۔
پھر آیا Muse۔
اور وہ ھے Meta کا نیا AI agent، جو صرف سوالوں کے جواب نہیں دیتا بلکہ browser چلاتا ہے، forms fill کرتا ہے، emails بھیج سکتا ہے، bookings کرسکتا ہے اور آپ کی طرف سے مختلف کام انجام دے سکتا ہے۔
جعنہی Muse launch ہوا اور صرف چند دنوں میں مارکیٹ کا ردِعمل ایسا آیا کہ Meta کی market value میں تقریباً 200 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
اب اصل مزے کی بات سنیں۔
اسی Alexandr Wang نے Meta Connect 2026 جیسے دنیا کے بڑے technology event میں keynote دی۔
لباس؟
کوئی three-piece suit نہیں۔
کوئی tie نہیں۔
کوئی polished corporate uniform نہیں۔
ایک $30 کی thrift-store camo T-shirt،
تقریباً $60 کے Crocs،
اور casual black trousers۔
یعنی جس شخص کو Mark Zuckerberg اپنی AI strategy کے مرکز میں لے آیا، وہ اربوں ڈالر کی technology discuss کرنے stage پر آیا تو اسے یہ فکر نہیں تھی کہ اس کی shirt کے ساتھ tie match کررہی ہے یا نہیں۔
اور دوسری طرف ہم !
شاید آپ دنیا بدلنے والا کام نہ بھی کررہے ہوں…
لیکن shirt tuck-in ہونی چاہیے۔
جوتے formal ہونے چاہئیں۔
اور dress code لازمی follow ہونا چاہیے۔
کیونکہ:
ہم نے “Corporate protocol ہے، standards maintain کرنے ہیں۔”
شاید جدید دنیا میں professionalism کی definition بدل رہی ہے۔
آپ کیسے دکھتے ہیں سے زیادہ اہم یہ بنتا جارہا ہے کہ آپ کیا بنا سکتے ہیں، کیا solve کرسکتے ہیں اور کیا results دے سکتے ہیں۔
25/09/2026
`اہم اعلان`
کنٹرولر امتحانات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں امتحانات پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے۔