غم حیات
"خوش آمدید 'غمِ حیات' پر... جہاں ہم لفظوں میں پروتے ہیں زندگی کے وہ دکھ، جو عام طور پر چھپائے جاتے ہیں۔"
09/07/2026
کچھ رشتے عجیب ہوتے ہیں، جو نہ مکمل ہوتے ہیں اور نہ ہی کبھی ختم ہوتے ہیں۔ میں ہمیشہ سمجھتی تھی کہ محبت صرف ساتھ رہنے اور ایک دوسرے کو پا لینے کا نام ہے، پر اس نے مجھے سکھایا کہ کسی کی سچی خوشی کے لیے اس سے دور ہو جانا بھی محبت کا ہی ایک روپ ہے۔ لوگ آج بھی مجھ سے کہتے ہیں کہ وہ مجھے چھوڑ گیا، پر سچ تو یہ ہے کہ وہ مجھے خود سے آزاد کر گیا تاکہ میں اپنی زندگی جی سکوں۔ اب وہ جہاں بھی رہے، جس کے ساتھ بھی رہے، بس خوش رہے، کیونکہ میری ادھوری محبت اب اس کی زندگی اور خوشی کی دعا بن گئی ہے۔"
سب سے بڑا دکھ جانتے ہو کیا ہے؟ جب آپ کسی کو پانے کے لیے اپنی آخری حد تک لڑ جائیں... اپنی عزت، اپنی انا، اپنی خوشیاں سب داؤ پر لگا دیں... اور آخر میں وہ شخص ہاتھ چھڑا کر بولے، 'تمہاری محبت سچی تھی، پر میری مجبوریاں زیادہ بڑی ہیں'۔ اس دن انسان پہلی بار جیتے جی مرتا ہے... بس جسم زندہ رہ جاتا ہے اور اندر کی روح ہمیشہ کے لیے خاموش ہو جاتی ہے...
06/07/2026
ادھورا سفر
وہ روز اپنی بائیک پر مجھے کالج چھوڑنے آتا تھا۔ایک دن وہ نہیں آیا، اور مجھے کسی اور کی گاڑی میں بیٹھنا پڑا۔فرق صرف اتنا تھا، وہ میری خوشی تھی اور یہ میرے گھر والوں کی مرضی۔آج میرے پاس سب کچھ ہے، بس بائیک کی وہ پیچھے والی سیٹ نہیں ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Lahore