Herbo Cure

Herbo Cure

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Herbo Cure, Health/Beauty, Gulshan e Iqbal, Karachi.

14/08/2026

Leech Therapy

Photos from Herbo Cure's post 14/08/2026

جونکیں لگوا لو... جونکیں! Leech Therapy

گاؤں کی مٹی کی ڈولی سے جدید آپریشن تھیٹر کی مائکرو سرجری تک جونک کا سفر!

زیادہ پرانی بات نہیں جب پنجاب کے گاؤں دیہات میں دوپہر کے وقت سر پر بڑی سی سوتی چھینٹ کی اوڑھنی لیے یہ عورت آہستہ آہستہ گلی میں داخل ہوتی۔ ہاتھ میں مٹی کی ایک چھوٹی سی ڈولی ہوتی، جس میں صاف پانی بھرا ہوتا اور اس پانی میں موٹی، سیاہی مائل جونکیں خاموشی سے تیر رہی ہوتیں۔ کسی گھر کے دروازے پر بیمار شخص کا ذکر ہوتا تو وہ ڈولی زمین پر رکھ دیتی، جونک نکالتی اور بڑی مہارت سے اسے جسم کے مطلوبہ حصے پر لگا دیتی۔

کبھی کسی کو جوڑوں کا درد ہوتا، کبھی بدن پر پھوڑے یا خارش، چہرے پر پھنسی پھوڑے اور کبھی محض یہ خیال کہ جسم میں "خراب خون" جمع ہو گیا ہے۔ یہ ڈولی سے جونکیں نکال کر متاثرہ مقام پر اس کا منہ لگادیتی۔ اور جونک اپنا کام شروع کردیتی۔ انسانی جسم سے خون کی مہک پاکر جونک اس مقام سے چپک کر خون چوسنا شروع کردیتی اور پھر اُسی وقت جدا ہوتی جب تک اس ئا جسم مکمل طور پر خون سے بھر کر پھول نہ جاتا۔ سیر ہونے کے بعد یہ خود ہی جسم سے علیحدہ ہوکر پٹ سے نیچے گرجاتی۔۔ ڈولی۔ والی عورت اس خون بھری جونک کو اٹھا کر الگ ڈولی میں رکھ لیتی۔
جونک لگانے والے (عموماً دیہات کی خواتین یا حکیم) زیادہ تعداد میں جونکیں ساتھ رکھتے تھے تاکہ ایک کے پیٹ بھرنے پر دوسری بھوکی جونک استعمال کی جا سکے۔ کئی علاقوں میں بھری ہوئی جونکوں کو تالاب، کنویں یا مخصوص برتنوں میں محفوظ رکھا جاتا تھا، یہاں تک کہ وہ دوبارہ خوراک لینے کے قابل ہو جائیں۔جونک ایک بار سیر ہوکر خون پی لے تو پھر چھ ماہ سے ایک سال تک کچھ نہیں لیتی۔

ہماری ایک خاتون فیسبک دوست جو اندرون سندھ رہتی ہیں نے اپنا مشاہدہ بیان کیا ہے کہ
“ہمارے یہاں ایک گھر میں عورتیں یہ کام کرتی تھیں انکے پاس مٹکے میں جونکیں پڑی رہتی تھیں اکثر ڈاڑھ کے درد میں مبتلا عورتیں انکے پاس جاتی تھیں اور وہ خاتون مسوڑوں میں جونک چمٹا دیتی تھیں ۔
جب جونک خون چوس کر گر جاتی تب اسکو اٹھا کر منہ نیچے کی طرف کرکے اوپر سے دبا دیتی تھیں اور جو خون جونک چوس چکی ہوتی وہ سارا خون باہر نکل جاتا اور پھر سے جونک کو چمٹا دیتی تھیں۔کام ختم ہونے کے بعد ان جونکوں کے برتن میں مصری ملا ہوا پانی ڈالتی تھیں۔”

آج بھی گاؤں دیہات کے جوہڑوں تالابوں ندی نالوں میں کیچڑ آلود مقام پر یہ جونکیں موجود ہوتی ہیں اور اکثر پانی میں اترنے والی بھینسوں کے جسم پر چپک جاتی ہیں۔

جونک کے منہ پر تین عدد آری جیسے جبڑے ہوتے ہیں جن کے ذریعے یہ مشاق سرجن کی طرح جلد پر نشتر لگاتی ہے اور پھر خون بہنے والے مقام سے ویکیوم کی طرح چپک کر خون چوسنے لگتی ہے۔ “ایک بار چمٹ جائے تو اسے زبردستی کھینچ کر الگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ماچس کی تیلی یا تیز گرم چیز لگانے سے علیحدہ ہوتی ہے۔ لیکن نشتر لگانے سے پہلے یہ اپنا لعاب نکال کر جلد پر پھیلاتی ہے جو لوکل اینستھیسیا کہ کام کرتا ہے۔ یہ اتنا موثر ہوتا ہے کہ متاثرہ انسان یا جانور کو احساس تک نہیں ہوتا کہ جونک اس کے جسم سے چپک کر خون پی رہی ہے۔

دنیا میں جونکوں کی بہت سی قسمیں ہیں۔ ایک جونک ایک وقت میں ایک سو پچاس کے لگ بھگ بچے پیدا کرتی ہے۔ چھ مہینوں میں بچے پوری جونکیں بن جاتے ہیں۔ ایک جونک بیس منٹ تک خون چوستی رہتی ہے۔ بیس منٹوں میں وہ ایک اونس خون چوس لیتی ہے یعنی اپنے وزن سے پانچ گنا زیادہ وزنی خون اپنے اندر ڈال لیتی ہے۔

عربی میں جونک کو علق کہا جاتا ہے۔ علَق (عَلَق) عربی لفظ ہے، اور جونک کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
قرآنِ مجید میں سورۃ العلق کی ابتدائی آیت میں فرمایا گیا ہے:

خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ
“اس نے انسان کو علق سے پیدا کیا۔”
— سورۃ العلق، 96

یہاں نطفے کو علق یعنی جونک سے تشبیہہ دی گئ ہے کیونکہ وہ جسم سے چمٹتی ہے، جبکہ ابتدائی جنینی مرحلے کو “عَلَقَة” کہا گیا کیونکہ جنین رحم کی دیوار سے چمٹا ہوا ہوتا ہے اور رحم کی دیوار سے خون چوس کر نشوو نما پاتا ہے۔

پھر وقت بدلا، میڈیکل سائنس نے ترقی کی اور جونک ایک قصہ پارینہ بن کر متروک ہوگئ۔ مگر ایسا نہیں ہے کہ جونک مکمل طور پر متروک یا فراموش کردی گئ۔ دنیا کے کئ ممالک میں روایتی طریقہ علاج کرنے والے کچھ جراح اور دیسی معالج اس جونک کے ذریعے علاج کرتے ہیں جو لیچ تھراپسٹ ( Leech Thherapist) کہلاتے ہیں۔ کراچی میں بھی چند لیچ تھراپسٹ موجود ہیں. یہ علاج حجامہ سے ملتا جُلتا ہے اور کچھ حجامہ معالجین بھی لیچ تھراپی کی خدمات مہیا کرتے ہیں۔ انڈیا میں بھی بے شمار لیچ تھراپسٹ آج۔ بھی موجود ہیں۔

گو کہ طب نے ترقی کی اور جونکیں لگوانے کا صدیوں پرانا رواج رفتہ رفتہ متروک ہو گیا۔ مگر قدرت کے اس ننھے سے جاندار کی کہانی ختم نہیں ہوئی۔ جس جونک کو کبھی گاؤں کی عورت مٹی کی ڈولی میں لیے گلی گلی گھوما کرتی تھی، وہ آج ایک حیرت انگیز سفر طے کرکے جدید ترین مائیکرو سرجری کے آپریشن تھیٹر تک جا پہنچی ہے جہاں بعض پیچیدہ حالات میں یہی جونک دوبارہ جوڑے گئے انسانی اعضا کو بچانے میں ڈاکٹروں کی مدد کرتی ہے۔ البتہ ایک اہم فرق یہ ہے کہ جدید طب میں ایک medicinal leech کو صرف ایک ہی مریض پر استعمال کیا جاتا ہے۔
جدید Leech Therapy میں ایسی medicinal leeches استعمال کی جاتی ہیں جو پہلے سے خون نہ پی چکی ہوں—گویا صدیوں پرانا علاج آج بھی ایک نہایت منظم طبی طریقۂ کار کے تحت زندہ ہے۔

جونک کا اصل راز خون نہیں، اس کا لعاب ہے۔ جدید تحقیق نے جونک کے لعاب میں کئی اہم حیاتیاتی مادے دریافت کیے ہیں۔ ان میں سب سے مشہور Hirudin ہے، جو خون جمنے کے عمل کو روکنے والا طاقتور مادہ ہے۔

جونک جب جلد میں اپنا منہ داخل کرتی ہے تو اس کے لعاب کے اجزا مقامی طور پر خون کے جمنے کو روکتے ہیں، خون کی روانی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور بعض مادے خون کی نالیوں کے پھیلاؤ اور مقامی microcirculation پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ جونک کے لعاب میں ایسے اجزا بھی پائے گئے ہیں جو platelet aggregation کو کم کرتے ہیں۔
ایک اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جونک کے کاٹنے کے فوراً بعد عموماً شدید درد محسوس نہیں ہوتا، کیونکہ اس کے لعاب میں مقامی بے حسی اور درد کے احساس کو کم کرنے والے اثرات رکھنے والے مادے بھی پائے جاتے ہیں۔

جونک کا سب سے اہم طبی فائدہ شاید اس وقت سامنے آتا ہے جب جسم کے کسی حصے کو مائیکرو سرجری کے ذریعے دوبارہ جوڑا گیا ہو۔جب جونک ایک دوبارہ جوڑی ہوئی انگلی کو بچانے میں مدد دے
فرض کریں حادثے میں کسی شخص کی انگلی الگ ہو گئی۔ سرجن انتہائی باریک خون کی نالیوں کو جوڑ کر انگلی کو دوبارہ ہاتھ سے ملا دیتے ہیں۔ شریانوں سے خون انگلی تک پہنچنے لگتا ہے، مگر بعض اوقات باریک وریدوں میں خون کی واپسی فوراً بحال نہیں ہوتی۔
خون انگلی کے ٹشو میں جمع ہونے لگتا ہے، سوجن بڑھتی ہے اور انگلی کے زندہ رہنے کو خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔
ایسے مخصوص حالات میں medicinal leech ایک غیر معمولی مددگار بن سکتی ہے۔ جونک خون چوستی ہے اور اس کے لعاب میں موجود Hirudin اور دوسرے anticoagulant مادے خون کو جمنے سے روکتے ہیں۔ اس کے ساتھ جونک کے کاٹنے کی جگہ سے خون کچھ وقت تک بہتا رہتا ہے۔ یوں متاثرہ ٹشو سے خون کے اخراج کا ایک عارضی راستہ پیدا ہو جاتا ہے اور سرجنوں کو وقت ملتا ہے کہ نئی باریک وریدیں اپنا کام سنبھال سکیں۔

اسی وجہ سے جونک کو بعض اوقات "biological leech therapy for venous congestion" کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بات واضح رہنی چاہیے کہ جونک خود انگلی، کان یا ناک کو نہیں جوڑتی؛ اصل کام مائیکرو سرجری کرتی ہے۔ جونک صرف اس وقت مددگار بنتی ہے جب دوبارہ جوڑے گئے حصے میں خون کی واپسی کا مسئلہ پیدا ہو۔

برسوں پہلے دیہات کی عورت اپنی مٹی کی ڈولی میں جونکیں لیے گلی گلی پھرتی تھی۔ اسے شاید جونک کے لعاب میں چھپے کیمیائی راز کا علم نہ تھا۔ آج جدید سائنس انہی رازوں کو مالیکیولر سطح پر سمجھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
کل تک جونک ایک دیسی علاج کا حصہ تھی؛ آج مخصوص حالات میں وہ جدید مائیکرو سرجری کی مددگار بن چکی ہے۔
قدرت نے اسے خون چوسنے کا ہنر دیا تھا، اور انسان نے اسی ہنر میں ایک حیرت انگیز طبی راز دریافت کر لیا ہے۔

کراچی میں بھی چند لیچ تھراپسٹ موجود ہی
یہی مراکز زیادہ تر Raktamokshana کے اصول پر کام کرتے ہیں - یعنی خراب خون نکالنا، جوڑوں کا درد، پھوڑے پھنسیاں، خارش، اور چہرے کے دانوں کے لیے۔

کراچی کے معروف لیچ تھراپی سینٹرز:
1. Aqsa Hijama and Leech Therapy Centre
• پتہ: D 474, 50 Korangi Number 5 Rd, کورنگی ٹاؤن، کراچی
• فون: +92 310 2980270
• یہ خاص طور پر "Hijama and Leech Therapy" کے نام سے رجسٹرڈ ہے

2. Bilal Hijama Clinic - Hijama Center in Karachi
• پتہ: B-39, گلشن اقبال ٹاؤن، کراچی
• فون: +92 300 2529353
• ویب سائٹ: bilalhijamaclinic.com

• یہاں حجامہ کے ساتھ ساتھ جونک تھراپی بھی کی جاتی ہے، 3. Hakeem Bilal Herbal Hijama & Physiotherapy Clinic
• پتہ: Sindh Latif Terrace, ST-4-D, Rashid Minhas Road, Federal B Area, Ancholi Block 20, Gulberg Town, Karachi
• ڈاکٹر: Muhammad Bilal Shaikh (DUMS, Certified Hijama Specialist)

4. Qasmi Regimental Therapy and Hijama Center
• پتہ: Shop #03, Hafsa Tower, Sachal Goth, Gulistan e Johar, Karachi
• ڈاکٹر: Saeed Ahmed Qasmi (BEMS, FTJ, Hijama)




‎ #جونک #سائنس #صحت #پاکستان

12/08/2026

Another World Class Premium Product by
HerboCure Derma Series

‏HerboCure Derma Series — TranexaGlow RX

‏Brightening & Pigmentation Control Serum

ضدی اور ڈھیٹ چھائیاں

جدید ترین طاقتور فارمولہ
‏TranexaGlow RX ایک جدید brightening serum ہے جو خاص طور پر melasma، dark spots، post-acne marks اور uneven skin tone کی appearance کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا advanced active combination جلد کی pigmentation کو target کرنے کے ساتھ جلد کو زیادہ صاف، یکساں، روشن اور radiant دکھانے میں مدد کرتا ہے۔

✨ اہم فوائد
• ضدی Melasma اور pigmentation کی appearance کم کرنے میں مدد
‏ • Dark spots اور brown spots کو بتدریج ہلکا کرنے میں معاون
‏ • Acne کے بعد رہ جانے والے داغ دھبوں کی appearance بہتر کرنے میں مدد
• جلد کی uneven tone کو زیادہ یکساں بناتا ہے
‏ • Dull اور بے رونق جلد کو روشن اور fresh appearance دیتا ہے
• جلد کو smooth اور radiant دکھانے میں مدد
‏ • Antioxidant protection کے ذریعے جلد کو environmental stress سے بچانے میں معاون

‏🌿 Advanced Active Formula

‏Tranexamic Acid 5%
‏Pigmentation اور گہری چھائیوں ( Melasma) کے خلاف formula کا جدید اور انتہائ موثر مرکزی active، جو غیر ضروری melanin production کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

‏Vitamin C 3%
ایک طاقتور antioxidant جو dull complexion کو brighten کرنے اور جلد کو fresh، luminous appearance دینے میں مدد کرتا ہے۔

‏Niacinamide 5%
‏Uneven pigmentation کو بہتر بنانے، skin barrier کو support کرنے اور overall skin tone کو زیادہ even بنانے میں معاون۔

‏Alpha Arbutin 2%
‏Melanin formation کو regulate کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے dark spots بتدریج کم نمایاں ہو سکتے ہیں۔

💧 استعمال کا طریقہ

صاف اور خشک چہرے پر 3-5 قطرے لگائیں اور نرمی سے جذب کریں۔ ابتدا میں روزانہ ایک مرتبہ رات کو استعمال کریں۔ جلد کے موافق ہونے پر استعمال کو product formulation کے مطابق بڑھایا جا سکتا ہے۔

دن کے وقت broad-spectrum SPF 50+ sunscreen لازمی استعمال کریں، خصوصاً melasma اور pigmentation والی جلد پر۔

‏👩‍🦰👨‍🦱 For Men & Women

‏TranexaGlow RX مردوں اور خواتین دونوں کے لیے موزوں brightening serum ہے۔

‏HerboCure Derma Series
‏Targeted Care for Pigmentation • Dark Spots • Uneven Tone

For Details check First Comment

Photos from Herbo Cure's post 11/08/2026

DCJ 12

الحمدللہ!
یہ ھربوکیور ھربل ایورویدکس کی پہلی پروڈکٹ تھی اور گزشتہ چھ سال سے اس کی مقبولیت میں کوئ کمی نہیں آئ ہے۔ پاکستان کے دور دراز علاقوں اور خاص طور پر KPK کے سرد برفانی علاقوں میں اس کی طلب بہت زیادہ ہے۔ لوگ بہت زیادہ تعداد میں منگواتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ ھربوکیور کی اس اولین پروڈکٹ کے فوائد و اثرات نے ہی لوگوں پر ھربو کیور کی ادویات کا اعتماد و بھروسہ قائم کیا۔

ضدی اور ڈھیٹ کھانسی، کالی کھانسی، دائمی نزلہ زکام، گلے کی خرابی دمہ اور نمونیہ جیسی کی بیماریوں سے مکمل نجات

‎یونانی و ایورویدک مجرب نسخہ جات کا شافی امتزاج

DCJ-12 (Herbal Capsules)

انڈیا سے فاضل الطب و جراحت و سرٹیفائیڈ و تجربہ کار بزرگ طبیب جناب عنایت اللہ خان برنی کے ترتیب شدہ نسخہ سے تیار کردہ۔

اس نسخہ کی افادیت کا تجربہ مجھے اس وقت ہوا جب میرے ایک عزیز کے تین بچوں کی مستقل سخت کھانسی، حلق کی سوزش، نزلہ اور سینے پر بلغم کی کھڑ کھڑ ایک ماہ تک ہر طرح کے ایلوپیتھک اور ہومیو و دیسی ادویات اور ٹوٹکوں سے بھی ٹھیک نہ ہوسکی۔ ہمارے والد مرحوم کے دوست بزرگ حکیم جناب عنایت اللہ خان برنی جو اب بوجہ ضعیفی مطب وغیرہ نہیں کرتے، نے کمال شفقت سے یہ نسخہ بنوا کر عنایت فرمایا جس کے تین دن کے استعمال سے ہی بہت زیادہ بہتری آگئ اور ھفتہ بھر کے استعمال سے مکمل شفا یابی ہوئ۔

موسم سرما میں بچوں بڑوں ، بزرگ، خواتین و حضرات ہر ایک کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے موسم کا تمام لطف و مزا زحمت اور وبال بن جاتا ہے۔ سونے پر سہاگہ دور جدید کی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ نے مزید لوگوں کو گلے، سانس اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا کررکھا ہے۔ پورا موسم سرما مختلف کف سیرپ، نزلہ زکام کی گولیاں۔ جوشاندے، لعوق، اور ٹوٹکے کرتے ہوئے گزرتا ہے۔ لیکن یہ ڈھیٹ امراض پیچھا نہیں چھوڑتے۔

دیسی و ایورویدک نسخہ جات کے موثر ہونے کی اولین شرط اصلی اور خالص صاف ستھری جڑی بوٹیوں کا استعمال ہے۔ آجکل اکثر پنسار حضرات اصل جڑی بوٹیوں کی جگہ دو نمبر یا ان سے ملتی جلتی کوئ دوسری سستی ھرب عام لوگوں کو دے دیا کرتے ہیں۔ کیونکہ عام عوام کو اصل جڑی بوٹیوں کی پہچان نہیں اس لئے خود نسخہ بنانے کی صورت میں فائدہ نہیں ہوتا اور لوگ دیسی ھربل ادویات سے بدظن ہوجایا کرتے ہیں۔ حکیم صاحب اپنی تمام ادویات کی تیاری میں دیکھ بھال کر اصل جڑی بوٹیاں انڈیا اور کشمیر سے منگوا کر استعمال کرتے ہیں۔

طب یونانی اور ایورویدک کے مجرب اور چیدہ چیدہ آزمودہ قیمتی12 خالص جڑی بوٹیوں پر مشتمل یہ کیپسول موسم سرما و گرما میں ان تمام بیماریوں سے مکمل نجات دیتے ہیں۔👇

دمہ ۔کالی کھانسی ۔خشک وتر کھانسی ۔پھیپھڑوں کے امراض ۔گلے کے
امراض ۔گلے کا ورم ۔موسمی الرجی ۔پولن الرجی ۔سانس کی تنگی۔نزلہ زکام ۔چھینکوں کا آنا ۔ حلق میں ریشہ، کیرا، نمونیا ڈبہ۔پسلی کا درد، سینے پر بلغم کی بلاکج دیگر تمام عضلاتی عصابی اور اعصابی عضلاتی امراض میں اکسیری دوا ہے۔ بہت اعلی کمبینیشن ہے
نہ صرف سردی کے امراض کا علاج ہے بلکہ موسم برسات اور موسم گرما میں ہونے والی ہر قسم کی کھانسی اور مستقل نزلہ زکام کا علاج ہے۔
قوت مدافعت کو بڑھا کر اعضاء کی کارکردگی بہتر کرنے میں اعلی شے ہے۔
آنے والے وقت میں ڈسٹ الرجی وغیرہ سے حفاظت کا بہترین معاون بھی۔

پرھیز: سرد مشروبات اور تُرش اشیا،
خشک میوہ جات اور مونگ پھلیاں وغیرہ کھا کر فورا” پانی پینے سے گریز کیجئے۔ کیونکہ ان خشک میوہ جات میں موجود روغن ٹھنڈے پانی کی وجہ سے گلے میں جم کر خراش پیدا کردیتا ہے۔ ویسے بھی خشک میوہ جات کھانے کے فورا” بعد پانی پینے سے ان کی افادیت ختم ہوجاتی ہے۔ بچوں کا سینہ اور سر اچھی طرح ڈھک کر سردی سے محفوظ رکھئے۔ بہت زیادہ گردو غبار اور سموگ کی صورت میں ماسک کا استعمال کیجئے۔

Ingredients:
Each 1000 mg capsule contains,
Curcuma- 80mg
Saussurea lappa Clarke-80mg
Pistacia integerrima-80mg
Rheum officinale-80mg
Shorea robusta-80mg
Cervidae Antlers-80mg
Zingiber officinale-80mg
Syzygium aromaticum-80mg
Myristica fragrans-80mg
Myristicaceae-80mg
Cinnamomum verum-80mg
Ferula assa-foetida-80mg

خوراک: بڑوں کے لئے ایک کیپسول صبح شام دودھ پتی چائے یا قہوے کے ساتھ۔ جبکہ دس سال سے کم عمر بچوں کو ایک کیپسول کا سفوف ایک چمچی شہد میں مکس کرکے آدھی چمچی صبح اور آدھی چمچی رات سوتے وقت کھلانا چاہئے۔ دو دن کے استعمال سے ہی فرق پتہ چل جاتا ہے اور دوسری تمام ادویات سے جان چھٹ جاتی ہے۔
بیماری کی صورت میں شفا ہونے کے بعد برائے حفظ ما تقدم موسم سرما و گرما میں اس دوا کو ہر دوسرے تیسرے دن استعمال کرتے رہنے سے ان امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے پہلا کمنٹ

Photos from Herbo Cure's post 09/08/2026

خواتین چست درست!
ھربو کیور سیڈ سائیکل پاؤڈر اور فیمی کیور کیپسول

ھائے پہلے میری اتنی موٹی اور لمبی چُٹیا تھی اب تو یہ کوچی جیسی رہ گئ ہے۔ پہلے میرا رنگ اتنا گلابی اور شائنی تھا اب تو چہرہ عجیب مٹیالا سا ہوگیا ہے یہ داغ دھبے۔ افففف۔

آپ نے اکثر خواتین اور لڑکیوں کو یہ شکایت کرتے دیکھا ہوگا کہ بظاہر بغیر کسی واضح وجہ کے ان کے حسن و صحت کو گہن لگ جاتا ہے۔ پھر وہ بالوں کے لئے مختلف ھئر آئل اور چہرے کے لئے طرح طرح کے لوشن اور کریمز ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں مگر فائدہ کوئ نہیں ہوتا۔
خواتین کے حسن و صحت میں سب سے اہم کردار ان کا زنانہ ھارمونل بیلنس کا ہوتا ہے۔ لیکن ہماری 90% خواتین کا ھارمونل نظام ناقص یا غیر متوازن غذا، لائف اسٹائل اور کچھ گھریلو یا معاشرتی چشم پوشیوں کی وجہ سے بگڑا ہی رہتا ہے۔ جس کا نتیجہ رنگت کی سیاہی، آنکھوں کے حلقے، بال روکھے بے جان اور جھڑنا، ھڈیوں کا بھربھرا پن، کمزوری کی صورت نکلتا ہے۔ ہماری خواتین بالوں کی خوبصورتی اور چہرے کے لئے طرح طرح کی کریمز اور تیل ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں مگر یاد رکھئے کہ اگر آپ کا ھارمونل نظام ڈسبیلنس ہے تو ہھر آپ بے شک گولڈ کا کشتہ یا ھیرے جواہرات بھی تیل میں گھول کر بالوں اور چہرے پر لگا لیں آپ کو ککھ فائدہ نہیں ہونا، جبکہ ھارمونل نظام درست ہونے کی صورت آپ روکھی روٹی دال بھی کھائیں گی تو آپ کا حسن جلد اور بالوں میں لشکارے مارے گا۔
بال اور اسکن خراب ہونے کی دوسری بڑی وجہ خون میں ھیموگلوبن کی کمی ہوتی ہے۔ اگر یہ آپ کے خون میں مقررہ مقدار سے کم ہے تو بھی آپ کو صحت اور اسکن و بالوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بدقسمتی سے ہماری خواتین کی اکثریت ھیموگلوبن کی کمی کا شکار ہے کیونکہ اکثر خواتین اپنی غذا اور خوراک کی طرف سے لاپرواہی برتتی ہیں۔
یہ ھیموگلوبن ایک سادہ سے سستے بلڈ ٹیسٹ CBC کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے۔
یاد رکھئے کہ گھر کی خاتون کی صحت درست ہوگی تو تمام گھرانہ درست ہوگا۔ اگر عورت کی صحت درست نہیں تو پھر وہ گھر کا نظام درست طریقے سے نہیں چلا پائے گی اور باقی سارے گھر والے بھی کھڈے لائن لگیں گے۔
خواتین لازمی لازمی اپنی صحت کا بہت بہت زیادہ خیال رکھیں۔
ھربوکیور گربل فارما میں بہترین عمدہ اجزا سے تیار کردہ سیڈ سائیکل کا سفوف اور ھیموگلوبن کی کمی دور کرنے کی دیسی ایورویدک ادویات و تیار شدہ نسخے دستیاب ہیں۔
خواتین رہیں چست درست

خواتین کی صحت اور ھارمونل نظام کی بہتری اور شفایابی کے لئے اس کورس میں دو طرح کی ادویات شامل ہیں۔

1-سیڈ سائیکل
خواتین کے پیریڈز اور ھارمونل سسٹم بہت نازک اور پیچیدہ ہوتا ہے۔ اس کی خرابی یا باقاعدگی سے خواتین کی صحت پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ یہ بے قاعدگی اگر زیادہ عرصہ جاری رہے تو رحم میں رسولیاںیا پانی کی تھیلیاں( PCOS) کا بننا، جسم اور چہرے کی رنگت بگڑ جاتی ہے۔ داغ دھبے، سیاہی، اور بال روکھے بے جان ہو کر جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔ وزن کا بڑھنا اور جسمانی کمزوری وغیرہ۔

سیڈ سائکلنگ ایک قدرتی طریقہ ہے جس میں مختلف بیجوں کا استعمال کرکے خواتین کے ہارمونز کو متوازن کیا جاتا ہے،جو ہر قسم کے سائڈ افیکٹس سے پاک ہے۔ خاص طور پر ماہواری کے سائیکل کے دوران یہ طریقہ عام طور پر خواتین میں ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کے لیول
کو متوازن رکھنے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

سیڈ سائکلنگ کے دو اہم مراحل ہوتے ہیں:
1. فولیکلر فیز (Follicular Phase)
یہ سائیکل کے پہلے دن سے شروع ہوتا ہے اور 14ویں دن تک چلتا ہے. یہ پیریڈز شروع ہونے کےپہلے دن سے شروع ہوتے ہیں۔ (عام طور پر اوویولیشن سے پہلے تک)۔
پیریڈز شروع ہونے کے دن 1 سے دن 14 تک روزانہ 1 چمچ پاؤڈر A کی ایک چمچی صبح شام دودھ یا پانی سے لیں۔
فائدہ: یہ پاؤڈر A ایسٹروجن کی پیداوار میں مدد دیتے ہیں جو جسم میں اضافی ایسٹروجن کو ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
2. لُوٹیل فیز (Luteal Phase)
یہ اوویولیشن کے بعد شروع ہوتا ہے اور پیریڈز ختم ہونے کے اگلے دن سے شروع ہوتا ہے۔ (15ویں دن سے 28ویں دن تک)۔
اس دوران آپ سیڈ سائیکل کا پاؤڈر B ایک چمچی صبح شام دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
فائدہ: یہ پروجیسٹرون کی سطح بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اور جسم میں سوزش کو کم کرتے ہیں۔
سیڈ سائکلنگ کیسے کی جائے؟
فولیکلر فیز: پیریڈز شروع ہونے کے پہلے دن 1 سے دن 14 تک روزانہ 1 چمچ پاؤڈر A صبح شام
لُوٹیل فیز: پیریڈز ختم ہونے کے اگلے دن سے 15 دن تک روزانہ 1 چمچ پاوڈر B صبح شام
فوائد:
ہارمونز کو متوازن کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ماہواری کی بے قاعدگیوں کو درست کرنے کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔
جلد، بالوں اور موڈ کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔
یہ طریقہ کار قدرتی ہے اور کوئی مضر اثرات نہیں رکھتا، لیکن اس کے اثرات ہر عورت کے جسم پر مختلف ہو سکتے ہیں۔

نمبر 2
۲-فیمی کیور کیپسول
یہ کیپسول 30 دن تک روزانہ صبح شام ایک کیپسول پانی کے ساتھ
فوائد: ورم رحم۔سوزشِ رحم۔سسٹ۔انقلابِ رحم۔
ھارمون کا امبیلنس ھونا۔ایگ کا نہ بننا
رحم کی تمام خرابیوں کے لیے مایہ ناز نسخہ ھے۔

مزید تفصیلات فرسٹ کمنٹ

07/08/2026

🌿 حبِ راحت اور کپسول راحت
ایک کورس میں شامل ہیں 50 گولیاں اور 50 کیپسول

جب جسم تھک جائے، طاقت کم ہونے لگے اور زندگی کی تازگی کہیں کھو جائے۔۔۔
کیا آپ بھی ایسی کیفیت سے گزر رہے ہیں کہ جنسی کمزوری کے ساتھ جسمانی کمزوری، کمر اور جوڑوں کا درد، پٹھوں میں کھنچاؤ، صبح اٹھتے ہی سستی اور بدن میں ٹوٹ پھوٹ محسوس ہوتی ہے؟
ایسے لوگ جنسی طاقت کی ادویات استعمال کرتے ہیں، مگر وہ ان کے مزاج کو موافق نہیں آتیں۔ جسم میں گرمی، بے چینی یا دوسری ناگواری محسوس ہونے لگتی ہے، اور فائدے کے بجائے طبیعت مزید بوجھل محسوس ہوتی ہے۔
ایسے افراد کے لیے پیش ہے حبِ راحت اور کپسول راحت۔
خاص روایتی حکیمی مرکب سے تیار کردہ یہ دونوں فارمولے جسمانی توانائی، عمومی طاقت، جوڑوں اور پٹھوں کی راحت اور جنسی صحت کی معاونت کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
یہ صرف وقتی جوش یا مصنوعی تحریک کا تصور نہیں، بلکہ مقصد ہے:
جسم کو راحت — تھکن کو کم کرنے میں معاونت — پٹھوں اور جوڑوں کو آرام — اور توانائی و قوت کے احساس کو بحال کرنے میں مدد۔
صبح کا آغاز بوجھل پن کے بجائے تازگی کے احساس کے ساتھ۔۔۔
دن بھر کی مصروفیت میں بہتر توانائی کے ساتھ۔۔۔
اور ازدواجی زندگی میں اعتماد اور اطمینان کے احساس کے ساتھ۔
شوگر کے مریضوں کے لئے بھی انتہائ مفید
حبِ راحت + کپسول راحت
جسمانی راحت بھی، توانائی کی معاونت بھی — اور جنسی صحت کے لیے روایتی حکیمی سہارا بھی۔
نام حبِ راحت ہے۔۔۔
اور مقصد بھی راحت ہی ہے۔ 🌿
حبِ راحت — 50 Tablets
کپسول راحت — 50 Capsules
For Men & Women | Herbal Ayurvedic Formula

آرڈر و تفصیلات فرسٹ کمنٹ

30/07/2026

مکمل ایک ماہ کا کورس
کچھ پرھیز، واک اور بتائے گئے طریقے سے پابندی سے دوا کے استعمال سے ایک۔ ماہ میں 5 سے 7 کلو وزن کم ہوسکتا ہے۔
وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ یورک ایسڈ، کولسٹرول، ٹرائ گلیسرائڈز، فیٹی لیور اور جسم سے مضر مادے نکال کر مکمل۔ باڈی ڈی ٹاکس کرتا ہے۔ انسولین ریزسٹنس کم کرتا ہے۔
آنتوں میں برسوں کے جمے فضلے کو نکال کر صاف کرتا ہے۔ مصفی خون اور رنگ صاف کرتا ہے۔
جسم کو ھلکا پھلکا چست سڈول بناتا ہے۔

قیمت؛3500/
ڈلیوری فری
صرف ایڈوانس پیمنٹ
Herbo Cure
Wa.me/923303433463

Photos from Herbo Cure's post 27/07/2026

‎زیتون کا تیل اور انجیر

‎یہ نسخہ عرب ممالک میں بہت استعمال ھوتا ھے آج میں نےلکھنے کی کوشش کی اور اس کے فوائد پر مبنی پوسٹ آپ کے لئے پیش کر دی.کیوں کہ ان دونوں مبارک چیزوں کا زکر قرآن پاک میں ھے اور اللہ پاک نے ان دونوں کا زکر سورۃ التین میں کیا ہے

‎نسخہ
‎ایک گلاس میں پچھتر فیصد یعنی تین چوتھائ زیتون کا تیل ڈالیں اور عصر کے وقت اس تیل میں تین عدد خشک انجیر ڈال کر ڈھک دیں رات بھر انجیر تیل میں رھنے دیں صبح فجر کے بعد تینوں انجیر کھا لیں پھر عصر کے بعد تین انجیر تیل میں ڈال دیں اور فجر کے بعد کھا لیں تقریباً ایک مہینہ لگا تار اس طریقے سے انجیر استعمال کریں.

‎یا
‎نسخہ بطریقہ دوم :
‎ایک شیشے کے جار یا کھلے منہ والی بوتل میں انجیر خشک آدھا کلو صاف شدہ لے کر بھر دیں کم ازکم ایک لٹر زیتون کا آئل ڈال کر ڈھکن مضبوطی سے بند کر دیں اور بوتل کو خشک و روشن جگہ، دھوپ والی جگہ نہ ھو ، ۱۵ دنوں کے لئے رکھ دیں ۱۵ دنوں میں انجیریں کافی حد تک تیل جذب کر چکی ھوں گی اور انجیر کچھ پھول چکی ھو گی اسکا بھی طریقہ استعمال وہی ھے بعد از فجر یا نہار منہ ایک تا تین انجیر کھا لیں اور کچھ دیر بعد ناشتہ کریں ایک ماہ استعمال کریں

‎فوائد
‎جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پوری ھوجائیگی اور جوڑوں کادرد ، پٹھوں کادرد ، ھڈیوں کادرد ، گھٹنوں کا درد ، اٹھتے وقت جوڑوں اور ھڈیوں کے پٹاخے نکلنا بھی ان شاءاللہ ختم ھوجائیں گے.اس کے ساتھ ساتھ آنتوں کے مسائل بھی بہتر ھونا شروع ھو جائیں گے. اندرونی ذخموں کو بھی بہتر کرتا ھے شوگر والے بھی استعمال کر سکتے ھیں کولیسڑول والے بھی استعمال کریں کیوں کہ اس سے کوئی نقصان نہیں ھوتا.دمہ کے مریض بھی استعمال کر سکتے ھیں ان فوائد کے علاوہ بھی اسکے کافی فوائد ھیں الغرض یہ نسخہ انسانی جسم و صحت کے لئے انتہائی موزوں ھے.
عرفان حیدر بٹ👆

ضروری بات:

یہ نسخہ وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔ یہ فیٹی لیور کا علاج ہے۔
البتہ گرم مزاج لوگ طبیب کے مشورے سے استعمال کریں۔

۔آجکل خالص اور معیاری روغن زیتون ملنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ سب سے بہتر روغن زیتون اٹلی اور اسپین کا تصور کیا جاتا ہے جو سو دوسو اور تین سو ملی لیٹر کے ٹن میں دستیاب ہے۔ ساسو نامی روغن زیتون بھی اٹلی سے درامد شدہ ہے اور سو ملی لیٹر پانچ چھ سو میں دستیاب ہے جبکہ
دو سو ملی لیٹر یعنی ایک پائو تیل کا ٹن گیارہ سو میں دستیاب ہے۔
جو عام متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہے۔۔ روغن زیتون کی سب سے بہتر قسم ورجن اولیو آئل ہے۔ ورجن اولیو آئل وہ ہوتا ہے جو زیتون کے بیج کو بغیر گرم کئے تیل نکالا جاتا ہے۔ اس کی مہک اور ذائقہ انتہائ خوشگوار ہوتا ہے۔ گرم کرنے پر روغن زیتون کے بہت سے مفید اجزا ختم ہو جاتے ہیں۔
خاص طور پر طبی و دوائ استعمال کے لئے خالص ترین ورجن اولیو آئل ہی استعمال کرنا چاہئے۔ وطن عزیز میں ملاوٹ اور دونمبری کا یہ حال ہے کہ ناقص اور ملاوٹ شدہ اولیو آئل امپورٹڈ اٹلی اور اسپین کی جعلی پیکنگ میں دستیاب ہے جس کی عام آدمی پہچان نہیں کرپاتا اور نتیجتا'' روغن زیتون کے ان بیش و بہا فوائد سے محروم رہتا ہے جو کہ خالص ورجن روغن سے حاصل ہوتے ہیں۔
۔ پاکستان میں عموما'' ڈالڈا اور دوسرے برانڈز کا جو روغن زیتون کھانا پکانے کے لئے ایک اور تین لٹر کی پیکنگ میں دستیاب ہے وہ خالص روغن زیتون نہیں بلکہ اولیو پومیس آئل (Olive Pomace Oil) کہلاتا ہے جو دراصل زیتون کا ورجن تیل نکالنے کے بعد بچ جانے والے پھوک اور کچرے کو گرم کر کے نکالا جاتا ہے جس کی کوالٹی گھٹیا ہوتی ہے اور بعض اوقات اس میں کسی دوسرے تیل کی آمیزش Blending بھی کردی جاتی ہے۔ اس کی قیمت 2000 روپے لیٹر ہے۔ جبکہ اعلی عمدہ امپورٹڈ ورجن اولیو آئل 3500 سو سے 4500 سو روپے لیٹر دستیاب ہے۔
آپ جب بھی امپورٹڈ ورجن اولیو آئل خریدیں کسی مناسب معیاری اسٹور یا بھروسے کی دکان سے خریدیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں کراچی لاہور اسلام آباد وغیرہ کے بڑے اسٹورز اور مالز پر تو اصلی امپورٹڈ ورجن اولیو آئل مل جاتا ہے لیکن اکثر چھوٹے شہروں اور قصبوں میں جعلی اور غیر معیاری اشیا کی بھرمار ہے۔ اگر آپ اصلی امپورٹڈ ورجن اولیو آئل بااعتماد اسٹور سے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو کراچی کے ناہید اسٹور سے خریداری کا مشورہ دونگا۔ کراچی اور پاکستان کے دوسرے شہروں کے لوگ ناہید سےآنلائن خریداری بھی کرسکتے ہیں۔ ناہید اسٹورز والے تمام اشیا انتہائ عمدہ اور مضبوط پیکنگ میں باحفاظت طریقے سے ڈلیور کرتے ہیں۔
اگر آپ گروسری آئٹمز سے لے کر الیکٹرونکس اور ہوم اپلائنسز تک اور برانڈڈ پرفیومز سے لے کر ادویات تک اعلی اور معیاری خریدنا چاہتے ہیں تو دئے گئے لنک پر جاکر اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ Savyour پر سینکڑوں دوسرے اسٹورز کے ساتھ ناہید اسٹور بھی موجود ہے جہاں سے آپ پاکستان کے چھوٹے سے چھوٹے شہر اور دور داز قصبے سے گھر بیٹھے مکمل تسلی اور اعتماد کے ساتھ بے شمار اوریجنل معیاری مصنوعات
خرید سکتے ہیں۔اس ایپ کے حوالے سے خریداری پر آپ کو بہترین ڈسکاؤنٹ اور کیش بیک بھی دیا جاتا ہے۔👇

https://savyour.app/bqeHX




ثنــͣــᷠــͣــ᩺ـــااللــͪــͣــᷝـᷝــͧــہ خـᷠــͣــͪــⷦــان احـسᷠــͣــᷤــͪــⷣـــ

24/07/2026

تفصیلات فرسٹ کمنٹ

Meta AI — Shared Artifact 23/07/2026

بچوں میں پیٹ کے کیڑے: وجوہات، علامات، احتیاط اور علاج

بچوں میں پیٹ کے کیڑے ایک عام مسئلہ ہے، خاص طور پر ایسے معاشروں میں جہاں صفائی، صاف پانی اور متوازن غذا کا مناسب انتظام نہ ہو۔ آنتوں میں کیڑوں کی موجودگی نہ صرف بچے کی صحت اور نشوونما کو متاثر کرتی ہے بلکہ بھوک، ہاضمہ اور جسمانی طاقت پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

پیٹ میں کیڑے کیوں ہوتے ہیں؟

پیٹ کے کیڑے مختلف وجوہات کی بنا پر پیدا ہو سکتے ہیں۔ بچوں کے گندے ہاتھ، لمبے یا آلودہ ناخن، مٹی میں کھیلنے کے بعد ہاتھ نہ دھونا، بغیر دھلی سبزیاں اور پھل کھانا، آلودہ پانی پینا یا غیر معیاری خوراک استعمال کرنا کیڑوں کے انڈوں کو جسم میں داخل ہونے کا موقع دیتا ہے۔

کچھ بچوں میں مٹی، چاک، راکھ یا چونا کھانے کی عادت (Pica) بھی پائی جاتی ہے، جس سے کیڑوں کے انڈے آسانی سے معدے اور آنتوں تک پہنچ جاتے ہیں۔ اسی طرح زیادہ مٹھائیاں، جنک فوڈ اور بے قاعدہ غذا اگرچہ براہِ راست کیڑے پیدا نہیں کرتیں، لیکن یہ ہاضمہ خراب کر کے آنتوں کی صحت کو متاثر کر سکتی ہیں۔

بچوں میں خطرہ زیادہ کیوں ہوتا ہے؟

بچوں کا نظامِ ہضم ابھی نشوونما کے مرحلے میں ہوتا ہے، اس لیے وہ انفیکشن کا نسبتاً جلد شکار ہو سکتے ہیں۔ رینگنے والے اور کھیل کود کرنے والے بچے بار بار چیزیں منہ میں ڈالتے ہیں، اس لیے اگر صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو کیڑوں کے انڈے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔

علامات

اگر بچے میں درج ذیل علامات بار بار ظاہر ہوں تو پیٹ کے کیڑوں کا امکان ہو سکتا ہے:
• بھوک کم یا غیر معمولی زیادہ لگنا
• وزن نہ بڑھنا یا کم ہونا
• پیٹ میں درد یا مروڑ
• مقعد کے اردگرد، خاص طور پر رات کے وقت، شدید خارش
• متلی یا قے
• بے چینی، چڑچڑاپن یا نیند میں خلل
• خون کی کمی یا جسمانی کمزوری

یہ علامات دوسری بیماریوں میں بھی ہو سکتی ہیں، اس لیے درست تشخیص ضروری ہے۔

احتیاط ہی بہترین علاج ہے

بچوں کو کھانے سے پہلے اور بیت الخلا کے بعد صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں۔ ناخن ہمیشہ چھوٹے رکھیں، صاف پانی پلائیں، پھل اور سبزیاں اچھی طرح دھو کر استعمال کریں اور بچوں کو مٹی یا غیر صاف چیزیں منہ میں ڈالنے سے روکیں۔ گھر، بیت الخلا اور بچوں کے کھلونوں کی صفائی بھی بہت اہم ہے۔

علاج

اگر بچے میں پیٹ کے کیڑوں کا شبہ ہو تو خود علاج کرنے کے بجائے مستند معالج یا بچوں کے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ آج کل مختلف اقسام کے کیڑوں کے لیے مؤثر ادویات دستیاب ہیں، لیکن ہر دوا ہر قسم کے کیڑے پر یکساں اثر نہیں کرتی، اس لیے درست تشخیص کے بعد ہی مناسب دوا استعمال کی جانی چاہیے۔

روایتی طب میں بھی بعض جڑی بوٹیاں اور نسخے صدیوں سے استعمال ہوتے رہے ہیں، تاہم بچوں میں ان کا استعمال ہمیشہ ماہر معالج کی نگرانی میں ہونا چاہیے، کیونکہ ہر قدرتی چیز ہر بچے کے لیے محفوظ یا مؤثر نہیں ہوتی۔

اہم بات

بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کا سب سے مؤثر طریقہ صفائی، متوازن غذا، صاف پانی اور بروقت طبی معائنہ ہے۔ والدین اگر روزمرہ صفائی کی عادات پر توجہ دیں اور علامات ظاہر ہونے پر فوری علاج کروائیں تو اس مسئلے سے بڑی حد تک بچا جا سکتا ہے۔

**صحت مند بچپن کی بنیاد صرف اچھی خوراک نہیں بلکہ اچھی صفائی بھی ہے۔

Meta AI — Shared Artifact View this interactive artifact created with Meta AI

Category

Telephone

Website

Address

Gulshan E Iqbal
Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Herbo Cure posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Karachi.