Daily Awaz Times Gulzar-e-Hijri

Daily Awaz Times Gulzar-e-Hijri

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Gulzar-e-Hijri, Health/Beauty, Abul hasan ispahani Road gulzar e hijri, Karachi.

23/04/2026

تھانہ شریف آباد کی حدود، ایف سی ایریا ریلوے پھاٹک روڈ پر پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔

مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اعجاز ولد سید حسن اور عدنان ولد محمد انور کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل برآمد ہوئے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

15/12/2025

کراچی سوراب گوٹھ الا صف اسکوائر

06/12/2025

کراچی: پاک کالونی پولیس کا منشیات فروش کاشف کے اڈے پر چھاپہ، امجد شیخ
کراچی: چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، ایس ایس پی کیماڑی
کراچی: فائرنگ کا تبادلہ شیریں بیکری کے قریب پیش آیا، امجد شیخ
کراچی: جوابی فائرنگ میں دو زخمی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا، امجد شیخ
کراچی: جبکہ ملزم عید بادشاہ عرف الیاس پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، امجد شیخ
کراچی: اسلحہ تین پستول، منشیات آئس اور نقدی رقم برآمد ہوئی، امجد شیخ
کراچی: ملزمان سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں، ایس ایس پی کیماڑی
کراچی: ملزمان کی شناخت زخمی ارباز، حسن، علی نواز اور عاصم کے نام سے ہوئی، ایس ایس پی
کراچی: گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ نکلے، ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ
کراچی: ملزمان پر منشیات، اسلحے، پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں، امجد شیخ
کراچی: ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مزید مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی
کراچی: ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، ایس ایس پی امجد احمد شیخ

06/12/2025

ضلع ٹانک ▫‼️▫ پریس ریلیز
مورخہ: 025-12-04
_*⏪ ڈی پی او ٹانک کی واضح ہدایات پر ڈی ایس پی رورل کی زیرنگرانی ایس ایچ او ملازئی کا کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن*_

ٹانک: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک شبیر حسین شاہ کی واضح احکامات اور جرائم کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی رورل سرکل حاجی کفایت اللہ خان مستی خیل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ملازئی رفیع اللہ خان نے اپنے علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس کے دوران انہوں نے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں لگائیں، مشتبہ مقامات کی چیکنگ کی، دہشتگردی کے ممکنہ ٹھکانوں کا معائنہ کیا اور اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائیں۔
اس دوران انہوں نے ملزم نورزمان ولد محمد زمان قوم کنڈی سکنہ اماخیل کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا جن میں دو عدد بندوق بارہ بور دونالی، 02 عدد بندوق بارہ بور اکہ نالی، 02 عدد ریپیٹر بارہ بور، 02 عدد رائفل 3×3 بور، 06 عدد پسٹل 30 بور، 01 عدد پسٹل 9mm، 275 عدد کارتوس 30 بور، 500 عدد کارتوس بارہ بور شامل ہیں۔ ملزم مذکورہ کو موقع پر حسبِ ضابطہ گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او ٹانک کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی بلا تعطل جاری رہیں گی اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

06/12/2025

نیو کراچی پولیس کا مقابلہ — 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
نیو کراچی سیکٹر 11-I میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں 2 ملزمان شدید زخمی اور 2 بلاضرر گرفتار کیے گئے۔ پولیس اہلکار محفوظ رہے، الحمدللہ۔

برآمدگی میں 2 موٹر سائیکلیں، 4 پسٹل اور 5 موبائل فون شامل ہیں۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ASH منتقل کردیا گیا، جبکہ CSU نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

PoliceAction LawAndOrder

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Abul Hasan Ispahani Road Gulzar E Hijri
Karachi
75330