Jhang Times

Jhang Times

Share

جھنگ کی تمام خبریں

19/09/2026

اہم وضاحت — جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات

شیخ فواد اکرم کی جانب سے دائر کی گئی رِٹ پٹیشن کا مقصد الیکشن رکوانا یا الیکشن پر سٹے لینا ہرگز نہیں ہے۔

یہ رِٹ اس فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے جس کے تحت ایسے امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی، جن کے حوالے سے گوشواروں، ٹرن اوور اور دیگر قانونی و انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے اعتراضات موجود ہیں۔

خصوصاً کارپوریٹ کلاس کے حوالے سے مطلوبہ ٹرن اوور کی شرط اور دیگر قانونی تقاضوں پر جو اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، ان کا قانونی جائزہ لینے کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کیا گیا ہے، تاکہ صرف اہل اور قانون کے مطابق پورا اترنے والے امیدوار ہی الیکشن میں حصہ لیں۔

یہ بات بالکل واضح ہے کہ الیکشن رکوانا ہمارا مقصد نہیں۔
ان شاء اللہ جھنگ چیمبر آف کامرس کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور ضرور ہوں گے۔

ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ انتخابات شفاف، منصفانہ اور چیمبر کے قانون و قواعد و ضوابط کے مطابق منعقد ہوں اور کسی نااہل امیدوار کو غیر قانونی طور پر انتخابی عمل کا حصہ نہ بنایا جائے

19/09/2026

FRIENDS GROUP — JHANG CHAMBER OF COMMERCE

الیکشن بھی ہوگا، لازمی ہوگا

ہم ہائی کورٹ گئے ہیں، اور اس کی وجہ پورے جھنگ کو معلوم ہے۔ ہمارے زاہد خان صاحب کو جس طریقۂ کار کے تحت Corporate Class سے Associate Class میں منتقل کیا گیا، اور شیخ نواز اکرم صاحب کے ساتھ بھی جس طریقۂ کار کے تحت یہی اقدام کیا گیا، ہمارا مؤقف ہے کہ یہی طریقۂ کار تمام متعلقہ فریقین پر یکساں طور پر لاگو ہونا چاہیے۔

ہم اسی اصول اور طریقۂ کار کی وضاحت کے لیے ہر متعلقہ فورم سے رجوع کریں گے۔

جہاں تک الیکشن کا تعلق ہے، کوئی Stay نہیں ہے اور نہ ہی ہم نے Stay لیا ہے۔ الیکشن ہوگا اور لازمی ہوگا۔

19/09/2026

جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری الیکشن 2026/2028 کی کیمپین کے سلسہ میں جھنگ چیمبر کے ووٹرز سے ملاقاتیں ہمراہ امیدواران فرینڈز گروپ.
ہماری جدوجہد کا مقصد صرف کامیابی نہیں بلکہ بزنس کمیونٹی کی مؤثر نمائندگی، اتحاد اور حقیقی خدمت ہے. انشااللہ اس الیکشن میں بھاری اکثریت سے فرینڈز گروپ کامیاب ہو گا.❤️❤️❤️

Photos from Jhang Times's post 18/09/2026

جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری الیکشن 2026/2028 کی کیمپین کے سلسہ میں جھنگ چیمبر کے ووٹرز سے ملاقاتیں ہمراہ امیدواران فرینڈز گروپ.
ہماری جدوجہد کا مقصد صرف کامیابی نہیں بلکہ بزنس کمیونٹی کی مؤثر نمائندگی، اتحاد اور حقیقی خدمت ہے. انشااللہ اس الیکشن میں بھاری اکثریت سے فرینڈز گروپ کامیاب ہو گا.❤️❤️❤️

18/09/2026
17/09/2026

ڈی جی ٹی او کے آج کے فیصلے کے بعد ہمارا واضح اور دوٹوک مؤقف

آج ڈی جی ٹی او کی جانب سے آنے والے فیصلے کے حوالے سے فرینڈز گروپ یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ ہماری نظر میں یہ فیصلہ چیمبر آف کامرس کے متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق بالکل نہیں ہے۔

ہم نے انتخابی عمل کے دوران قانون اور مقررہ قواعد کے مطابق اپنے اعتراضات پیش کیے تھے۔ ہماری قانونی رائے کے مطابق متعلقہ امیدواروں کے کاغذات میں گوشواروں اور دیگر لازمی قانونی تقاضوں کی عدم تکمیل کی بنیاد پر ان کے کاغذات مسترد ہونے چاہئیں تھے۔

تاہم ہم اس فیصلے کو آخری مرحلہ نہیں سمجھتے۔ فرینڈز گروپ اپنے قانونی حق کے مطابق اگلے فورم سے رجوع کرے گا اور ہمیں مکمل یقین ہے کہ وہاں قانون، قواعد و ضوابط اور حقائق کی روشنی میں ہمارے مؤقف کا جائزہ لیا جائے گا۔

ساتھ ہی یہ بات بھی بالکل واضح ہے کہ فرینڈز گروپ اپنی کامیابی کو کسی امیدوار کے ریجیکشن سے مشروط نہیں کر رہا۔ الحمدللہ، زمینی حقائق، کاروباری برادری کی حمایت اور موجودہ صورتحال ہمارے حق میں واضح برتری کی عکاسی کر رہی ہے۔

ہمیں اپنے امیدواروں، اپنی ٹیم اور جھنگ کی کاروباری برادری پر مکمل اعتماد ہے۔

ہم قانون کی بالادستی، شفاف انتخابی عمل اور کاروباری برادری کے حقیقی مینڈیٹ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ان شاء اللہ حق اور قانون کی فتح ہوگی۔

Category

Website

Address

Jhang Sadar
35200