Ch Waseem Langrial
Langrial,Teh Kharian,District Gujrat
جی ٹی روڈ کھاریاں چلتی کار پر گولیوں کی برسات ۔عدالت سے پیشی واپسی پر جاتے پنجن کسانہ کے قریب کار سوار دو افراد ق تل گجرات الغنی پٹرولیم، ہائی وے کھاریاں کے قریب نامعلوم افراد کی کار پر فائرنک، 02 افراد جاں بحق
اطلاعات کے مطابق کار سوار تین افراد الغنی پٹرول پمپ سے پٹرول بھروانے کے بعد واپس جہلم جا رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ تین افراد میں سے سامنے والی نشست پر موجود دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ پچھلی نشست پر موجود ایک آدمی محفوظ رہا۔
ریسکیو عملہ اور پولیس موقع پر موجود
*
کوٹلہ ارب علی خان تھانہ ککرالی کے
موضع ساہن کلاں میں سابقہ رنجش پرمبینہ طور پر محمد زبیر ولد محمد یونس کو اپنے گھر بلا کر گولیاں مار دیں،تھانہ ککرالی پولیس نے مدعی عبدالغفور ولد احمد خاں کی درخواست پر آزاد اورحماد پسران محمد الیاس،محمد اشفاق ولد میاں خاں اور محمد جواد ولد محمد اشفاق سکنائے دیہہ کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
ککرالی تھانے میں مبینہ رشوت کا معاملہ، 4 پولیس ملازمین معطل
1 لاکھ 30 ہزار روپے رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر ڈی پی او گجرات نے سابق ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر رائے فیاض سمیت 4 پولیس ملازمین کو معطل کر دیا۔
13/09/2026
انسپکٹر چوہدری عبدالرحمن ڈوگہ ایس ایچ او تھانہ ککرالی تعینات
13/09/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون !
صحافی عامر ندیم بٹ کوٹلہ
مختصر علالت کے بعداںتقال کر گئے ۔
طبیعت زیادہ خراب ہونے پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا
جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے
عامر ندیم بٹ سریعہ روڈ کے رہائشی تھے اور ایک عرصے سے صحافت سے منسلک تھے
ارمش زہرہ کے قتل کا ڈراپ سین
پھوپھو زاد بھائی سے کھیلتے ہوئے پتھر لگ گیا، جس سے بچے خوف زدہ ہو گئے۔وہ بے ہوش بچی کو اٹھا کر کھیتوں میں چھوڑ آئے جہاں وہ دم توڑ گئی۔
بریکنگ نیوز.
ممتاز عالم دین علامہ طلحہ رضا رضوی آف شادیوال کے قتل میں ملوث ملزم فیضان مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا
04/09/2026
ویٹرنری ڈاکٹر رمضان سعید پر تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں موضع بہورچھ کے رہائشی 7نامزد اور2/3 نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ ککرالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گجرات تبدیل
فاروق اعظم نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعینات،نوٹیفکیشن جاری
اس سے قبل فاروق اعظم اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیرتعینات رہ چکے ہیں
02/09/2026
زیادہ ویوز اور فالوورز کی دوڑ، 18 سالہ بہن نے 16 سالہ بہن کی جان لے لی!
گوجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے والی دو سگی بہنوں کے درمیان زیادہ ویوز اور فالوورز پر جھگڑا ہوا۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران بڑی بہن کائنات نے چھریوں کے وار کرکے 16 سالہ مناہل کو شدید زخمی کردیا، جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔
پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ملزمہ کو اس کے والد نے خود پولیس کے حوالے کردیا۔
چند ویوز اور فالوورز کی خاطر ایک گھر کی خوشیاں اجڑ گئیں۔ افسوس!
Category
Telephone
Website
Address
Gujrat
50990