Ghizer News HD

Ghizer News HD

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ghizer News HD, Gilgit.

10/09/2026

نئے صوبوں سے خوف کیوں؟

نئے صوبے کسی سیاسی خاندان یا سیاستدان کی جاگیر نہیں۔
اگر اختیار اور وسائل نچلی سطح تک پہنچیں گے،
تو دور دراز علاقوں کو اپنی مضبوط آواز اور بہتر نمائندگی ملے گی۔

مسئلہ نئے صوبے نہیں، اختیار کی تقسیم تو نہیں؟

Photos from Ghizer News HD's post 07/09/2026

غذر (گلگت بلتستان) حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

میجر جنرل سیدامتیازحسین گیلانی نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے مزار پر سلامی پیش کی۔

حوالدار لالک جان شہید نےکارگل کے محاذ پر دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا

06/09/2026

یومِ دفاع پر پاک افواج کے جانبازوں، عظیم شہداء اور پوری پاکستانی قوم کو سلام! 1965 سے 2025 کے معرکۂ حق تک ہمارے ہیروز نے وطن کی خاطر جان، مال اور آرام سب قربان کیا۔یوم دفاع پر پاک فوج اپنی پوری قوم، ہر فرد کی بہادری اور اتحاد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے..
پاکستان ہمیشہ زندہ باد

06/09/2026

6 ستمبر محض ایک دن نہیں بلکہ دفاع کا وہ عظیم دن ہے جب پاک فوج نے بھارت کا لاہور میں ناشتے کا خواب خاک میں ملا کر وطن کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ اس پروقار موقع پر گلگت بلتستان کے غیور بیٹیوں اور بیٹوں کی جانب سے وطن کے تمام شہیدوں، غازیوں اور محافظوں کو سلام؛ پاکستان تا قیامت یونہی قائم و دائم رہے گا!
پاکستان ہمیشہ زندہ باد!

06/09/2026

شگر
ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی 6 ستمبر شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس حوالے سے یادگار شہدا شگر پر تقریب شگر منعقد ہوئی، جس میں عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ اسکول کے بچوں نے بھی تقاریر پیش کیں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

06/09/2026

چلاس: یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر یادگارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

05/09/2026

*6 ستمبر — عزم جو کبھی نہیں بدلا 🇵🇰*
1965 میں بھی افواجِ پاکستان دفاعِ وطن کے لیے ڈٹ کر کھڑی تھیں، آج بھی تیار ہیں اور آئندہ بھی ہر محاذ پر تیار رہیں گی۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی لازوال قربانی سے لے کر 2025 کے معرکۂ حق تک، پاکستان کے دفاع کا عزم نسل در نسل قائم رہا ہے۔

2025 کے معرکۂ حق میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور میدانِ جنگ میں کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان کے دفاع کی صلاحیت اور عزم کو کمزور سمجھنا دشمن کی بڑی غلط فہمی ہے۔

جنگ کا انداز بدلا، ٹیکنالوجی بدلی اور محاذ بدلے، مگر پاکستان کے دفاع کا عزم کبھی نہیں بدلا۔

پاک فوج — زندہ باد! 🇵🇰
پاکستان — پائندہ باد! 🇵🇰

03/09/2026

*ستمبر 1965 کی جنگ کا تیسرا روز*

جنگ جاری تھی اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں

بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کے حملوں کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے

پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے *500* جوانوں کو جنگی قیدی بنایا اور دشمن کے *15* ٹینکوں اور دیگر اسلحے پر قبضہ کیا

پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ نے بھارتی زخمی سپاہی کی ایک فیلڈ ہسپتال میں عیادت کی

لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابرنےغیر دانستہ طور پر کشمیرکے بھمبرسیکٹر میں ایک بھارتی پوزیشن پراپنا ہیلی کاپٹر اتارا

لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابرنے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک پستول سے *30* بھارتی سپاہیوں کو جھانسہ دے کر جنگی قیدی بنا لیا

پاک فضائیہ نے بھارت کے *3* طیارے مار گرائے، ایک طیارہ پسرور ایئرفیلڈ پر فلائٹ لیفٹیننٹ حکیم اللہ نے مار گرایا

دوسرے طیارے Gnat E1083 کو فلائٹ آفیسرعباس مرزا پسرورکے ایئر فیلڈ پر اتارنے میں کامیاب ہو گئے

تیسرا Gnat E1083 طیارہ بھارت کا اسکواڈرن لیڈر برج پال سنگھ اُڑا رہا تھا، جسے جنگی قیدی بنا لیا گیا

*اس بے مثال معرکے میں افواج پاکستان نے بھارتی جنگی طیاروں کو بھاری نقصان اٹھانے پر مجبور کردیا تھا*

01/09/2026

پاکستان میں نئے صوبوں کی تشکیل کی بحث گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بھی امید کی ایک نئی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ نئی انتظامی اکائیاں وسائل کی منصفانہ تقسیم، بہتر حکمرانی اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

گلگت بلتستان کے عوام کے نزدیک مؤثر انتظامی ڈھانچہ نہ صرف خطے میں ترقی کے امکانات کو وسعت دے سکتا ہے بلکہ عوام کو فیصلہ سازی اور اقتدار کے ایوانوں تک زیادہ مؤثر رسائی بھی فراہم کر سکتا ہے۔

31/08/2026

بریکنگ نیوز

گلگت انتظامیہ اور انجمنِ امامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، تمام دھرنے ختم کیے جا رہے ہیں۔

گلگت انتظامیہ اور احتجاجی دھرنا دینے والی انجمنِ امامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد تمام احتجاجی دھرنے ختم کیے جا رہے ہیں۔

Website

Address

Gilgit