Heer

Heer

Share

Online shopping mart
Buy sail and earn money
Come inbox for more detail

03/07/2026

بہاولپور کے ایک بزرگ، جن کی عمر تقریباً 75 سال ہے، آج بھی شدید گرمی میں، جہاں درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے، بغیر کولر، بغیر پنکھے، صرف ایک درخت کے سائے تلے کھڑے ہو کر اپنی حلال روزی کما رہے ہیں۔ تقریباً 40 سال سے یہ اپنے ہاتھوں سے بیف پلاؤ تیار کرتے ہیں، روزانہ صرف پانچ کلو پلاؤ بناتے ہیں، اور پھر خود ہی لوگوں کو محبت سے کھلاتے ہیں۔

جس عمر میں انسان آرام کی خواہش کرتا ہے، اس عمر میں یہ بزرگ آج بھی اسی جذبے سے کام کرتے ہیں جیسے کوئی بیس سال کا نوجوان اپنے خواب پورے کرنے کے لیے محنت کر رہا ہو۔

لیکن ان کی زندگی کا سب سے بڑا خواب نہ دولت ہے، نہ بڑا کاروبار، نہ دنیا کی آسائشیں…

ان کی صرف ایک ہی خواہش ہے…

“بس بیٹا… اللہ ایک بار مجھے اپنا گھر دکھا دے، میں عمرہ کر لوں۔” 🕋

جب سے میں ان کے پاس جانا شروع ہوا، ہر بار میں یہی سوال کرتا ہوں:
“انکل! عمرے کا کیا بنا؟”

وہ ہمیشہ مسکرا کر ایک ہی جواب دیتے ہیں:
“بیٹا… پیسے جمع کر رہا ہوں، اللہ نے چاہا تو ضرور جاؤں گا۔”

یہ جواب سن کر دل عجیب سی کیفیت میں چلا جاتا ہے۔ ایک طرف ان کی محنت، دوسری طرف مہنگائی، اور پھر بھی زبان پر کوئی شکوہ نہیں… صرف اللہ پر بھروسہ۔

اللہ کی شان بھی نرالی ہے۔ وہ اپنے بندوں کی دعائیں کب، کیسے اور کس ذریعے سے قبول کرتا ہے، یہ کوئی نہیں جانتا۔ ہمیں یقین ہے کہ جس بندے نے ساری زندگی حلال رزق کمایا، لوگوں کو کھلایا، دین کی بات پھیلائی اور صرف اللہ کے گھر کی تمنا دل میں رکھی، اللہ تعالیٰ اسے کبھی مایوس نہیں کرے گا، ان شاء اللہ۔

ان کی ایک اور خوبصورت عادت نے میرا دل جیت لیا۔

اگر کوئی غریب یا ضرورت مند آ جائے اور پیسے نہ ہوں، تو یہ خاموشی سے اسے بیف پلاؤ مفت کھلا دیتے ہیں۔ نہ احسان جتاتے ہیں، نہ پیسوں کا تقاضا کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک کسی بھوکے کو کھانا کھلانا سب سے بڑی خوشی ہے۔

اور صرف یہی نہیں…

اللہ تعالیٰ نے انہیں قرآنِ پاک کی بہت خوبصورت سمجھ عطا فرمائی ہے۔ جو بھی ان کے پاس کھانا کھانے آتا ہے، اسے محبت سے پانچ وقت کی نماز، قرآن پاک اور دین کی باتیں ضرور سمجھاتے ہیں۔ میں خود ان کے پاس بیٹھا تو تقریباً آدھا گھنٹہ انہوں نے قرآن پاک اور دین کے بارے میں ایسی محبت سے باتیں کیں کہ دل کو عجیب سا سکون ملا۔ ایسے بزرگ واقعی ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں۔

اگر آپ بہاولپور میں ہیں تو ایک بار ضرور ان کے پاس جائیں۔ صرف کھانا کھانے کے لیے نہیں، بلکہ ایک محنتی، باکردار اور اللہ سے محبت کرنے والے بزرگ کی دعائیں لینے کے لیے بھی۔

📍 لوکیشن: بہاولپور، بلا چوک سے اندر، میاں بلیغ الرحمان کی کوٹھی کے سامنے، درخت کے نیچے۔

آخر میں میری آپ سب سے ایک درخواست ہے۔

آج اس پوسٹ پر صرف ایک منٹ نکال کر ان بزرگ کے لیے دل سے دعا ضرور کریں۔

یا اللہ! جس بندے نے ساری زندگی حلال رزق کمایا، بھوکوں کو کھانا کھلایا، لوگوں کو قرآن اور نماز کی تلقین کی، اس کی برسوں پرانی خواہش ضرور پوری فرما۔ اپنے فضل و کرم سے انہیں جلد از جلد عمرہ نصیب فرما، صحت و عافیت کے ساتھ اپنا گھر دکھا، ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا فرما اور ان کی ہر جائز دعا قبول فرما۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️

اگر ہو سکے تو اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ شاید یہ چند الفاظ کسی ایسے شخص تک پہنچ جائیں جسے اللہ تعالیٰ ان بزرگ کے عمرے کا ذریعہ بنا دے۔ کیونکہ اللہ اپنے بندوں کی مدد، اپنے ہی بندوں کے ذریعے فرماتا ہے

18/06/2026

chat.whatsapp.com

Photos from Heer's post 13/05/2026

Lipline full pack in just 450 without DC

10/03/2026

With Sidraw Sheikh Writes – I'm on a streak! I've been a top fan for 15 months in a row. 🎉

08/01/2026
Photos from Heer's post 01/01/2026
01/01/2026

makeup organizer
for order come ib

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Faisalabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

People's Calony# 1
Faisalabad