M UZAIR KHAN

M UZAIR KHAN

Share

*"__وہ تیرے نصیب کی باریشیں کسی اور چھت پہ برس گئی ۔۔۔!!🥹💔🥀*
,,,
,,,
صلی اللہ علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ❣️❣️❣️

02/10/2026

تلخ لفظ دیوار میں کیل کی طرح ہوتا ہے،
اگر آپ اسے اکھیڑ بھی دیں، تو اثر باقی رہتا ہے۔💯

29/09/2026

وہی چہرے، وہی بےفکری، وہی ہنسی، وہی ساتھ… مگر وقت گزر گیا، حالات بدل گئے اور زندگی ہمیں اپنی اپنی مصروفیات میں لے گئی۔
دوستوں کے ساتھ گزارا ہوا وقت عجیب دولت ہے؛
نہ اسے خریدا جا سکتا ہے، نہ واپس لایا جا سکتا ہے۔
بس یادیں رہ جاتی ہیں، کچھ تصویروں میں قید، کچھ دل کے اندر محفوظ۔ 🥹❤️
کبھی ہم سوچتے تھے کہ یہ لمحے ہمیشہ ایسے ہی رہیں گے،
مگر وقت نے سکھا دیا کہ زندگی کا سب سے قیمتی حصہ وہی ہوتا ہے جس کی قدر ہمیں اُس وقت نہیں ہوتی۔
آج اس تصویر کو دیکھ کر بس یہی احساس ہوتا ہے کہ
لوگ وہی ہوں یا نہ ہوں، وقت وہی ہو یا نہ ہو،
مگر سچی دوستی کی یاد دل میں ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ 🤍
اللہ پاک ہمارے ان خوبصورت دنوں کو یادوں کی صورت ہمیشہ سلامت رکھے،
ہمارے درمیان محبت، اخلاص اور بھائی چارہ قائم رکھے،
اور آنے والے وقت میں اس سے بھی زیادہ خوبصورت لمحات نصیب فرمائے۔ آمین۔ 🤲❤️
کچھ لمحے گزر جاتے ہیں،
مگر اُن کی خوشبو عمر بھر ساتھ رہتی ہے۔ 🌿
#دوستی #یادیں #دوست ❤️

25/09/2026

یہ ساری کتابیں صرف ایک کتاب کو سمجھنے کے لیے۔

سوچو، تم اپنی پوری زندگی ایک ہی کتاب کو پڑھنے میں لگا دو اور پھر بھی اس حال میں دنیا سے چلے جاؤ کہ تم نے صرف اس کی سطح کو چھوا ہے۔

اس دیوار کو دیکھ کر مجھے یہی احساس ہوا۔
سینکڑوں جلدیں۔ علماء کی نسلیں۔ ہزاروں صفحات، صرف اللہ کے کلام کو سمجھنے کے لیے۔

اور پھر بھی اللہ فرماتا ہے:
"اور زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب قلمیں بن جاتے اور سمندر (ان کی سیاہی، پھر) اس کے بعد اس (پہلی سیاہی) کو سات سمندر مزید بڑھادیتے تو بھی الله کی باتیں ختم نہ ہوتیں۔"
— سورۃ لقمان: 27

اللہ اکبر۔ یہی تو قرآن کا معجزہ ہے۔

24/09/2026

زندگی کی بھاگ دوڑ میں کچھ پل ایسے بھی ہوتے ہیں جو دل کو سکون بخشتے ہیں۔ پرانی یادیں اور اچھے دوست... سب سے قیمتی اثاثہ! 🤍"

Photos from M UZAIR KHAN's post 16/09/2026

مدینے کی گلیوں کا تصور بھی دل کو سکون دے جاتا ہے… 🌹🕌
دل میں عشقِ مصطفیٰ ﷺ ہو تو ہر راستہ مدینے کی طرف جاتا محسوس ہوتا ہے۔
کاش وہ لمحہ نصیب ہو کہ آنکھیں گنبدِ خضرا کو دیکھیں، لبوں پر درود و سلام ہو اور دل کہے:
یا رسولَ اللہ ﷺ! آپ کے در کی حاضری ہی ہماری سب سے بڑی آرزو ہے۔ ❤️🌹
اللہ پاک ہم سب کو بار بار مدینۂ منورہ کی باادب حاضری نصیب فرمائے۔
آمین بجاہِ خاتم النبیین ﷺ 🤲🏻
ٰ ﷺ ٰ ﷺ

12/09/2026

یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے
جنہیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی

دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی

دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
عجب چیز ہے لذت آشنائی

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی

عزائم کو سینوں میں بیدار کر دے
نگاہ مسلماں کو تلوار کر دے

07/09/2026

موئے مبارک کی زیارت 😍👀🥰

06/09/2026

نگاہِ یار سے مل جائے اگر ایک نظر
تو بدل جاتی ہے تقدیر، سنور جاتا ہے سفر۔ 🌹 ٰﷺ

Website

Address

Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M UZAIR KHAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Dera Ismail Khan.