GES 17TDA

GES 17TDA

Share

📚 Official page of GES CHAK NO 17TDA
Providing quality education and building bright futures for our students.
🏫 Education • Discipline • Character

03/09/2026

انشاءاللہ کل 04 ستمبر بروز جمعہ گورنمنٹ ایلیمٹیری اسکول چک نمبر سترہ ٹی ڈی اے میں نادرا کی طرف سے ٹیم آ رہی ہے جن بھائیوں کے ب فارم، شناختی کارڈ وغیرہ کے مسائل ہیں صبح 9 بجے تشریف لائیں۔ تا کہ مقامی سطح پر مسائل حل ہوں۔
خصوصی کاوش منجانب ہیڈ ماسٹر محترم جناب ملک اعجاز حسین سیگڑا صاحب۔

Photos from GES 17TDA's post 25/08/2026

استقبالِ آمدِ حبیبِ کبریا ﷺ
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 17 ٹی ڈی اے
تحصیل دریاخان، ضلع بھکر
🌹 استقبالِ آمدِ حبیبِ کبریا، رحمتِ عالم، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ 🌹
آپ ﷺ کی آمدِ باسعادت پر بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں خراجِ عقیدت و محبت پیش کرتے ہوئے ہم اس عظیم پیغام کو اپنی تعلیمی و تربیتی زندگی کا محور بنانے کا عزم کرتے ہیں۔
📖 ’’اِقْرَأْ‘‘ — پڑھو!
✒️ ’’عَلَّمَ بِالْقَلَمِ‘‘ — قلم کے ذریعے تعلیم دی
نبی کریم ﷺ کی عطا کردہ علم، تعلیم، تربیت، کردار سازی اور شعورِ انسانی کی انقلابی حکمتِ عملی کو قابلِ نفاذ بنا کر ایسی نسل کی تعمیر ہمارا مقصد ہے جو:
علم سے آراستہ، کردار سے مزین، عمل میں پختہ اور انسانیت کے لیے نفع بخش ہو۔
دین و دنیا کی کامل فلاح کا راستہ:
علمِ نافع + عملِ صالح + حسنِ کردار
🌹 حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہماری تعلیم، تربیت اور زندگی کا کامل نمونہ ہے۔ 🌹
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں محبتِ رسول ﷺ کو حقیقی اتباعِ رسول ﷺ میں بدلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Govt Elementary School CHAK NO 17 TDA
Tehsil Darya Khan | District Bhakkar

Photos from GES 17TDA's post 24/08/2026

🌸 خوش آمدید پیارے بچو! 🌸

آج موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد گورنمنٹ ایلمینٹری سکول 17TDA، دریا خان میں بچوں کو دوبارہ سکول آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔ 🏫📚

تعطیلات کے بعد بچوں کی خوشیوں، مسکراہٹوں اور جوش و جذبے نے سکول کے ماحول کو ایک بار پھر رونق بخش دی۔ اس موقع پر اساتذہ نے بچوں کو محبت بھرے انداز میں خوش آمدید کہا اور نئے تعلیمی سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ نیا تعلیمی مرحلہ ہمارے پیارے بچوں کے لیے علم، کامیابی، خوشیوں اور بہترین یادوں سے بھرپور ہوگا۔ ✨

پیارے بچو! آئیں، مل کر سیکھیں، آگے بڑھیں اور اپنے روشن مستقبل کی بنیاد مضبوط بنائیں۔ 🌟

🏫 گورنمنٹ ایلمینٹری سکول 17TDA، دریا خان

Photos from GES 17TDA's post 17/08/2026

آج گورنمنٹ ایلمینٹری سکول 17TDA ، دریا خان میں الومنائی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سکول کے سابق طلبہ نے شرکت کی اور سکول کی بہتری، سابق طلبہ کے باہمی رابطے، تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے اور ادارے کی ترقی کے لیے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

الومنائی کمیٹی کا بنیادی مقصد اپنے مادرِ علمی سے تعلق کو مضبوط بنانا اور موجودہ طلبہ و ادارے کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ تمام اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکول کی ترقی اور بہتری کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

گورنمنٹ ایلمینٹری سکول 17TDA ، دریا خان — ہمارا مادرِ علمی، ہماری پہچان۔ ❤️

#دریاخان

Photos from GES 17TDA's post 19/05/2026

گورنمنٹ ایلمینٹری سکول 17TDA دریا خان کی مارننگ اسمبلی کا خوبصورت منظر ✨

بچوں کا بہترین ڈسپلن، بھرپور پارٹیسپیشن اور پُرجوش انداز ادارے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مارننگ اسمبلی نہ صرف نظم و ضبط سکھاتی ہے بلکہ طلبہ میں اعتماد، اتحاد اور قومی جذبہ بھی پیدا کرتی ہے۔ 🇵🇰📚

ہماری دعا ہے کہ ہمارے بچے تعلیم و تربیت کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔ 🌸

Photos from GES 17TDA's post 19/05/2026

گورنمنٹ ایلمینٹری سکول 17TDA دریا خان میں طلبہ عزیز میں ٹائیز تقسیم کی گئیں۔
بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔
تعلیم کے ساتھ نظم و ضبط اور خوبصورت شخصیت سازی ہماری اولین ترجیح ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو علم و عمل میں ترقی عطا فرمائے۔ 🌸📚

Photos from GES 17TDA's post 14/05/2026

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 17TDA دریا خان میں مورخہ 13-05-2016 کو والدین اساتذہ میٹنگ (PTM) کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں والدین نے بھرپور شرکت کی اور بچوں کی تعلیمی کارکردگی، حاضری اور اخلاقی تربیت کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سکول انتظامیہ نے والدین کے تعاون کو سراہتے ہوئے طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔

12/05/2026

پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے سمر کیمپس کی اجازت دینے کا فیصلہ سمر کیمپس صبح 7:30 سے 9:30 بجے تک

Photos from GES 17TDA's post 12/05/2026

📢 Good News for ECCE Students! 🎉

We are pleased to share that our school has received a new 55-inch LED from SED Punjab for ECCE classrooms. This valuable addition will help create a more interactive, engaging, and modern learning environment for our young learners. 📚🖥️

We sincerely thank School Education Department Punjab for their continuous support in improving quality education and digital learning facilities for students.

Category

Website

Address

GES 17 TDA Darya Khan Bhakkar
Bhakkar
38140044