Hakeem Rana usman

Hakeem Rana usman

Share

03007441508

06/07/2026

مردانہ بانجھ پن:

​ہمارے معاشرے میں اولاد کا نہ ہونا عموماً صرف عورت سے منسوب کر دیا جاتا ہے، جو کہ ایک سنگین طبی اور سماجی غلطی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بانجھ پن کا سبب مرد اور عورت دونوں میں سے کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ جدید طبی تحقیق نے مردوں میں اس مرض کی کئی ایسی وجوہات کی نشاندہی کی
ہے جن کا بروقت تدارک ممکن ہے۔

​اہم طبی وجوہات:
​انفیکشن اور سوزش: گلے کے غدود (Mumps) یا دیگر اندرونی اعضاء کی سوزش تولیدی خلیات (Sperms) کی پیداوار میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے، جو بعض اوقات مستقل بانجھ پن میں بدل جاتی ہے۔
​خون کی روانی میں خلل (Varicocele): مخصوص رگوں میں خون کی گردش متاثر ہونے سے خصیوں (Testicles) کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، جس سے جرثوموں کی افزائش رک جاتی ہے۔
​پیدائشی پیچیدگیاں: بعض بچوں میں پیدائشی طور پر خصیے اپنی اصل جگہ پر موجود نہیں ہوتے (Undescended Testicles)۔ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ مستقبل میں بانجھ پن کا سبب بنتا ہے۔

​ذیابیطس اور طرزِ زندگی:
شوگر کا مرض نہ صرف اعصابی کمزوری پیدا کرتا ہے بلکہ اسپرم کی کوالٹی کو بھی بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شراب نوشی، تمباکو نوشی اور ذہنی دباؤ (Stress) بھی خاموش قاتل ثابت ہوتے ہیں۔
​ماحولیاتی عوامل: وہ افراد جو مسلسل تپش یا زیادہ درجہ حرارت والے ماحول میں کام کرتے ہیں، یا جن کا سامنا کیمیائی شعاعوں (Radiation) سے رہتا ہے، ان میں بانجھ پن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

​جسمانی چوٹ یا سرجری:
کسی حادثے یا آپریشن کے دوران تولیدی نالیوں کو پہنچنے والا نقصان بھی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔
پس سیلز:
کسی انفیکشن کی وجہ سے سیمن میں پیس سیلز پیدا ہوجاتے ہیں جو کہ تندرست سپرمز کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

​تشخیص اور مستقل حل۔

​مردانہ بانجھ پن کوئی لاعلاج مرض نہیں ہے، بشرطیکہ اس کی تشخیص درست وقت پر کی جائے۔ شرم و جھجک کو بالائے طاق رکھ کر ماہرانہ مشورہ لینا ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔
​آپ کی جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی صحت ہمارا مشن ہے
ہم فراہم کرتے ہیں آپ کی تمام پیچیدہ بیماریوں کا مستقل، قدرتی اور بے ضرر حل۔
رہنمائی اور مشاورت مکمل رازداری کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے۔
واٹس ایپ پر ​رابطہ کریں:
📞 03007441508

02/07/2026

بواسیر ایک انتہائی تکلیف دہ اور پیچیدہ بیماری ہے جس میں مقعد (A**s) اور بڑی آنت کے آخری حصے میں موجود خون کی رگیں (وریدیں) پھول کر اندر یا باہر کی جانب ابھر آتی ہیں، جن سے اکثر خون کا اخراج بھی ہوتا ہے۔

​بواسیر کی اقسام اور علامات
​بواسیر کے دانے یا 'موہکے' مقعد کے آغاز میں یا بڑی آنت کے آخری حصے میں جلد کے اندر چھپے ہوئے (اندرونی) یا باہر نکلے ہوئے (بیرونی) ہو سکتے ہیں۔ ہر چار میں سے تین افراد زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں اس کا شکار ہوتے ہیں۔

​عام علامات درج ذیل ہیں۔
​پاخانہ کرتے وقت خون آنا اور شدید درد ہونا۔
​مقعد کے مقام پر سوجن، خارش اور جلن کا احساس۔
​موہکوں میں خون کا لوتھڑا بن جانے کی صورت میں شدید ٹیسیں اٹھنا۔
​اہم نوٹ: مقعد سے خون آنے کی وجہ ہمیشہ بواسیر نہیں ہوتی؛ 40 سال سے زائد عمر کے افراد میں یہ بڑی آنت کے کینسر کی علامت بھی ہو سکتی ہے، لہٰذا ڈاکٹر سے معائنہ ضروری ہے۔

​بواسیر کی بنیادی وجوہات
​اگرچہ اس کی حتمی وجوہات پر تحقیق جاری ہے، تاہم درج ذیل عوامل اسے مہمیز دیتے ہیں:
​دائمی قبض یا پیچش: پیٹ کی مسلسل خرابی رگوں پر دباؤ ڈالتی ہے۔
​غلط طرزِ زندگی: واش روم میں زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا یا حاجت کو روکنا۔
​غذا میں فائبر کی کمی: چھان کے بغیر آٹے، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال نہ کرنا۔
​موٹاپا اور حمل: جسمانی وزن اور حمل کے دوران بڑھتا ہوا دباؤ رگوں کو پھلا دیتا ہے۔
​نشہ آور اشیا: سگریٹ نوشی، شراب، بھنگ اور دیگر منشیات آنتوں کی حرکت کو سست کر کے شدید قبض کا باعث بنتی ہیں۔
​بڑھتی عمر: عمر کے ساتھ رگوں میں لچک ختم ہو جاتی ہے، جس سے ضعیف افراد اس کا جلد شکار ہوتے ہیں۔

​بواسیر سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر
​اس بیماری سے بچنے یا اس کی شدت کم کرنے کے لیے طرزِ زندگی میں تبدیلی ناگزیر ہے:
​فائبر کا استعمال: اپنی خوراک میں سبزیاں، پھل، سلاد (ٹماٹر، کھیرے، پیاز) اور دہی شامل کریں۔
​پانی کی کثرت: روزانہ مناسب مقدار میں پانی پئیں تاکہ فضلہ نرم رہے۔
​اسپغول کا چھلکا: قبض سے بچنے کے لیے روزانہ دو چمچ اسپغول کا چھلکا پانی میں ملا کر لیں۔
​فوری حاجت: پاخانہ کی حاجت ہوتے ہی ٹوائلٹ جائیں؛ اسے روکنے سے آنتوں پر دباؤ بڑھتا ہے۔
​جسمانی سرگرمی: سست طرزِ زندگی چھوڑیں، ہلکی ورزش کریں اور زیادہ دیر تک ایک جگہ بیٹھنے سے گریز کریں۔
​آئرن کی کمی: خون زیادہ بہنے کی صورت میں جسم میں کمزوری ہو سکتی ہے، اس لیے ڈاکٹر کے مشورے سے آئرن اور فولک ایسڈ کا استعمال کریں۔

اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو اپنے نزدیکی معالج کے مشورے سے دوا کا استعمال شروع کریں۔

29/06/2026

ازدواجی زندگی کو بنائیں خوشگوار اور پر اعتماد!

​کیا آپ شادی کے لیے پریشان ہیں یا مردانہ کمزوری آپ کی زندگی پر اثر انداز ہو رہی ہے؟

ہم آپکے لیے پیش کرتے ہیں: ’’مکمل شادی کورس‘‘
​ہمارے 45 روزہ کامیاب کورس کے ساتھ اپنی کھوئی ہوئی توانائی اور اعتماد واپس پائیں۔

​✅ کورس کے فوائد:
​جریان، اح**ام اور زکاوتِ حس کا مکمل خاتمہ۔
​سپرم کی کمی اور منی کے پتلے پن کا شافی علاج۔
​پس سیل (Pus cells) کا صفایا۔
​عضوِ خاص کی سختی اور تناؤ میں اضافہ (اندرونی اور بیرونی طلاء)۔
​ خصوصیات:
​ہومیوپیتھک اور ہربل فارمولا (کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں)۔
​معیار اور رزلٹ کی مکمل گارنٹی۔
​شادی سے قبل اور شادی شدہ افراد کے لیے یکساں مفید۔
​آرڈر کے لیے رابطہ کریں:
📞 فون / واٹس ایپ: 03007441508

شفا منجانب اللہ

28/06/2026

موٹاپا: وجوہات، ہومیوپیتھک ادویات و علاج..!

جسم میں چربی کی مقدار ضرورت سے زائد ہونے کو موٹاپا کہا جاتا ہے۔ میڈیکل حوالہ سے موٹاپا انسان کی ایک طبی حالت ہے جس میں انسانی جسم پر چربی چڑھ جاتی ہے، انسان کا وزن زیادہ ہو جاتا ہے اور پیٹ نکل آتا ہے۔ چربی عام طور پر جسم کے کل وزن کا بیس فیصد حصہ ہوتی ہے۔ اگر کسی انسان کا وزن، قد، جنس، عمر اور جسمانی ساخت کے حوالہ سے نارمل وزن سے چھ سات کلوگرام زیادہ ہو تو اُسے موٹاپا سمجھا جاتا ہے۔

کم و بیش روزانہ کی بنیاد پر مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے پاس موٹاپے کا کوئی علاج ہے؟

پوچھنے والوں کی خواہش ہوتی ہے کہ میں اُنہیں کسی دوائی کا نام یا نسخہ بتادوں اور اُس کے اِستعمال کا طریقہ بتا دوں۔

میرا جواب ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ صرف موٹاپے کا علاج مجھے معلوم نہیں تو پوچھنے والے کے لئے یہ بات ناقابلِ یقین ہوتی ہے؛ حالانکہ یہ عین حقیقت ہے۔ اِس تحریر سے یہ سمجھانا بھی مقصود ہے کہ موٹاپے کے کئی اسباب ہیں اور جب تک کسی انسان کے موٹاپے کی وجہ کو پوری تحقیق کے بعد سمجھ نہ لیا جائے؛ علاج کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ بعض اوقات نقصان دہ بھی ثابت ہوتا ہے۔

ہومیوپیتھی طریقہ علاج میں مرض کا نہیں مریض کا علاج کیا جاتا ہے سو ہر اِنسان کا موٹاپا اور اُس کی وجوہات دوسرے سے مختلف ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے انفرادی کیس کو سمجھنا ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے لئے ضروری ہوتا ہے۔

موٹاپے کو ختم کرنے کی ایلوپیتھک، یونانی اور ہومیوپیتھک ادویات سے مارکیٹ بھری پڑی ہے۔ انٹرنیٹ پر بھی تیر بہدف ٹوٹکے، مجرب نسخے اور کامیاب طریقوں کی بھرمار موجود ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ سب مواد ہر ایک کے لئے یکساں مفید نہیں ہو سکتا۔

ہمارے لئے ضروری ہے کہ صرف موٹاپے یا وزن کم کرنے کا علاج کرنے یا کروانے کے بجائے ہر اِنسان کے موٹاپے کی وجہ کا علاج کریں۔ اِس طرح نہ صرف موٹاپا کم ہوگا بلکہ مجموعی صحت میں بھی واضح بہتری آئے گی۔

آئیے موٹاپے کی وجوہات اور پھر ہومیوپیتھک علاج پر غور کرتے ہیں:

موٹاپے کی چند اہم وجوہات

اہم ترین وجہ ضرورت سے زائد کھانا پینا ہے۔ بے وقت کھانا اور غیر متوازن خوراک بھی اِس میں شامل ہے۔
حمل اور اُس کے تقاضے۔
ذیابیطس کے مریضوں کا وزن عام طور پر کم ہو جاتا ہے تاہم بعض اوقات موٹاپا بڑھنے کا امکان بھی ہوتا ہے۔
حمل روکنے کی ادویات اور ذرائع شادی شدہ خواتین میں موٹاپے کا اہم ذریعہ ہیں۔
پیدائشی اثرات
ہارمونز کی خرابی، زیادہ پیداوار۔
کارٹی زون کا اِستعمال۔
ہڈیوں کے بڑا ہونے کی بیماری۔
تھائی رائیڈ فنکشن میں خرابی۔
سست مزاجی اور جسمانی کام کاج اور ورزش سے بچنا ۔۔ وغیرہ

علاج اور ہومیوپیتھک ادویات

عام موٹاپا کم کرنے کا بہترین اصول یہ ہے کھانے پینے میں احتیاط کی جائے اور ورزش کو معمول بنایا جائے۔اپنا لائف سٹائل بہتر بنایا جاۓ۔
بعض اوقات کم کھانے کے باوجود بھی وزن بڑھتا جاتا ہے؛ ایسی صورت میں وجہ کو سمجھ کر علاج کرنا ہوتا ہے۔ شادی شدہ خواتین میں موٹاپے کی اہم ترین وجہ حمل روکنے کی ادویات اور ذرائع ہیں۔ عام طور پر اُن کو چھوڑتے ہی وزن میں کمی اور صحت میں بہتری شروع ہو جاتی ہے۔

کلکیریا کارب CALCAREA CARBONICA :
یہ دوا اُس موٹاپے کے لئے مفید ثابت ہوتی ہے کہ جس کے مریض کو سردی زیادہ لگے۔ اور پسینہ زیادہ آئے..
ڈاکٹر صاحبان اِس پہلو کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اِس دوا کو تجویز کریں۔

فائٹولاکا PHYTOLACCA :
پاکستان اور ایشیائی ممالک میں موٹاپے کی کمی کے لئے فائیٹولاکا کا استعمال زیادہ ہے۔ اِس کی وجہ یہاں کی طرزِ رہائش، خوراک اور موسمی اثرات ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے علامات اِس دوا کی طرف راہنمائی کرتی ہیں۔

کولیسٹرینم CHOLESTERINUM :
وزن میں اضافہ کے ساتھ اگر کولیسٹرول لیول کی خرابی بھی موجود ہو تو اِس دوا سے مفید نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

گریفائٹس GRAPHITES :
چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین میں اگر اچانک موٹاپا زیادہ ہونا شروع ہو جائے، ماہواری کم آئےاور جِلد کھردری ہو جائے تو گریفائٹس دوسری تکالیف کے ساتھ ساتھ موٹاپے کا مداوا بھی کرے گی اور وزن میں مناسب حد تک کمی ہو سکے گی۔

فیرم میٹ FERRUM METALLICUM :
خون کی کمی اور موٹاپا، چہرے پر خون کی کمی کے واضح اثرات۔ یہ دوا چہرے پر رونق لائے گی اور وزن میں بھی کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ دوا ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر استعمال کرنا صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

تھائرویڈینم THYROIDINUM :
اگر موٹاپے کی وجہ تھائیرائڈز کی خرابی ہو تو یہ دوا جہاں مجموعی صحت کو بحال کرنے میں معاون ہوگی وہاں وزن اور زائد چربی کو کم کرنے پر بھی کام کرے گی۔ اِس دوا کے اِستعمال میں نہایت احتیاط اور مہارت کی ضرورت پڑتی ہے۔ خوراک میں کمی یا بیشی اور غلط پوٹینسی کا سانس کی خرابی اور دل پر بُرا اثر ڈال سکتی ہے۔

کارلسباد CARLSBAD AQUA :
ہومیوپیتھک دوا کارلسباد کا ذکر موٹاپے کے علاج میں لٹریچر میں بہت ملتا ہے۔ مجھے اِس کے باقاعدہ اِستعمال کا موقع نہیں ملا۔ اِس کا فائدہ اُس موٹاپے میں ہو سکتا ہے جو جگر کے اوپر چربی جمع ہوجانے کی وجہ سے ہوا ہو۔ ذیابیطس، جوڑوں میں درد اور کمزوری کا علاج بھی اِس دوا کا خاصہ ہے۔

اِن کے علاوہ بھی کئی اَور ہومیوپیتھک اَدویات موٹاپا کم کرنے میں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ باقاعدہ علاج کے لئے اپنے ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ وہ مکمل کیس لے کر مریض اور مرض کی نوعیت اور علامات کے مطابق صحیح ہومیوپیتھک دوا، دوا کی طاقت یعنی پوٹینسی اور مقدار یعنی خوراک کا انتخاب کر سکے۔
سیلف میڈیکشن سخت نقصان کا باعث بن سکتی ہے.

27/06/2026

18+
مردانہ کمزوری صرف مشت زنی سے ہی نہیں ہوتی اسکی اور بھی بہت ساری وجوہات ہیں.

نئی نئی شادی کے بعد تندرست میاں بیوی ایک رات میں 3 یا 4 مرتبہ مباشرت کرسکتے ہیں ۔
مباشرت کی یہ تعداد حیرت انگیز نہیں ہے اگر تحقیق کر کے اعداد و شمار کیا جائے تو اس طرح بہت سے کیس مل جائیں گے۔
شادی کی ابتدائی دنوں میں کچھ وقت تک تو رات میں دو تین مرتبہ مباشرت کرنا زیادہ میاں بیوی کے لئے عام سی بات ہے ۔ جو لوگ مردانہ کمزوری کا شکار ہے اس کے لیے ایک کے بعد دوسری مرتبہ مشکل ہے مردانہ کمزوری جس وجہ سے ہوئی ہیں اس وجہ کو ڈھونڈے اور پھر کسی اچھے اور مخلص معالج سے ملکر علاج کروائیں اور اگر اچھی صحت چاہتے ہیں تو علاج شادی سے پہلے بہت ضروری ہے۔
آج میں آپکو بتاتا ہوں کے مشت زنی کے علاوہ اور کون کون سی وجوہات ہیں۔

مردانہ کمزوری کےکچھ اہم اسباب اور وجوہات:

زندگی میں تناؤ
گھر کا چھوٹا ہونا
جس سے مباشرت کے وقت تنہائی کی کمی
مالی پریشانی سے دل کا گھرا رہنا
ادھورا جنسی علم
ذیابیطس کی بیماری
مشت زنی
پوشیدہ چوٹ
موٹاپا
مباشرت کے وقت خوف
زیادہ پیشاب آنا
اور بدہضمی کی بیماری، زیادہ شراب پینا وغیرہ وجوہات مردانہ کمزوری کی بیماری ہوتی ہے۔ یہ بیماری ذہنی، مادہ منویہ اور تولیدی جرثوموں کے زیاں وغیرہ سے ہوتی ہے ۔

مردانہ کمزوری کی علامات
مباشرت کے وقت عضوتناسل میں تناؤ پیدا نہ ہونا،
مادہ منویہ کا نکل جانا
اس سے مرد شرمندہ ہو کر دکھی رہنے لگتا ہے
ذہن ٘پر پریشانیوں میں گھومتا رہتا ہے
سر چکراتا ہے
دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہیں
وغیرہ اس بیماری کی اہم علامات ہیں ۔ یعنی وہ مرد ذہنی طور سے پریشان دکھائی دینے لگتا ہے۔

جب آپکو اپنے جسم میں مردانہ کمزوری کی علامات محسوس ہوں تو فوراً قابلِ اعتماد معالج سے رابطہ کریں ۔
جتنی جلدی ہو سکے اپنے آپ کو فٹ کریں تا کہ یہ مرض مزید نہ بڑھے ۔۔
اگر مردانہ کمزوری کا مسئلہ بڑھ جائے تو سنبھالنے میں زیادہ ٹائم لگ جاتا ہے ۔۔۔۔
لہذا اپنی صحت کا خیال رکھیں ۔۔۔۔
خوراک پر خصوصی توجہ دیں ۔۔۔
کیونکہ جان ہے تو جہان ہے ۔۔۔
اگر آپ کو جنسی کمزوری کا مسئلہ ہے تو مکمل علاج کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں
مکمل رازداری کے ساتھ دوائی منگوانے کے لیے رابطہ کریں ۔۔واٹس ایپ۔
03007441508

22/06/2026

جن حضرات کو مباشرت کے دوران عضو خاص میں سختی پیدا نہیں ہوتی اور صرف چند قطرے نکلنے کے بعد انتشار ٹوٹ جاتا ہے.یا دوران ملاپ عضو مخصوص ڈھیلا پڑ جاتا ہے.

اس دوا کو ایک بار ضرور آزمائیں. اس کے استعمال سے عضو خاص میں سختی بے حد پیدا ہوجاتی ہے اور نفس کی سختی ایک بار انزال کے بعد بھی قائم رہتی ہے ایریکشن شہوت اور اس کے علاوہ امساک کے لیے بہترین ہے.

کمر درد اور مہروں کا درد پٹھوں کا درد, اعصابی کمزوری, معدہ جگر اور گردہ کو طاقت دیتا ہے اور خاص طور پہ پٹھوں کو بے حد طاقت دیتا ہے
نسخہ کے اجزاء
ثعلب مصری 50 گرام
مغز پنبہ دانہ 50 گرام
موصلی سفید 50گرام
ثعلب پنجہ 50گرام
ستاور 50 گرام
بیج بند 10 گرام
بہمن سرخ 10 گرام
کمرکس 10 گرام
بہمن سفید 20 گرام
اسگند ناگوری 30 گرام
کونچ کے بیج 50 گرام
مغز پستہ 50گرام
مغز بادام 20 گرام
برہمی بوٹی 30 گرام
شقاقل مصری 30 گرام
تالمکھانہ 20 گرام
زعفران ایرانی 5 گرام
اسپغول کا چھلکا 60 گرام
کوزہ مصری 150 گرام
سونٹھ 30گرام
خالص چھوٹی مکھی کا شہد حسب ضرورت ترکیب تیاری
سب ادویات کو باریک پیس آپس میں مکس کر کے اس میں شہد خالص ملا کر معجون خاص بنا لیں. نہ زیادہ پتلا ہو اور نہ ہی زیادہ گاڑھا ہو بس مناسب شہد ملا کر معجون تیار کرلیں.
فوائد.
پہلے چند دنوں میں وہ طاقت ہوگی جسم میں جو یقیناً آپ کو مطمئن کردے گی انتہائی مفید اور بے ضرر نسخہ ہے
صبح شام ہمراہ دودھ یا پانی سے کھائیں کھانے کے بعد آدھے چمچ کے برابر اس کے استعمال سے برباد ہوئی طاقت جوانی واپس لوٹ آئے گی
خواہش مند حضرات کلینک سے بذریعہ پوسٹ آفس یا خود ملاقات کرکے حاصل کرسکتے یا منگواسکتے ہیں.
پورے پاکستان میں ڈیلیوری مل جائے گی.
مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر.
03007441508

19/06/2026

مردانہ بانجھ پن اور سپرم ہیلتھ: وجوہات اور بچاؤ۔

​وہ کون کون سے عوامل ہیں جو سپرم کی پروڈکشن (پیداوار)، ان کی ساخت (شکل و صورت) اور ان کی موومنٹ (حرکت) کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں؟

یہ وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ایک مرد باپ بننے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتا ہے یا حمل (Pregnancy) ٹھہرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپ ان اسباب کو جان کر اپنی سپرم ہیلتھ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
​میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ نہ کچھ ایسا لکھتا رہوں جس سے لوگوں کو اپنے مسائل اور بیماریوں کو سمجھنے میں آسانی ہو، اور وہ لوگ جو ابھی صحت مند ہیں، وہ اس آگاہی کے ذریعے خود کو ان برے اثرات سے بچا سکیں۔

​1۔ ذہنی تناؤ (Oxidative Stress)
​سپرم کی بناوٹ اور ان کے افعال (Function) میں جو بگاڑ آتا ہے، اس کی ایک بڑی وجہ شدید ذہنی تناؤ ہے۔ یہ دراصل آکسیڈیٹو سٹریس (Oxidative Stress) کے مضر اثرات ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی زندگی میں سٹریس زیادہ ہے تو آپ کو اسے کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ آپ کی ہارمونل صحت بہتر ہو سکے۔

​2۔ نشہ آور اشیاء کا استعمال
​سگریٹ نوشی، چرس، بھنگ اور دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال بھی سپرم کی پیداوار کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور ان کی کوالٹی کو گھٹا دیتا ہے۔

​3۔ پرانی انفیکشنز اور بیماریاں
​سپرمز کا بالکل نہ ہونا (Azoospermia) بھی آج کل بہت عام ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ ماضی کی کوئی ایسی پرانی انفیکشن ہو سکتی ہے جس نے پروسٹیٹ گلینڈ (Prostate Gland) کو متاثر کیا ہو، یا پھر کسی وائرل بیماری کے اثرات ہوں۔
​4۔ کن پیڑے (Mumps Virus)

​عموماً بچپن میں کن پیڑوں (Mumps) کا ہونا، جو کہ ایک وائرل انفیکشن ہے، مردانہ بانجھ پن کی بڑی وجہ بنتا ہے۔ اس انفیکشن کے اثرات بعض اوقات مرد کے خصیوں (Testicles) تک پھیل جاتے ہیں، جسے طبی اصطلاح میں Orchitis کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے سپرمز بننے کا عمل مستقل طور پر رک جاتا ہے یا بہت کم ہو جاتا ہے۔ ایسے افراد جنہیں بچپن میں یہ بیماری ہوئی ہو، وہ اپنی آئندہ نسل کو اس سے بچانے کے لیے بچوں کو وقت پر MMR ویکسین لازمی لگوائیں۔

​5۔ بچپن کی چوٹیں
​بچپن میں اگر ٹیسٹیز (Testicles) پر کوئی چوٹ لگ جائے—جو عموماً فٹ بال، کرکٹ، ہاکی کھیلتے ہوئے یا سائیکل چلاتے ہوئے لگتی ہے—تو اس صورت میں بھی سپرم بننے کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ چوٹ کی وجہ سے خون جمنے (Blood Clot) سے کوئی اندرونی نالی بلاک ہو سکتی ہے۔

​6۔ باڈی بلڈنگ اور سٹیرائیڈز کا استعمال
​آج کل جو نوجوان جم (Gym) جاتے ہیں اور مسلز بڑھانے کے لیے اینابولک سٹیرائیڈز (Steroids) یا غیر معیاری سپلیمنٹس لیتے ہیں، ان میں سپرم پروڈکشن شدید متاثر ہوتی ہے۔ یہ سٹیرائیڈز دماغ کے حصے 'ہائپوتھیلیمس' (Hypothalamus) کو متاثر کرتے ہیں، جس سے پورا اینڈوکرائن سسٹم (ہارمونز کا نظام) مفلوج ہو جاتا ہے اور قدرتی ٹیسٹوسٹیرون بننا بند ہو جاتا ہے۔

​7۔ زیادہ درجہ حرارت (High Temperature)
​اگر مرد کسی بہت گرم ماحول میں کام کرتے ہیں، جیسے کہ:
​لوہے کی بھٹی پر کام کرنے والے
​ٹریکٹر یا ایسی گاڑیاں جن کے انجن کے بالکل اوپر ڈرائیور کی سیٹ ہوتی ہے
​تندور یا بیکری کے گرم ماحول میں کام کرنے والے
​ان افراد کے ٹیسٹیز کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، جو سپرم کی پیداوار کے عمل کو سست یا ختم کر دیتا ہے۔

​اگر آپ بھی سپرمز یا مردانہ کمزوری سے متعلق کسی بھی مسئلے کا شکار ہیں، تو مکمل تشخیص اور علاج کے لیے میرے کلینک کا وزٹ کر سکتے ہیں یا نیچے دیے گئے نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ دور دراز کے مریضوں کے لیے کورئیر کے ذریعے دوا بھیجنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
​رابطہ نمبر (واٹس ایپ):
03007441508

19/06/2026

زعفرانی کیپسول ی
منی کو گاڑھا کرتا ہے نفس کے ڈھیلے پن کے ل
مفید ہے۔
اعصابی کمزوری اور مردانہ کمزوری دور کرتا ہے.
سرعت انزال میں مفید ہے۔
ایک ماہ بعد سپرمز کی رپورٹ کروا کے رزلٹ چیک کرسکتے ہیں۔
زعفران،ریگ ماہی اور ثعلب مصری اور اسی طرح کے اجزاء کے مرکب سے تیار شدہ۔
چیز اور معیار کی گارنٹی۔ شفا منجانب اللہ۔

اور اس کے ساتھ طلاء بھی نفس کی مالش کے لیے جو نفس کی ہر قسم کی خرابی ٹیڑھا پن ڈھیلا پن کو ختم کرکے سخت کردیتا ہے..
دونوں اشیاء کیپسول اور طلاء آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں دو ماہ کا مکمل کورس ہے دوبارہ دوائی کی ضرورت نہیں پڑے گی . انشااللہ
مکمل کورس کی قیمت 20,000 ہے.
آپ ہالف کورس بھی منگوا سکتے ہیں۔
واٹس ایپ و کال نمبر 03007441508

بہت سے بھائی انباکس میں دوائی دوا کی قیمت کا پوچھتے ہیں۔
ہیں اس لیے آج قیمت اور مکمل کورس سینڈ کررہا ہوں جس نے دوا منگوانی ہو وہ رابطہ کرسکتا ہے۔
اور یہ دوائی ہم اپنے مطب پر مریضوں کو استعمال کرواتے ہیں تجربہ شدہ اور رزلٹ ایبل ہے۔

18/06/2026

جگر کی چربی.
لیور بہت سی بیماریوں کا بھی باعث بنتا ہے۔ صحت مند جگر کے لئے اس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
جگرکی چربی کی کیا علامات ہوسکتی ہیں؟

بعض اوقات جگرکی چربی کی کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔اگر آپ جگر کی چربی کا شکار ہیں تو آپ کو تھکاوٹ اور اوپر والے دائیں حصے میں درد محسوس ہوسکتی ہے۔ اس کی یہ علامات ہوسکتی ہیں؛
۔ 1 بھوک کا نہ لگنا
۔ 2 وزن کا کم ہونا
۔ 3 جسم میں کمزوری
۔ 4 تھکاوٹ محسوس ہونا
۔ 5 ناک سے خون کا بہنا
۔ 6 جلد کی الرجی
۔ 7 آنکھوں اور جلد کا پیل
۔ 8 پیٹ میں درد
۔ 9 ٹانگوں کا سوج جانا

جگر کی چربی کی وجوہات کیا ہیں؟

جگر کی چربی کی بہت سی وجوہات کی بنا پر ہم فیٹی لیور کا شکار ہوسکتے ہیں۔
۔ 1 جب ہمارا جسم بہت زیادہ فیٹ پیدا کرتا ہے تو ہم جگرپر بھی فیٹ جمع کرتے ہیں۔
۔ 2 اس کے علاوہ بہت زیادہ سافٹ ڈرنک کے استعمال کی وجہ سے بھی جگرکی چربی بڑھ جاتی ہے۔
۔ 3 جو افراد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان میں بھی فیٹی لیور زیادہ ہوتا ہے۔
۔ 4 اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور بہت زیادہ فیٹس کا ہونا ہمیں جگر کی چربی می مبتلا کرسکتا ہے۔
۔ 5 اس کی بہت کم وجوہات میں حاملہ ہونے کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔

6 اچانک وزن کا کم ہونا
۔ 7 کوئی انفیکشن جیسے ہیپاٹائٹس سی بھی اس کی وجوہات میں شامل ہے۔
۔8 ذيابيطس كي بيماری عموماً چربی دار جگر كا باعث بنتی ہے۔

جگر کی چربی کا علاج کیسے کریں؟

ہم کچھ طریقوں کی مدد سے جگرکی چربی کو کم کرسکتے ہی۔آئیں وہ طریقے جانتے ہیں؛

۔ 1 اضافی وزن کو کم کریں

آپ کے جگر پر چربی آپ کے اضافی وزن کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ صحت مند جگر چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے وزن پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ آپ کی مجموعی صحت بھی بہتر ہوسکے۔ اگر آپ موٹے ہیں تو 3 سے 5 فیصد اپنا وزن کم کریں۔آپ وزن کم کرنے کے لئے کوئی بھی پروگرام شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے لازمی بات کریں۔

۔ 2 متوازن غذا

ہم متوازن غذا کی مدد سےاپنی صحت کو بہتر اور اچھا بنا سکتے ہیں۔ اپنے جگر کی چربی کو کم کرنے کے لئے صحت مند غذا کھانے اپنی روٹین میں شامل کریں۔ قدرتی غذاؤں کا استعمال جن میں پھل، سبزیاں شامل ہیں ان کا استعمال کریں۔ آپ اپنے جگر کی صحت کے لئے ان پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں ؛
۔1 سیب
۔2 کینو
۔3 کجھور
۔4 تربوز
۔5 کیلے
۔6 شکر قندی
۔7 کھیرے
۔8 گاجر
۔9 ٹماٹر
۔ 10 بند گوبھی
اسے کے علاوہ آپ سبز پتوں والی سبزیوں کا بھی استعمال لازمی کریں۔

۔3 چینی کا کم استعمال

آپ جانتے ہیں کہ چینی ہمیں موٹا کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کے بہت سے مسائل میں مبتلا کرسکتی ہے۔ اس لئے ان چیزوں کا استعمال کم کریں جس میں چینی شامل کی گئی ہو۔ جیسے آئس کریم، سافٹ ڈرنکس، کینڈی، انرجی ڈرنک اس کے علاوہ فلیور والا دہی استعمال کرنے سے گریز کریں۔
4 چست رہیں

اگر آپ روزمرہ زندگی میں کوئی بھی جسمانی سرگرمی نہیں کررہے اور آپ زیادہ وقت اپنے بستر پر گزار رہے ہیں توآپ بہت سی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس وجہ سے آپ ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اپنے جگر کی چربی کو کم کرنے لئے روزانہ 30 منٹ لازمی چلیں۔

۔ 5 کافی

مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کافی کے استعمال کی وجہ سے جگر کی بیماریوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ روزانہ ایک سے 2 کپ کافی کا استعمال آپ کو جگر کی بیماری سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سافٹ ڈرنک کا استعمال بالکل ترک کریں۔

جگر کی چربی سے كيسے بچا جا سكتا ہے؟

۔ 1 موٹاپا كم كرنے كی كوشش كرنی چاہیئے۔
۔ 2 موٹاپے ميں چربی دار جگر كے علاوه اور بہت زياده خطرناک بيمارياں مثلاً بلڈپریشر، فالج، ذيابيطس اور دل كی بيماری لاحق ہو سكتی ہے۔
۔ 3 اپنی خوراک كا خاص خيال ركھنا چاہیئے۔ فاقه كشی، ضرورت سے زياده كھانے ميں كمی بھی چربی دار جگر كا باعث بن سكتی ہے۔
۔ 4 شراب نوشی ہرگز نہيں كرنی چاہیے كيونكه الكحل چربی كے استعمال اور اخراج كم كر ديتی ہے اور يوں چربی دار جگر كا باعث بنتی ہے۔
سبزیاں استعمال کریں، ورزش کریں، سگریٹ نوشی کو کم کرنا غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا۔
مٹھائیاں، چاول، سفید روٹی، بیکری کی بنی اشیاء کا استعمال کم کریں۔
گوشت کا استعمال بھی بہت ہی کم کرنا چاہیے۔
اگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے تو حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرکے، متوازن خوراک اور زیادہ مرغن غذاؤں کا استعمال کم کیا جائے تو اس قسم کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

17/06/2026

اسلام علیکم۔
امید ہے آپ احباب خیریت سے ہونگے۔
کافی دوست احباب کی شکایت تھی کہ آپ کی تیار کردہ دوا مہنگی ہوتی ہے تو عزیزم جب دوا میں موجود اجزاء مہنگے ہونگے تو یقیناً اسکا رزلٹ بھی زیادہ ہوگا اور اسکی قیمت بھی زیادہ ہوگی۔

بہرحال ان دوستوں کے لیے یہ ایک نئی چیز تیار کی ہے جو کہ اتنی مہنگی بھی نہ ہے اور رزلٹ کے حساب سے بھی بہت اچھی ہے۔

یہ دوا رقت منی کو دور کرکے منی کو گاڑھا کرتی ہے اور سپرمز کی تعداد میں اضافہ بھی کرتی ہے۔
گرم مزاج افراد کے لیے بہت مفید ہے۔

اعصابی کمزوری اور مردانہ کمزوری دور کرتا ہے.
منی کے پتلے پن کی وجہ سے سرعت انزال میں مفید ہے۔
زکاوت حس کو ختم کرتا ہے.

ایک ماہ بعد سپرمز کی رپورٹ کروا کے رزلٹ چیک کرسکتے ہیں۔
بشرطیکہ آپکو پس سیلز کی شکایت نہ ہو۔

سفید موصلی، ثعلب پنجہ، پھلی کیکر، اسگندھ ناگوری اور اسی طرح کے 14 اجزاء کے مرکب سے تیار شدہ۔
چیز اور معیار کی گارنٹی۔ شفا منجانب اللہ۔

دو ماہ کا کورس ہے ۔

واٹس ایپ و کال نمبر 03007441508

بہت سے بھائی انباکس میں دوائی دوا کی قیمت کا پوچھتے ہیں۔
ہیں اس لیے آج قیمت اور مکمل کورس سینڈ کررہا ہوں جس نے دوا منگوانی ہو وہ رابطہ کرسکتا ہے۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Bahawalpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Bahawalpur
Bahawalpur
3100