Ajaz Kazmi Social Media Tiger Force

Ajaz Kazmi Social Media Tiger Force

Share

politics

25/09/2026

تمام دوستوں کو مبارک ہو

22/09/2026
22/09/2026

27 ستمبر لانگ مارچ کے حوالے سے ضلع نیلم میں اہم مشاورتی میٹنگ

پاکستان تحریک انصاف ضلع نیلم کے ذمہ داران اور کارکنان نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل، کارکنان کی شرکت اور تیاریوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

یہ جدوجہد عمران خان کی رہائی، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، جمہوری حقوق اور عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کے مطالبات کے ساتھ کی جا رہی ہے۔

ضلع نیلم سے کارکنان اور عوام کی بھرپور شرکت کے لیے مشاورت اور رابطہ مہم جاری ہے۔

27 ستمبر — آئین کی بالادستی کے لیے آواز
حقِ عوام — حقِ آئین — حقِ جمہوریت

22/09/2026

پہلے خان سے لڑتے رہے، جب خان نے ہار نہیں مانی تو اب اُس کی بہنوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ مگر یاد رکھیں، یہ حوصلے پست نہیں کر سکتے۔۔!

18/09/2026

اسلام آباد میں محسن خان صاحب، طیبہ شیخ صاحبہ اور سید اعجاز حسین کاظمی کی قائد عمران خان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خانم صاحبہ سے ملاقات۔
ملاقات کے دوران قائد عمران خان کی صحت اور خیریت کے حوالے سے دریافت کیا گیا اور ان کی جلد صحت و سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
عمران خان ہماری امید، حوصلہ اور جدوجہد کی علامت ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، سلامتی اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین 🤲
— سید اعجاز حسین کاظمی سابق امیدوار آزاد کشمیر اسمبلی حلقہ لوہر نیلم، LA-26، نیلم-2

14/09/2026

عمران خان امتِ مسلمہ کی ایک مضبوط آواز ہیں۔
آواز کو دبایا جا سکتا ہے، نظریے کو نہیں۔
عمران خان کو رہا کیا جاۓ

14/09/2026

عمران خان صرف پاکستان کا لیڈر نہیں، بلکہ پوری امتِ مسلمہ کی آواز اور ایک بااصول رہنما ہے۔ 🇵🇰❤️
اس نے ہمیشہ حق، انصاف، خودداری اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ اسے امید اور حوصلے کی علامت سمجھتے ہیں۔
عمران خان — ہماری امید، ہماری آواز، ہمارا فخر! ✊🇵🇰

16/05/2026

امیدوار اسمبلی حلقہ لوہر نیلم سید اعجاز حسین کاظمی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر نے تحریک انصاف کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اور اس کی رجسٹریشن نہ ہونا آزاد اور شفاف انتخابات کے حق میں بڑا سوالیہ نشان ہے۔
یہ اقدام عام شہریوں کے ووٹ کے حق اور انتخابات کی شفافیت کے لیے تشویش پیدا کرتا ہے۔

09/05/2026

امیدوار اسمبلی حلقہ لوہر نیلم سید اعجاز حسین کاظمی نے کہا ہے آج 9 مئی ہے پاکستان کی تاریخ کا ایک نہایت افسوسناک اور المناک دن۔ وہ دن جب ہمارے عظیم اور محبوب قائد کو عدالت کے احاطے سے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا، اور انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹنے کے مناظر عوام کے سامنے لائے گئے تاکہ جذبات بھڑکائے جائیں۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے اس اقدام کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا، مگر ظلم اور جبر کا سلسلہ رکنے کا نام نہ لیا۔ پُرامن مظاہرین کے درمیان شرپسند عناصر کو شامل کر کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی گئی، 26 معصوم جانیں ضائع ہو گئیں، ہزاروں کارکن گرفتار کیے گئے، اور ہمارے محبوب قائد کو قید تنہائی میں رکھا گیا۔
اس دن سے آج تک قوم اپنے لیڈر کی آواز یا نظر تک نہیں دیکھ سکی۔ جمہوریت، آئین اور انسانی حقوق پامال ہوئے، نااہل اور بدعنوان عناصر نے ملک پر قبضہ کیا، مہنگائی اور بدانتظامی ریکارڈ توڑ گئی، اور پاکستان ظلم، جبر اور ناانصافی کی تاریکی میں جکڑا گیا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کی حفاظت فرمائے، اسے ظلم و جبر کے اندھیروں سے نجات دے، اور پاکستان کو امن، انصاف اور حقیقی آزادی کی راہ پر گامزن فرمائے۔
آمین۔

Telephone

Website

Address

Sundook Syedain Neelum Vally Ajk
Ajk

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajaz Kazmi Social Media Tiger Force posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in AJK.